ہفتہ، 23 دسمبر، 2023

9th class

 نویں کلاس میں آج غزل پڑھانی تھی۔۔چار بچے ہیں۔۔جن میں سے دو بارہ سال کے بھی ہیں۔۔

میری تقی میر کی غزل تھی۔۔۔

کچھ اشعار کی تشریح تو میں نے کر دی۔۔

بار بار اس کے در پر جاتا ہوں۔۔

حالت اب اضطراب کی سی ہے۔۔


کہ اس شعر میں شاعر کہہ رہا ہے مجھے اللہ سے بہت محبت ہے تو ہر وقت نماز کا انتظار رہتا ہے تو بار بار یعنی ایک دن میں پانچ بار مسجد جاتا ہوں۔۔اور نماز کی ہر وقت ٹینشن رہتی ہے کہیں ادا کرنے سے رہ ہی نہ جائے۔۔۔

مگر 


نازکی اس کے لب کی کیا کہیے

پنکھڑی اک گلاب کی سی ہے۔۔


میر ان نیم باز آنکھوں میں

 ساری مستی شراب کی سی ہے


اب اس طرح کی غزل کے اشعار کی تشریح کیا کروں۔۔؟؟


کہ شاعر کو محبوبہ کے ہونٹ پنکھڑی کی طرح کیوں لگ رہے ہیں۔۔۔؟؟


اس لئے بس اسی پر اکتفاء کیا کہ انسان کو اپنی بیوی سے محبت ہوتی ہے تو شاعر کی ایک بیوی تھی اور شاعر اس کے تعریف کر رہا تھا کہ بیوی کے ہونٹ گلاب کی طرح لال ہیں اور پنکھڑی کی طرح خوبصورت ہیں۔۔

اور بیوی کی تعریف کرنے میں ثواب ملتا ہے اور بیوی کا دل خوش ہوتا ہے تو۔۔اس لئے شاعر ثواب کما رہا ہے۔۔۔

آپ کو میری تشریح کیسی لگی۔۔؟؟؟

متین احمد 

بے نام لکھاری۔۔۔

جمعہ، 22 دسمبر، 2023

رف عمل اور رف کاپی

 « رف عمل اور رف کاپی »

ابھی اسکول کے ابتدائی سال ہی تھے تو ہمیں سکھایا گیا کہ رف عمل "صحیح جواب" لانے کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے ..

اگر کوئی طالبعلم صرف اپنے ذہن پر اعتماد کرتے ہوئے بغیر رف عمل کیے جواب لکھ دیتا تھا۔۔تو وہ اکثر غلط نکل آتا تھا۔۔

۔۔

تو پہلے رف عمل صفحے کے صرف ایک طرف کیا کرتے تھے۔۔پھر جیسے جیسے بڑی کلاس میں پہنچتے گئے رف عمل کے لئے الگ سے کاپی لینا شروع کی۔۔پھر دسویں میں رف عمل کے لئے انتہائی موٹا رجسٹر لے لیا۔۔پھر ایک وقت ایسا بھی  آیا کہ صرف رف عمل کے زریعے ہی کانسیپٹ کلیئر کرتے نِیٹ کام کی ضرورت ہی ختم ہو گئی۔۔

نیٹ کام صرف پریزینٹیشن کے لئے رہ گیا۔۔

۔۔

لیکن جب عملی زندگی میں داخل ہوئے تو معلوم ہوا کہ عام زندگی میں بھی جو پروفیکٹ کام ہوتا ہے اس کے پیچھے ڈھیر سارا رف عمل ہوتا ہے۔۔۔

مگر ہمارے بڑوں نے ہم سے یہ توقعات لگا لی کہ ہم ابتداء میں ہی جو بھی کام کریں اس کا نتیجہ پروفیکٹ ہی ہو۔۔


اور یہی سے مسائل پیدا ہونے شروع ہوتے ہیں۔۔بچے تعلیم کے فورا بعد ڈیپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔۔اور والدین بچے کی تعلیم کو بے کار سمجھ لیتے ہیں۔۔

۔۔

حالانکہ والدین کو سوچنا چاہیے جس طرح صرف ایک سوال حل کرنے کے لئے اکثر ایک، دو صفحہ صرف رف عمل میں چلے جاتے تھے۔۔

اگر زندگی کے کچھ سال بھی آپ کے بچے نے رف عمل میں نکال دیے تو وہ یقینا ایک دن پروفیکٹ کام آپ کے سامنے پیش کرے گا۔۔

بس ہمت اور حوصلہ رکھنا ضروری ہے۔۔۔

اور آپ کو بھی چاہیے اپنی عملی زندگی میں رف کام کے لئے ضرور جگہ رکھیں ہر کام شروع سے ہی پروفیکٹ نہیں ہوتا۔۔کچھ سال رف عمل میں گزارنے پڑتے ہیں۔۔۔

کیا آپ بھی اپنی عملی زندگی میں رف عمل کو اہمیت دیتے ہیں۔۔؟؟؟ 

متین احمد 

(بے نام لکھاری) 

22 دسمبر 2023 صبح

اتوار، 10 دسمبر، 2023

«آج کا فراڈ»

 «آج کا فراڈ»

میں اپنے معمول کے مطابق صبح کام پر جا رہا تھا۔۔ا
گیارہ بجے کے قریب۔۔میں ابھی چوہڑ چوک سے آگے جہاں ماڈل بازار ہے وہاں سے گزر رہا تھا۔۔
تو معمول کے مطابق ایکسائز اور پاسنگ اور پرمٹ چیک کرنے والوں نے روکا۔۔اور یہ اکثر روکتے ہیں۔۔
میرے پاس سوزوکی پک اپ پے لوڈنگ والی تو۔۔
اس کے لئے تین چیزیں ضروری ہیں۔۔
ایک روٹ پرمٹ جہاں گاڑی چلانے کی اجازت ہوتی ہے۔۔میرے پاس راولپنڈی کا پرمٹ ہے اس کی مدت تین سال ہوتی ہے۔۔
دوسری چیز گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ۔۔یہ ہر چھ ماہ بعد ہوتا ہے۔۔
اور میرے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ جنوری دو ہزار چوبیس تک کا ہے۔۔
تیسری چیز ٹوکن ٹیکس ہے یہ ہر سال کا ٹیکس ہوتا ہے جو ہمیں حکومت کو دینا ہوتا ہے۔۔
میرے پاس یہ تینوں چیزہں موجود تھی۔۔۔
مگر ایکسائز اہلکار نے اپنے دفتر کے باہر مجھے روک دیا۔۔
میں نے معمول کے مطابق اپنے تمام کاغذات ان کو پیش کر دیے۔۔
اور کہا اپ روز روکتے ہو۔۔کوئی سٹیکر لگوا دو۔۔تاکہ آپ کا وقت ضائع نہ ہو۔۔
اس نے پرمٹ دوسرے اہلکار کو دیا۔۔میں اس جگہ اکثر سب کچھ چیک کرواتا ہوں۔۔ایک دن پہلے بھی میں نے چیک کروایا تھا۔۔
مگر اس نے کہا باہر آ جاو۔۔میں باہر اتر آیا۔۔
اب وہ اہلکار مجھے کہہ رہا ہے پاسنگ کہاں ہے۔۔میں نے اس کو ایک کاغذ کے طرف اشارہ کر کے کہا یہ ہے۔۔
کہنے لگا "تو ہن سانوں قانون پڑھاسے "
وہ اسلام آباد کا فٹنس سرٹیفکیٹ تھا۔۔وہ کہنے لگا ہمیں پنڈی کا چاہیے پھر پرمٹ کی طرف کہنے لگا کہ یہ ایکسپائر ہے حالانکہ پرمٹ تین سال ک ہوتا ہے اور میں نے خود پرمٹ رینیو کروایا تھا۔۔
میں نے کہا اس پرمٹ پر دو ہزار چوبیس لکھا ہے۔۔
کہنے لگا "تو زیادہ سمجھدار ہیں تیری گڈی بند کرنی پیسی"
کہنے لگا پنڈی کا پرمٹ چاہیے۔۔میں نے کہا یہ سامنے پنڈی ایریا لکھا ہے جہاں میں کھڑا ہوں۔۔کہنے لگا تیری گڈی بند ہو گئی ہے اس کے پاس ایک پرچی تھی۔۔اس نے اس پر میرا نام لکھا اور کہا گاڑی دفتر میں لے جاو اب پیسے جمع کرواو۔۔
میں نے اسے کہا میرے کاغذات میں جو چیز کم ہے وہ بتاو تاکہ میں وہ پورے کر سکو۔۔
وہاں دوسرے اہلکار کو میں نے کاغذ دکھایا تو اس نے کہا تیری چیزیں پوری ہیں۔۔تجھے کیوں روک رہے ہیں۔۔پھر جس بندے نے مجھے روکا تھا وہ زبردستی میرے ساتھ بیٹھ کر مجھے دفتر کے اندر لے گیا۔۔دفتر فٹنس سرٹیفکیٹ کا تھا۔۔یہاں گاڑیوں کی فٹنس چیک کی جاتی تھی۔۔مگر میرا ایک مہینہ رہتا تھا۔۔مگر یہ بضد تھے کہ تمہارے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں ہے۔۔
میں پھر ٹریفک اہلکار کے پاس گیا کہ میرے کاغذات چیک کریں میری گاڑی بند کی ہے۔۔اس نے کہا تمہارے کاغذات تو ٹھیک ہیں کس نے گاڑی روکی ہے میں نے بتایا تو کہنے لگا کہ اب میں تو کچھ نہیں کر سکتا۔۔انہی سے پوچھو۔۔
وہ بندہ فراڈی بار بار اگے پیچھے پھرتا رہا میں اس سے بار بار پوچھتا رہا کہ میرا حل بتاو اس نے ایک جگہ کا نام لیا صدر میں ویران اڈہ ہے وہاں دفتر میں چالان جمع ہوتا ہے پھر آپ کی گاڑی کھلے گی۔۔
میں نے وہاں پاسنگ کے لئے بھی پیسے جمع کروائے۔۔اور انہوں نے چودہ دن کا وقت دیا کہ چودہ دن کے اندر اندر اپ گاڑی کا فٹنس سرٹیفیکٹ لے سکتے ہیں گاڑی چیک کروا کر۔۔
اب میں دوبارہ اس بندے کے پاس آیا اس کے ماتحت کا نام امتیاز تھا۔۔
اس نے کہا جب تک ویران اڈے والا چالان جمع نہیں ہو گا۔۔گاڑی باہر نہیں نکلے گی۔۔
میں نے پھر بھائی کو بھیجا بائیکیا پر وہ وہاں صدر میں ویران اڈے کی پرانی سی سرکاری عمارت میں گیا وہاں باہر ایجنٹ کھڑے تھے۔۔دفتر کے اندر بندے نے بھائی سے دو ہزار پکڑے نہ کوئی رسید نہ کوئی ثبوت۔۔
اس نے کہا واپس دفتر جاو امتیاز کو کہنا فون کرے تمہاری گاڑی چھوڑ دیں گے بھائی بائیکیا پر ہی واپس آیا۔۔
اور پھر اس نے اس کو فون کیا اور ہماری گاڑی باہر آنے دی۔۔اب میں بازار دو بجے پہنچا۔۔آج میری اچھی سیل کا دن تھا۔۔اس لئے مجھے بازار پہنچنے کی ٹینشن تھی۔۔
اس لئے جلد بازی میں سارا کام ہوا۔۔چھٹی کا دن ہوتا تو وہاں بیٹھ کر تسلی سے سوچتا کہ یہ ویران اڈے میں کس چیز کے پیسے وصولے جا رہے ہیں۔۔
آہستہ آہستہ ملک کے اداروں سے نفرت ہوتی جا رہی ہے کیونکہ کوئی بھی ملک اپنے اداروں کے سہارے کھڑا ہوتا ہے ادارے ہی عوام کا استحصال کریں تو نفرت ادارے سے نہیں ملک سے ہو جاتی ہے۔۔
مجھے کوئی بندہ بتا سکتا ہے مجھ سے کس چیز کے پیسے لیے گئے۔۔حالانکہ میں نے اسلام آباد ٹریفک پولیس والوں سے فون کر کے پوچھا بھی تھا۔۔کہ میرا فٹنس سرٹیفکیٹ راولپنڈی میں قابل قبول ہے یا نہیں انہوں نے کہا تھا۔۔قابل قبول ہے۔۔
تو آج کا دن تو میں نے سرکاری ادارے پر لعنت ہی بھیج ہے۔۔۔
تو فیس بک پر تحریر لکھ دی تاکہ ثبت رہے۔۔۔
اس کے علاوہ میرے پاس کوئی پلیٹ فارم یا سہارا نہیں جہاں سے مجھے معلوم ہو سکے۔۔میرے سے کس چیز کے پیسے لیے گئے جن کا کوئی ثبوت بھی نہیں۔۔۔؟؟
#Rawalpindi
#punjab
#Pakistan

اتوار، 22 اکتوبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-10-22T14:39:19

بعض عورتیں سمجھتی ہیں کہ شوہر جب گھر ہوتے ہیں تو بار بار چائے کا کہہ کر تنگ کرتے ہیں۔۔۔۔ ۔ تو جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے شوہر بیوی کو بار بار چائے کا اس لئے کہتے ہیں۔۔تاکہ جتنی دیر وہ چائے بنانے کچن میں جائے وہ سکون کا سانس لے سکیں۔۔ ۔۔ مگر بعض شوہروں کو یہ سکون بھی میسر نہیں ہو پاتا کہ بیوی سے کبھی چینی کی برنی کا ڈھکن نہیں کھل پا رہا ہوتا اور کبھ پتی کا۔۔اور یوں وہ چند لمحے کا سانس بھی نہیں لے پاتے۔۔ تو آپ اپنا محاسبہ کر کے بتائیں آپ کے شوہر کتنی بار چائے پیتے ہیں یا۔۔آپ کتنی بار چائے کا کہتے ہیں۔۔۔؟؟؟

ہفتہ، 21 اکتوبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-10-21T16:13:39

ابھی بھائی نے پانی گرم کرنے کا ڈول کسی کو چیک کرواتے ہوئے کہا۔۔اگر کبھی لیک بھی ہو جائے تو اس کو سفیدہ لگا کر واپس درست کیا جا سکتا ہے۔۔ وہ عورت دو ڈول خرید رہی تھی۔۔ تو کہنے لگی:- پھر ٹھیک ہے میرے گھر میں جو ڈول لیک ہو گیا ہے۔۔ میں اسی کو سفیدہ لگا کر صحیح کر لیتی ہوں پھر نیا خریدنے کا کیا فائدہ۔۔ تو بھائیوں گاہک کو اتنا زیادہ بھی تفصیل سے نہیں سمجھانا چاہیے کہ وہ آپ سے سامان کی بجائے نئے آئڈیاز لے کر جائے۔۔ کیونکہ آپ کا ائیڈیاز کا کاروبار نہیں۔۔!!!

Imported post: Facebook Post: 2023-10-21T14:09:26

ہمیں موٹیویٹ ہونے کے لئے کسی اور کی نہیں بلکہ نواز شریف صاحب کو ہی مثال بنا لینا چاہیے۔۔ ہر بار ان کو ایسے نکالا جاتا ہے کہ دیکھنے والے سمجھتے اب دوبارہ ان کی وطن واپسی ناممکنات میں سے ہے مگر وہ ہمت نہیں ہارتے۔۔ ہزاروں الزامات کے باوجود ہر بار وہی پر آتے ہیں جہاں سے دھتکارے جاتے ہیں۔۔ کیونکہ ان کو معلوم ہے وہ صرف اسی ملک پر حکومت کر سکتے ہیں۔۔اور اسی ملک میں ان کے خاندان کی بقا ہے۔۔ تو آپ بھی اپنے مقصد کے حصول میں نواز شریف بن جائیں اور خود غرض ہو کر کام کریں۔۔لوگ آپ کو گالیاں دے بھی تو آپ ان کو ہاتھ اٹھا کر سلام کریں۔۔ تو کون کون ارادہ کرتا ہے نواز شریف بننے کا۔۔؟؟

بدھ، 18 اکتوبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-10-18T19:47:18

ایک وقت تھا ڈیجیٹل بھکاری صرف یوٹیوب کے سبسکرائب مانگتا تھا۔۔پھر انسٹاگرام کے فالور پھر ٹک ٹاک۔۔کے۔۔۔ اور اب تاریخ کا وہ نازک دور ہے کہ رابطہ کی ویب سائٹ وٹس ایپ کے چینل کو فالو کرنے کی اپیلیں بھی جا بجا پھیل رہی ہیں۔۔ پردہ دار بیبیاں جو نمبر تو درکنار موبائل ماڈل نہ بتلاتی تھی اب وہ بھی وٹس ایپ چینل کے فالورز کو نمبر دے رہی ہیں۔۔ بھائیوں اور بہنوں حوصلہ رکھو کہاں کہاں فالور ڈھونڈو گے۔۔ اگر آپ میں کمال ہو گا تو دور دراز گاوں میں بیٹھے اس پیر کی طرح مشہور ہو جاو گے جس کے در پر ہر وقت صرف اس کی ایک دعا کے لئے ہجوم رہتا ہے۔۔ ورنہ ہر گلی میں پھرنے والے جعلی منجن فروشوں کی طرح گلا ہی پھاڑتے رہو گے۔۔۔ اس لئے حوصلہ رکھو،اور محنت کرو مگر نمبر پھیلانے کے لئے نہیں ،کام کے لئے فالور خود آ جائیں گے۔۔

منگل، 17 اکتوبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-10-17T12:27:24

superstition in islam-اسلام میں توہم پرستی مکمل ویڈیو دیکھنے کے لئے لنک پر کلک کریں https://youtu.be/nliAfqZ2His #islamic #teachislam #virals #facebookreels

Imported post: Facebook Post: 2023-10-17T12:14:23

superstition in islam-اسلام میں توہم پرستی مکمل ویڈیو دیکھنے کے لئے لنک پر کلک کریں https://youtu.be/nliAfqZ2His #islamic #teachislam #virals#facebookreels

ہفتہ، 14 اکتوبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-10-14T10:21:59

*خوش فھمی یا غلط فھمی* چار سال پرانی تحریر شام کو "حاجی فوڈ,مریڑ حسن" سے دہی بھلے پیک کروا کر جب پیسے دینے کے لئے کاؤنٹر کے پاس پہنچا تو وہاں دو لڑکے کاؤنٹر کی طرف منہ کیے ہوئے تھے... میں نے جیب سے بٹوہ نکالا اور جب پیسے دینے کے لئے ہاتھ آگے بڑھایا تو ان میں سے ایک میری طرف دیکھے بغیر میرا ہاتھ پکڑ کر کہنے لگا... "نہیں آپ رہنے دو... پیسے میں ہی دوں گا..." .. مجھے تھوڑی دیر کے لئے حیرت ہوئی کہ شاید "بےنام" ہوتے ہوئے بھی میرا نام مشہور ہو گیا ہے..کہ اب لوگ میرے پیسے بھی خود دینے لگے ہیں... .. لیکن میں نے اپنی خود داری کی وجہ سے فورا ہی اس کے اکرام کو قبول نہ کیا.. میں نے کہا "نہیں..، جزاک اللہ آپ رہنے دیں" .. لیکن اس نے میرا ہاتھ بدستور پکڑے رکھا... جب میں نے دوبارہ کہا تو اس کے دوسرے ساتھی نے میری طرف دیکھا اور پھر اپنے دوست کو کہا... "یار یہ وہ نہیں ہے"... .. پہلے والے نے میری طرف دیکھا.. اور فورا ہاتھ چھوڑ کر معذرت کرنے لگا... (ان تین لڑکوں نے اکٹھے چاٹ کھائی تو اب بل دینے کے لئے اخلاقا سب ہی کاؤنٹر کی طرف جاتے ہیں تو وہ سمجھ رہا تھا کہ شاید میں اس کا دوست ہوں..جو بل دینے آیا ہے..) .. لیکن میں وہ نہیں تھا... اس لئے.. پھر میں نے اپنی "بےنامی" حیثیت سے ہی بل ادا کیا اور دوکان سے خوش و غلط فہمی سمیت باہر آ گیا.. #احمد بےنام لکھاری چار سال پرانی تحریر

بدھ، 11 اکتوبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-10-11T22:11:40

میں جب نویں دسویں میں تھا تو بدھ والے دن اسکول سے چھٹی کرتا تھا۔۔کیونکہ اس دن والد صاحب صبح صبح کام پر جاتے تھے اور جمعہ والے دن کبھی چھٹی نہیں کی۔۔کیونکہ اس دن ہاف ڈے ہوتا تھا اور چھٹی کا مزہ خراب ہو جاتا تھا۔۔ پھر مدرسہ میں آیا تو پتہ چلا کہ بدھ کو ظہر کے بعد بزم ہوتی ہے تو بدھ کے دن بھی اکثر ظہر کے بعد چھٹی ہی رہتی۔۔ اب حکومت پاکستان نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ بدھ کے دن چھٹی ہی ہونی چاہیے۔۔ حالانکہ میں نے کوئی سفارش بھی نہیں کی۔۔ اور ابھی تو فی الحال لاہور میں یہ چھٹی منظور ہو گی۔۔پھر اس کے بعد حکومت سے درخواست ہے کہ راولپنڈی میں بھی بدھ کے روز چھٹی کا نظام بنایا جائے تاکہ ہماری بے چین روح کو سکون مل سکے۔۔۔ شکریہ

منگل، 10 اکتوبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-10-10T12:52:06

فقیر سامنے بیٹھا ہے۔۔ اور یہ پکا گداگر ہے۔۔چار پانچ ہزار کی دیہاڑی لگاتا ہے۔۔اس کے رشتہ دار ۔۔۔ بھائی وغیرہ سعودی عرب جا کر مکہ مدینہ میں مانگتے ہیں۔۔پچھلے دنوں ایک بھائی سعودیہ سے ڈی پورٹ بھی ہوا۔۔۔۔ اس نے چائے والے سے چائے مانگی۔۔ چائے والے نے ڈسپوزیبل چائے کا کپ تھما کر کہا:- پیسے۔۔؟؟ تو اس کا دل چائے پینے کا کر رہا ہے۔۔ مگر اس کی فطرت میں صرف پیسے مانگنا ہے لگانانہیں۔۔ تو اس کو کہنے لگا:- " میں فقیر ہوں۔۔مفت والی کوئی چائے ہے تو پلا دو ورنہ واپس لےجاو " چائے والے نے کپ واپس لے لیا۔۔یہ پھیری لگا کر چائے بیچتے ہیں۔۔ ۔۔ تو مجھے یہ بات سمجھ آ گئی کہ پیسہ خرچ کرنے کی صفت بھی اللہ کی ایک نعمت ہے۔۔ورنہ پیسہ ہونے کے باوجود انسان ضروریات کے لئے تڑپتا ہے۔۔ اس کو فقیرانہ صفت کہتے ہیں اور یہ ایک بہت بری قبیح صفت ہے اس سے بچنا چاہیے یہ کوئی درویشی نہیں۔۔ کیا آپ کے اندر بھی یہ فقیرانہ صفت موجود ہے۔۔؟؟؟ متین احمد

پیر، 9 اکتوبر، 2023

مزاحیہ تحریر جعلی حکیم مفت مشورہ

مزاحیہ تحریر

ہفتہ والے دن میں سٹال پر بیٹھا۔۔تھا کہ۔۔۔

ایک شخص لحیم شحیم میرے پاس آیا اور اچھے انداز میں سلام پیش کیا۔۔
پھراپنا تعارف بطور حکیم کے کروایا۔۔
اور کسی گاؤں کا ذکر کیا۔۔جہاں سے وہ آیا تھا۔۔
اور شوگر جیسی بڑی بیماری سمیت ہر قسم کے گردوں کی پتھری اور دیگر بڑی بیماریوں کا علاج جانتا تھا۔۔
پھر جو پرچی اس نے مجھے تھمائی اس میں چند ہی سپیشل چیزیں لکھی تھی۔۔
ایک تو وہی حکیموں کا پسندیدہ شعبہ۔۔لوگوں کو ایسا باہمت بنانا کہ وہ رات کو بھی کھڑے رہ کر کام کر سکیں اور
پھر میں نے حکیم صاحب کو معذرت خواہانہ انداز میں کہا:-
مجھے تو الحمدللہ کوئی بیماری نہیں۔۔
مگر حکیم صاحب نے میری بغیر کہے تشخیص شروع کر دی۔۔اور فرمانے لگے۔۔:-
آپ کا پیٹ امیر کے بٹوہ کی طرح پھول رہا۔۔
میں نے جوابا عرض کیا :- ہاں مجھے وجہ اس کی معلوم ہے رات کو جہاں کھاتے ہیں اور وہی پر لیٹ کر سو جاتے ہیں۔۔"
حکیم صاحب نے مسئلہ کی مزید وضاحت چاہی کہ یہ شادی کے بعد ہوا یا قبل:
میں نے عرض در عرض کیا کہ :-بعد میں۔۔
حکیم صاحب نے میری طرف مسکراتے ہوئے دیکھا اور کہا:-مفت مشورہ دوں۔۔؟؟؟
اور میں اب جو چِڑ چُکا تھا۔۔سخت منہ بنا کر کہا:-"نہیں"
اور حکیم صاحب کو اس "نہیں" کی بالکل توقع نہیں تھی۔۔
اور اس وقوعے کے عینی شاہدین فورا ہنس پڑے۔۔
اور حکیم صاحب بغیر الوداعی سلام دیے اپنی ٹوپی درست کرتے ہوئے نکل پڑے۔۔
۔۔
تو بھائیوں اور بہنوں مفت مشورہ نہ لینا ہے اور نہ دینا ہے۔۔
اور حکماء کی تو ہمیشہ سے یہ عادت رہی ہے وہ بیماریوں کی صرف ایک ہی جڑ کو پکڑے رکھتے ہیں۔۔
اس لئے جعلی حکماء کو "نہیں'" کہنا سیکھ لیں تاکہ زندگی پرسکون بنا کر راتوں کی میٹھی نیند لے سکیں۔۔۔۔
ورنہ حکیم کی ایک گولی کھا کر آپ ساری رات پہاڑ تو چڑھ سکتے ہیں۔۔مگر چوٹی پر نہیں پہنچ پاتے تو محض پہاڑ چڑھنے کا کیا فائدہ۔۔؟؟؟
متین احمد

اتوار، 8 اکتوبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-10-08T22:48:36

ہفتہ والے دن میں سٹال پر بیٹھا۔۔تھا کہ۔۔۔ ایک شخص لحیم شحیم میرے پاس آیا اور اچھے انداز میں سلام پیش کیا۔۔ پھراپنا تعارف بطور حکیم کے کروایا۔۔ اور کسی گاؤں کا ذکر کیا۔۔جہاں سے وہ آیا تھا۔۔ اور شوگر جیسی بڑی بیماری سمیت ہر قسم کے گردوں کی پتھری اور دیگر بڑی بیماریوں کا علاج جانتا تھا۔۔ پھر جو پرچی اس نے مجھے تھمائی اس میں چند ہی سپیشل چیزیں لکھی تھی۔۔ ایک تو وہی حکیموں کا پسندیدہ شعبہ۔۔لوگوں کو ایسا باہمت بنانا کہ وہ رات کو بھی کھڑے رہ کر کام کر سکیں اور پھر میں نے حکیم صاحب کو معذرت خواہانہ انداز میں کہا:- مجھے تو الحمدللہ کوئی بیماری نہیں۔۔ مگر حکیم صاحب نے میری بغیر کہے تشخیص شروع کر دی۔۔اور فرمانے لگے۔۔:- آپ کا پیٹ امیر کے بٹوہ کی طرح پھول رہا۔۔ میں نے جوابا عرض کیا :- ہاں مجھے وجہ اس کی معلوم ہے رات کو جہاں کھاتے ہیں اور وہی پر لیٹ کر سو جاتے ہیں۔۔" حکیم صاحب نے مسئلہ کی مزید وضاحت چاہی کہ یہ شادی کے بعد ہوا یا قبل: میں نے عرض در عرض کیا کہ :-بعد میں۔۔ حکیم صاحب نے میری طرف مسکراتے ہوئے دیکھا اور کہا:-مفت مشورہ دوں۔۔؟؟؟ اور میں اب جو چِڑ چُکا تھا۔۔سخت منہ بنا کر کہا:-"نہیں" اور حکیم صاحب کو اس "نہیں" کی بالکل توقع نہیں تھی۔۔ اور اس وقوعے کے عینی شاہدین فورا ہنس پڑے۔۔ اور حکیم صاحب بغیر الوداعی سلام دیے اپنی ٹوپی درست کرتے ہوئے نکل پڑے۔۔ ۔۔ تو بھائیوں اور بہنوں مفت مشورہ نہ لینا ہے اور نہ دینا ہے۔۔ اور حکماء کی تو ہمیشہ سے یہ عادت رہی ہے وہ بیماریوں کی صرف ایک ہی جڑ کو پکڑے رکھتے ہیں۔۔ اس لئے جعلی حکماء کو "نہیں'" کہنا سیکھ لیں تاکہ زندگی پرسکون بنا کر راتوں کی میٹھی نیند لے سکیں۔۔۔۔ ورنہ حکیم کی ایک گولی کھا کر آپ ساری رات پہاڑ تو چڑھ سکتے ہیں۔۔مگر چوٹی پر نہیں پہنچ پاتے تو محض پہاڑ چڑھنے کا کیا فائدہ۔۔؟؟؟ متین احمد

Imported post: Facebook Post: 2023-10-08T12:06:08

جب ہم خوشگوار موڈ میں بیٹھے ہوں اور اچانک خبر ملے ہم سے عمر میں چھوٹا ساتھی دار فانی سے دار بقا کی طرف منتقل ہو گیا ہے۔۔ اور اس چھوٹے سے ایک خاص دلی کیفیت بھی ہو۔۔۔ تو دل کی کیفیت بہت بدل جاتی ہے۔۔۔۔ دنیا کی بے ثباتی ویسے ہی دل پر نقش ہے مگر دل ہے کہ ایسے حوادث سے مزید دنیا کو باہر نکال پھینکتا ہے۔۔۔۔ کیا ہم بھی کسی دن لوگوں کے لئے ایک خبر بن جائیں۔۔گے۔؟؟ ۔اپنے سےمحبت کرنے والوں کو یوں ہی سوگوار چھوڑ کر چلے جائیں۔۔گے۔۔۔؟؟ اور سب سے اہم سوال کیا ہم نے تیاری کر رکھی ہے۔۔؟؟ ایسے بلاوے کی جس کی کوئی خبر نہیں۔۔کسی پل کسی بھی لمحہ ممکن ہے۔۔ بس پھر صرف جانا ہی ہو گا۔۔زاد راہ ہو یا نہ ہو۔۔۔۔!! ۔۔۔

پیر، 2 اکتوبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-10-02T14:09:28

میں جب یہ چمٹا بیچتا ہوں۔۔ تو گاہکوں کو اس طرح سے قائل کرتا ہوں۔۔ باجی اس ایک دو سو روپیہ والے چمٹا سے کوئٹہ ہوٹل والے ہزاروں روپے روز کماتے ہیں۔۔ دو سو میں چار پراٹھے نہیں آتے ہم آپ کو ایک چمٹا دے رہے ہیں۔۔ یہ ایک دن کی چیز نہیں ہے کہ گھر جاو تو ختم ہو جائے۔۔۔یہ دس سال بعد بھی خراب نہیں ہو گا۔۔ لوگ دو سو کے چار پراٹھے لیتے ہیں وہ ختم ہو جاتے ہیں۔۔ مگر یہ چمٹا ہزار پراٹھا بنانے کے بعد بھی ختم نہیں ہو گا۔۔ اس چمٹا سے پراٹھے کے ساتھ ساتھ آپ کوئلہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔۔ گاہک کو قائل کرنے کے لئے ان جملوں میں سے آپ کو کون سا پسند آیا۔۔؟؟؟ یا آپ اگر دوکان دار ہوتے تو گاہک کو کیسے قائل کرتے۔۔؟؟ اگر آپ بھی اچھے سٹیل کی کوالٹی والا تیرا انچ لمبا سٹیل کا یہ چمٹا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔۔تو کمنٹ باکس میں دراز لنک پر کلک کریں۔۔اور آرڈر دیں۔۔چمٹا آپ کے گھر کی دہلیز پر پہنچ جائے گا۔۔

اتوار، 1 اکتوبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-10-01T20:19:10

ہمارے ارد گرد موٹیویشن کی کہانیاں اتنی بکھری پڑی ہیں کہ اگر ہم باہر نکلیں تو قدم قدم پر ایک کہانی سننے کو ملے گی۔۔۔ ابھی میں بازار گیا تھا ۔۔۔ اتوار کو مغرب کے بعد ہی جاتا ہوں۔۔کیونکہ راجہ بازار،راولپنڈی وغیرہ میں دن کو بہت رش ہوتی ہے۔۔ ایک دوکان سے برتن دھونے والے صابن کے کاٹن لیتا ہوں۔۔ یہ دوکان ننکاری بازار کی مین گلی میں ہے۔۔ ماشاءاللہ اچھی جگہ پر دوکان ہے۔۔۔ آج ادھر گیا تو دوکان دار نے گلہ کیا بہت دن بعد چکر لگایا تو میں نے اس کو بتایا کہ کبھی کاٹن دیر سے بکتا ہے۔۔اور کبھی دوسرا مال پورا کرتا ہوں۔۔تو اس لئے یہ رہ جاتا ہے تو پھر وہ خود ہی اپنا بتانے لگا پہلے میں یہاں ریڑھا کھینچتا تھا چھ سو روپے مزدوری پر۔۔ اور جمعہ کے دن جمعہ بازار جو بند دوکانوں کے باہر لگتا ہے وہاں کام کرتا تھا۔۔ اور آج الحمدللہ یہ دوکان ہے۔۔۔۔۔ تو سوچیں ایک شخص جو کم تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ ریڑھی بھی کھینچ کر مزدوری کرتا رہا۔۔ آج وہ اچھی لوکیشن پر دوکان کر رہا ہے تو آپ بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔۔ بس مسلسل محنت اور نیا سیکھنے کی کوشش ہمیشہ جاری رکھیں۔۔۔۔اللہ کی رحمت سے نا امید مت ہوں۔۔ اللہ آپ کا معاون اور مددگار رہے۔۔ #motivation آمین۔۔۔

ہفتہ، 30 ستمبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-09-30T14:54:19

اچھی زندگی گزارنے کے لئے اثاثے بنانا اتنا ہی ضروری ہے۔۔جتنا پینے کے لئے صاف پانی ہونا۔۔ اگر اچھے وقت میں آپ گیت گاتے رہے تو مشکل وقت بہت برا گزرتا ہے۔۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کی زندگی کو بھی مسلمان کے لئے کھیتی قرار دیا گیا ابھی جو بوئے گا وہی آخرت میں پائے گا۔۔ تو دنیا میں دو مشن ضرور مکمل کریں۔۔ ایک آخرت یعنی موت کے بعد کی تیاری تاکہ وہ زندگی لازمی اچھی ہو۔۔ اور دوسرا اثاثے بنانا تاکہ آپ کا بڑھاپا اور آپ کی اولاد کی جوانی دونوں اچھی گزریں۔۔ اثاثہ کیسے بنایا جاتا ہے۔۔۔؟ اور موت کے بعد کی زندگی کی تیاری کیسے کی جاتی ہے؟؟ ۔۔یہ دونوں الگ الگ اور عظیم موضوعات ہیں۔۔ ان پر بے شمار کتابیں لکھی جا چکی ہیں۔۔ ان کا مطالعہ کریں تاکہ عمل کر سکیں۔۔ اللہ آپ کا معاون اور مددگار ہو۔۔آمین متین احمد قرآن ٹیچر

جمعہ، 29 ستمبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-09-29T21:15:05

شیطان تم کو محتاجی سے ڈراتا ہے اور تم کو بری باتوں کا مشورہ دیتا ہے۔۔اور اللہ تم سے وعدہ کرتا ہے اپنی طرف سے گناہ معاف کر دینے کا۔۔اور زیادہ دینے کا۔۔ اور اللہ تعالی وسعت والے اور خوب جاننے والے ہیں۔(القران) ۔۔ پہلے زمانے میں محتاجی یہ ہوتی تھی کہ کھانے پینے کا سامان بھی نہ ہوتا تھا۔۔مگر آج کل حالات یہ ہے کہ پیسے کی دوڑ لگی ہوئی ہے ۔۔۔۔بہت کم لوگ ہیں۔۔جو صرف پیٹ بھرنے کے لئے کما رہے ہیں۔۔۔ لاکھوں کروڑوں لوگ ایسے ہیں جو صرف خواہشات اور اسائشات کے لئے کما رہے ہیں۔۔ اور خواہشات اور اسائشات کو پورا کرنے کا مقابلہ اتنا سخت ہے کہ قارون کا سارا خزانہ بھی ان دونوں کو پورا کرنے کے لئے کم پڑ جائے۔۔۔ اپنی زندگی میں سکون چاہتے ہیں تو کچھ دیر بیٹھ کر سوچیں آپ جو کما رہے ہیں۔۔ ان کو خرچ کہاں کر رہے ہیں۔۔؟؟ اگر آمدنی کے زرائع ایسے ہیں کہ سخت محنت نہیں کرنی پڑتی پھر تو ٹھیک ہے اللہ نے آپ کو نواز رکھا ہے خواہشات بھی پوری کریں اور اسائشات سے بھی استفادہ کریں۔۔ ۔۔ مگر آپ سخت محنت کر کے کماتے ہیں۔۔اور جب لگانے کا وقت آتا ہے تو آپ خواہشات اور آسائشات پر خرچ کرتے ہیں۔۔ تو آپ سے بڑا کوئی بے وقوف نہیں اور آپ ہی شیطان کا آسان شکار ہیں جو آپ کو پیسے کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے سے ڈراتا رہے گا۔۔ ۔۔سوچیے گا ضرور۔۔۔!! متین احمد قرآن ٹیچر"

Imported post: Facebook Post: 2023-09-29T21:03:26

شیطان تم کو محتاجی سے ڈراتا ہے اور تم کو بری باتوں کا مشورہ دیتا ہے۔۔اور اللہ تم سے وعدہ کرتا ہے اپنی طرف سے گناہ معاف کر دینے کا۔۔اور زیادہ دینے کا۔۔ اور اللہ تعالی وسعت والے اور خوب جاننے والے ہیں۔(القران) ۔۔ پہلے زمانے میں محتاجی یہ ہوتی تھی کہ کھانے پینے کا سامان بھی نہ ہوتا تھا۔۔مگر آج کل حالات یہ ہے کہ پیسے کی دوڑ لگی ہوئی ہے ۔۔۔۔بہت کم لوگ ہیں۔۔جو صرف پیٹ بھرنے کے لئے کما رہے ہیں۔۔۔ لاکھوں کروڑوں لوگ ایسے ہیں جو صرف خواہشات اور اسائشات کے لئے کما رہے ہیں۔۔ اور خواہشات اور اسائشات کو پورا کرنے کا مقابلہ اتنا سخت ہے کہ قارون کا سارا خزانہ بھی ان دونوں کو پورا کرنے کے لئے کم پڑ جائے۔۔۔ اپنی زندگی میں سکون چاہتے ہیں تو کچھ دیر بیٹھ کر سوچیں آپ جو کما رہے ہیں۔۔ ان کو خرچ کہاں کر رہے ہیں۔۔؟؟ اگر آمدنی کے زرائع ایسے ہیں کہ سخت محنت نہیں کرنی پڑتی پھر تو ٹھیک ہے اللہ نے آپ کو نواز رکھا ہے خواہشات بھی پوری کریں اور اسائشات سے بھی استفادہ کریں۔۔ ۔۔ مگر آپ سخت محنت کر کے کماتے ہیں۔۔اور جب لگانے کا وقت آتا ہے تو آپ خواہشات اور آسائشات پر خرچ کرتے ہیں۔۔ تو آپ سے بڑا کوئی بے وقوف نہیں اور آپ ہی شیطان کا آسان شکار ہیں جو آپ کو پیسے کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے سے ڈراتا رہے گا۔۔ ۔۔سوچیے گا ضرور۔۔۔!! متین احمد قرآن ٹیچر"

Imported post: Facebook Post: 2023-09-29T14:37:56

My old memories میری پرانی یادیں مدینہ #madina #miladunnanbi #viral #facebook #reel #gunbad

جمعرات، 28 ستمبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-09-28T08:57:35

نہ کہیں جہاں میں اماں ملی جو اماں ملی تو کہاں ملی مرے جـرم خانہ خراب کو تـرے عـفـو بـنـدہ نــواز میـں ۔۔ شاعر نا معلوم

منگل، 26 ستمبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-09-26T22:21:10

ایک بات سمجھ نہیں آتی۔۔یہ ہمارے بچے A BC مکمل Z تک باسہولت پیدائشی طور پر یاد کر کے پیدا ہوتے ہیں۔۔ مگر اردو کے لفظ سکھاتے ان کو بہت وقت لگ جاتا ایسا کیوں۔۔؟؟ کیا آپ نے بھی یہ بات محسوس کی۔۔؟؟

پیر، 25 ستمبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-09-25T21:55:49

یوٹیوب کے پالیسی بنانے والوں نے عجیب سی پالیسی بنا لی ہے، جن کے پاس پیسے ہیں وہ پیسے دے کر ایڈ کے بغیر یو ٹیوب پر ویڈیو دیکھیں گے اور جو لوگ پیسے دے کر ایڈ لگواتے ہیں ان کا ایڈ ہماری طرح کے وہ لوگ دیکھیں گے جو ایڈ کو صرف سکیپ کے آپشن کے آنے تک دیکھتے ہیں اور ہمارے پاس ایڈ بند کروانے کے پیسے نہیں ہیں ہم ایڈ میں دکھائی جانے والی چیز سے کیسے استفادہ کریں گے،،۔۔؟؟؟ تو کیا پھر ایڈ پر پیسے خرچ کرنے والے مسلسل پیسے خرچ کرتے رہیں گے حالانکہ پیسے والے تو ایڈ کے بغیر والی یوٹیوب استعمال کر رہے ہوں گے۔۔ ہے کوئی آپ کے پاس جواب۔۔۔؟؟؟

جمعہ، 15 ستمبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-09-15T19:38:42

بھائیوں کیا آپ کو معلوم ہے ایک خاتون خانہ کا ہاتھ کچن میں کتنی بار جلتا ہے۔۔؟؟ دیگچی میں دودھ ابل رہا ہوتا ہے دیگچی کو پکڑنے کے لئے کپڑا نہیں ملتا اور اکثر تیزی میں ہاتھ جلا بیٹھتی ہیں۔۔۔ یہ ایک بہت پرانی آئٹم ہے مگر بعض گھروں میں ابھی بھی عورتوں نے اس کو نہیں خریدا اور وہ آج بھی گرم دیگچی کو ہاتھوں سے پکڑ کر انگلیاں جلا بیٹھتی ہیں تو اب یہ چیز با آسانی گھر بیٹںیں منگوائیں۔ کم قیمت کی اشیاء دراز ایپ سے منگوانے کی وجہ سے ڈاک خرچ کم پڑتا ہے۔۔ تو ابھی آرڈر کریں لنک کمنٹ سیکشن میں ہے اسی لنک سے آرڈر کریں گے تو میرا فائدہ ہو جائے گا۔۔ شکریہ

Imported post: Facebook Post: 2023-09-15T10:58:17

ضَلُّوا فَاَضَلُّو۔۔۔ یہ ایک عربی محاورہ ہے اس کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے۔۔ جب کوئی شخص خود بھی گمراہ ہوتا ہے اور اپنے ساتھ دوسروں کو بھی گمراہ کرتا ہے۔۔ یعنی کوئی شخص خود بھی ڈوبے اور اپنے ساتھ صنم کو بھی ڈبو دے۔۔۔ اور یہ صرف دینی عقائد تک نہیں بلکہ دنیاوی معاملات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔۔ اور دنیا میں ہمیں دو ہی قسم کے لوگ ہمیں ڈبو سکتے ہیں۔۔ ایک اپنے قریبی ماں، باپ، بہن ،بھائی ،دوست، کزن جن پر انسان اندھا اعتماد کرتا ہے۔۔ دوسرے وہ جن کے پاس انسان سیکھنے جاتا ہے اور اس وجہ سے ان پر اعتماد بن جاتا ہے۔۔۔ ۔۔ تو اگر آپ اپنے مستقبل کے لئے سنجیدہ ہیں۔۔تو سامنے والے کے حالات دیکھ کر ان کے ساتھ جڑیں۔۔ اگر آپ کا دوست نشئی ہے تو لازمی طور پر کچھ عرصہ بعد آپ بھی جھوم جھوم کر چلیں گے۔۔۔ اگر آپ کا باپ ،بھائی ریڑھی لگاتا ہے تو لازمی طور کچھ عرصہ بعد آپ کی بھی اپنی دو تین ریڑھیاں ہوں گی۔۔ اگر آپ کا استاد مالی طور پر کمزور ہے تو کچھ سال بعد آپ بھی اس سے سیکھ کر معاشی طور پر کمزور ہی رہیں گے۔۔ ۔۔ اب ہم خونی رشتے تو خود سے چن نہیں سکتے۔۔۔ مگر یاد رکھیں خونی رشتہ چننا اور ان کا پروفیشن(کام) چننا دو الگ الگ چیزیں ہیں۔۔ ہمارے نانی کے گھر جو صفائی والا جمعدار آتا تھا اس کے بیٹے اب انگلینڈ میں ہوتے ہیں۔۔۔ کیونکہ انہوں نے اپنے باپ کے پروفیشن (کام) کو نہیں چنا۔۔ اور بعض لوگ اپنے مشکل حالات کے باوجود اپنے بچوں کو دوسری فیلڈ میں لگاتے ہیں اور پھر کچھ سال بعد بچہ خود بھی کامیاب ہو جاتا ہے اور اپنے والدین کو بھی آسودہ کر دیتا ہے ۔۔ مگر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ خود بھی مشکل کام کرتے ہیں۔۔ اس دن میں نے ایک شخص کو دیکھا اس کی ریڑھی پر سامان بھی مکمل نہیں تھا۔۔اور بہت کم سبزی تھی۔۔مگر اس نے اپنے بچے کو ریڑھی کو دھکا دینے پر لگایا ہوا تھا۔۔اتنا پیارا بچہ اب وہ تعلیم کیسے حاصل کرے گا۔۔؟؟ ۔۔ تو اللہ نے آپ کو سمجھ بوجھ دی ہے تو اپنا پروفیشن خود منتخب کریں پھر۔۔۔ اگلا مرحلہ سیکھنے کا ہے تو استاد وہ منتخب کریں جو اپنی فیلڈ کا ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی فیلڈ میں کامیاب بھی ہو۔۔۔ پھر آپ والدین کی دعائیں، استاد کی تعلیم اور اپنی محنت سے دنیا میں بھی اعلی مقام بنا سکیں گے اور آخرت میں بھی۔۔ ۔۔ اور آپ کے پاس صرف کام کرنے کا اور آگے بڑھنے کا وقت ہو گا۔۔ لڑنے جھگرنے اور ملکی حالات پر رونے دھونے کا نہیں۔۔۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔۔۔ آپ کا خیر خواہ مولانا متین احمد" بےنام لکھاری Mateen Ahmed Mughal

بدھ، 13 ستمبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-09-13T13:55:48

کیا بجلی کا حساب بھی کسی ایسے اکاونٹ کی طرح نہیں ہو سکتا۔۔ انسان اپنی مرضی سے پہلے بجلی خرید لے اور استعمال کرتا رہے جیسے ہی اس کا بیلنس ختم ہو بجلی خود بہ خود بند ہو جائے۔۔ ۔۔ اس طرح بجلی کے اضافی استعمال سے بھی بچا جا سکتا ہے۔۔ انسان کو معلوم رہے گا کہ اس نے کس ریٹ پر کتنی بجلی خرید لی۔۔!!! اب ہمیں بجلی استعمال کرنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ ہم نے کتنے پیسوں کی بجلی خریدی اور پھر تنازع ہو جاتا ہے۔۔ شریعت میں بھی ایسی چیز خریدنا جس کا ریٹ استعمال کرنے کے بعد علم ہو۔۔ممنوع ہے۔۔تنازع کی وجہ سے۔۔ ہمیں جو شخص انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔۔ اس کے پاس بھی ایسا ہی نظام ہے اپنی مرضی کی سپیڈ منتخب کرو۔۔اور ہر مہینہ پیکج ختم ہو جاتا ہے اور فیس دو تو دوبارہ کنکشن بحال کرتا ہے۔۔۔

پیر، 11 ستمبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-09-11T21:12:15

موٹیویٹ ہونے کے لئے یہی کافی ہے کہ قائد اعظم نے 71 سال کی عمر میں پاکستان بنایا۔۔۔ اور ہم تیس چالیس سال کی عمر میں ہی ہمت ہار بیٹھتے ہیں۔۔ جب وہ اتنے بوڑھے ہو کر پوری دنیا کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔۔تو ہم کیوں اتنی کم عمری میں نا امید ہو جاتے ہیں۔۔؟؟ قائد اعظم کا فرمان۔۔۔ کام کام اور کام یہی کامیابی کی کنجی ہے اور یہی وہ ہمت ہے جو بڑھاپے میں بھی جوان بنا دیتی ہے۔۔!!!

Imported post: Facebook Post: 2023-09-11T16:50:00

کافی دیر سے فوڈ پانڈا میں کھانا تلاش کر رہا تھا۔۔ جب دل بھر گیا تو۔۔۔۔ اب سامنے بیٹھے پکوڑوں والے سے ہی پچاس کے پکوڑے لے کر کھا لیے ہیں۔۔۔ الحمدللہ۔۔۔

اتوار، 10 ستمبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-09-10T18:14:43

کافی دیر سے کمپیوٹر استعمال کر رہا۔۔سر میں درد نکل آیا دھندلا نظر آنے لگا۔۔بہت غور کیا ایسا کیوں ہو رہا۔۔؟؟ اخر کار وجہ سامنے آ گئی عینک تو لگائی ہی نہیں تھی سامنے ہی پڑی ہے۔۔اور میں آنکھیں چھوٹی کر کے مشکل سے دیکھ رہا تھا۔۔ اور ایسا اکثر ہو جاتا ہے۔۔تو اب کیا میں اپنے آپ کو پروفیسر کہہ سکتا ہوں۔۔؟؟

شعر

 خدا کرے میری طرح ، تیرا کسی پہ آئے دل

تو بھی جگر کو تھام کر کہتا پھرے کہ "ہائے دل"

جمعہ، 8 ستمبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-09-08T19:54:55

پچھلے جمعہ میں ریلوے گراؤنڈ میں بھتیجے کو لے کر گیا ڈھائی سال کا ہو گا۔۔ گراؤنڈ میں ہارڈ بال (سخت گیند) سے بھی کچھ ٹیمیں کرکٹ کھیل رہی ہوتی ہیں۔۔ بھتیجا بار بار کبھی ایک جگہ بھاگتا کبھی دوسری جگہ۔۔ مجھے ڈر تھا کہیں کوئی تیز گیند اس کو لگ نہ جائے۔۔ وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔میں بھتیجے سے ڈیڑھ فٹ کے فاصلے پر ہوں گا۔۔کہ اچانک کہیں سے تیز گیند آئی اور میری نظر جب بھتیجے پر پڑی تو وہ زمین پر گرا ہوا رو رہا تھا۔۔ اور گیند اب دور جا چکی تھی۔۔ اب پورا گراونڈ اکھٹا ہو گیا کوئی مجھے کہہ رہا تھا۔ ہسپتال چلے جاو۔۔ اب سب اکھٹے ہو رہے تھے اور بچہ زیادہ رو رہا تھا۔۔ایک بندہ جس کو شک تھا سر پر لگی ہے وہ اس کا سر مالش کر رہا تھا۔۔ ۔۔ میں نے حالات کی نزاکت دیکھتے ہوئے گراونڈ سے باہر جانے کا فیصلہ کیا۔۔ غلطی میری ہی تھی جو ایسے گراونڈ میں بچے کو لایا جہاں ہارڈ بال سے کھیلا جاتا ہے۔۔ اب میں جب اس کو گراونڈ سے باہر لایا تو وہ رونا بند ہو چکا تھا۔۔ اس کے سر وغیرہ پر کوئی چوٹ کا نشان بھی نہیں تھا۔۔ میں نے اس کو ایک دوکان سے بسکٹ وغیرہ خرید کر دیے۔۔ گھر جا کر امی اور بھابھی کو بتایا۔۔ اب وہ ابھی صحیح بولنا شروع نہیں ہوا تو وہ بتا بھی نہیں پا رہا تھا کہ اسے کہاں لگی ہے۔۔بس کہہ رہا تھا۔۔ انکل ڈزا۔۔۔۔ میں پھر مغرب پڑھ کر اسے ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا تو ڈاکٹر صاحب نے چیک کر کے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہے۔۔ اب جب گیند فل تیزی میں ہماری طرف آئی تھی تو بیٹ مین نے فل ٹاس( یعنی گیند کو ایسی شارٹ ماری تھی جو زمین پر نہیں لگتی سیدھی پاور میں جاتی ہے) شارٹ کھیلی تھی مگر گیند مجھے یا بچے کو لگی نہیں اور بچہ زمین پر کیسے گرا یہ بھی اللہ کی طرف سے ہی ہوا تھا۔۔ الحمدللہ اللہ نے بڑے حادثہ سے محفوظ رکھا۔۔ اپ بھی بچوں کے کھیلنے کے لئے محفوظ مقام کا انتخاب کیا کریں تاکہ کوئی بھی ایسا حادثہ پیش نہ آئے جو تکلیف کا سبب بنے۔۔ اللہ ہم سب کے بچوں حفاظت فرمائے۔۔ آمین

بدھ، 23 اگست، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-08-23T20:43:14

جب امریکہ نے چاند پر قدم رکھا تھا تو کچھ عرصہ بعد مسلمانوں نے قصہ مشہور کر دیا تھا کہ وہاں جو شخص گیا تھا اس نے آذان کی آواز سنی تھی اور واپس آ کر مسلمان ہو گیا تھا،، آج انڈیا کا چندریان 3 چاند پر پہنچ چکا، اب دیکھتے ہیں ہم پاکستانی کون سا نیا قصہ اپنی کتابوں میں درج کریں گے، بقیہ ہمارے ملک کی وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی نے آن لائن ایپ کا اجراء کیا ہے جو لوگ ملک سے باہر ہیں وہ داتا دربار میں آن لائن بھی دیگ چڑھا کر اپنی مشکلات حل کر سکتے ہیں ہمیں چاند تک پہنچنے کی کیا ضرورت ہے۔!!! Mateen Ahmed Mughal بےنام لکھاری

جمعرات، 17 اگست، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-08-17T13:42:55

مولوی بندہ موسم کی وجہ سے منہ ہی منہ میں رومینٹک اشعار بھی پڑھ رہا ہو۔۔ پاس سے گزرنے والے افراد سمجھتے کہ تلاوت یا ذکر ازکار کر رہے۔۔ اور خوش گمانی میں کہہ جاتے کہ دم کر دو۔۔۔ اور ہم جیسے مولوی ۔۔ جو "آج پھر تم پر پیار آیا ہے، بے حد اور بے شمار آیا ہے۔۔"۔ پڑھ رہے ہوتے ہیں۔۔ فورا ہی پھونک مار دیتے ہیں۔۔اور وہ خوشی خوشی رخصت ہو جاتا ہے۔۔ ۔۔ ۔۔تو ایسے اشعار جو فحش اور شرکیہ نہ ہو ان کو پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔۔ ہاں۔۔بانسری، ڈھول پیانو ,وائلن اور مراثیوں بھانڈوں کے پرانے اور جو جدید الات وغیرہ ہیں۔۔یہ سب اسلام میں منع ہیں۔۔ ان کی کسی صورت بجانے اور تجارت کی گنجائش نہیں۔۔ اس لئے اچھے اچھے رومینٹک اشعار خود بھی پڑھیں اور مرد اپنی بیویوں کو سنائیں اور بیویاں اپنے شوہروں کو۔۔۔ مولانا متین احمد

منگل، 15 اگست، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-08-15T14:04:21

کچھ دیر پہلےسرکاری ہسپتال میں تھا۔۔ یہاں سٹریچر پر لیٹے مریض اور ان کے سٹریچر کو دھکیلتے ان کے ساتھ موجود غم زدہ اور تھکے ہوئے لواحقین۔۔ بیماری کی فائلیں اٹھائے تیزی سے بھاگتے افراد۔۔ ہاتھوں میں ٹیسٹ کے لئے سیمپل اٹھائے مریض، بازو پہ پلستر لپیٹے کچھ بچے۔۔۔ بے ساکھیوں کے سہارے چلتے جوان۔۔۔۔ ۔۔ ایسے حالات دیکھ کر یہی دعا نکلتی ہے۔۔ یا اللہ دنیا میں مال کی فراوانی دے یا نہ دے۔۔۔۔ اندر کی بیماریوں سے بچا کر رکھنا۔۔ روٹی مکمل ملے یا نہ ملے۔۔ صحت سلامت رکھنا۔۔ سواری ملے یا نہ ملے۔۔۔ پاؤں سلامت رکھنا۔۔ نوکری ملے یا نہ ملے۔۔ تندرستی کا ہمیشہ ساتھ رہے۔۔۔ ۔۔ ہمیں دنیا کی لالچ سے بچا کر رکھنا۔۔ ہسپتالوں کی زندگی سے بچا کر رکھنا۔۔ اچھا بھلا چلتا ہوا جوان صحت سلب ہوئی تو دنیا کی تمام رنگینیاں ختم۔۔۔ اگر آپ بھی گھر بیٹھے ہیں۔۔ہاتھ پاؤں سلامت ہیں۔۔نظر صحیح آتا ہے کھانا کھاتے ہیں ہضم ہو جاتا ہے۔۔تو دنیا کے خوش قسمت انسان ہیں۔۔ پیسے کی دوڑ سے باہر نکل کر دیکھیں۔۔آپ کے پاس ہزاروں ایسی نعمتیں ہیں۔۔جن کو آپ شمار نہیں کر سکتے۔۔۔ الحمدللہ۔۔الحمدللہ۔۔الحمدللہ۔ متین احمد

پیر، 14 اگست، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-08-14T15:47:15

راولپنڈی میں پچھلے کچھ دن کی شدید گرمی اور حبس والے موسم کے بعد اس وقت دوپہر کو تیز طافانی بارش۔۔۔موسم ٹھنڈا ہو گیا۔۔ یا اللہ اپنا رحم فرما۔۔۔ بارش کو رحمت سے زحمت نہ بنا۔۔۔ میں کسی کے گھر مہمان آیا ہوا ہوں۔۔تو سامنے ایک بندہ اس طوفانی بارش میں نالے کی صفائی کر رہا تاکہ اس کے گھر میں پانی داخل نہ ہو جائے۔۔ یا اللہ رحم فرما۔۔۔۔راولپنڈی میں برساتی نالے امڈ رہے ہیں۔۔ آپ کے علاقے میں بارش کی کیا صورتحال ہے۔۔؟؟ (میں نے اپنی ائی ڈی کا نام "بے نام لکھاری" سے اپنے اصل نام میں تبدیل کر دیا ہے)

Imported post: Facebook Post: 2023-08-14T13:24:11

#14August #14august2023 #IndependenceDay #pakistan #جشن

Imported post: Facebook Post: 2023-08-14T11:55:00

میری گلی میں جو باجوں والا ہے اس نے مفت کے باجے چند بچوں میں تقسیم کیے اس شرط پر کہ یہاں بیٹھ کر بجانا اور ماحول بنانا ہے۔۔ اس کاروباری ٹیکنیک کو کیا کہتے ہیں۔۔۔؟؟ آس پاس والوں کو کیسے مسلسل باجوں کی آواز پر راضی کیا ،یہ ٹیکنیک معلوم نہ ہو سکی۔۔۔ (میں نے اپنی آئی ڈی کا نام بے نام لکھاری سے بدل کر اصل نام رکھ لیا ہے۔۔)

اتوار، 13 اگست، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-08-13T21:36:23

لوگوں کا مولویوں کے بارے زہن تبدیل ہی نہیں ہو پا رہا۔۔ حالانکہ اب علماء جدید طرز پر کاروبار کر رہے ۔۔۔ہر ہر فیلڈ میں پائے جا رہے ہیں۔۔ ۔۔ مسجد کے پاس گیراج ہے میں وہاں گاڑی کھڑی کرتا ہوں۔۔ ابھی گاڑی کھڑی کر کے مسجد کے پاس سے گزر رہا تھا۔۔ باہر ایک جاننے والا مل گیا۔۔ کہنے لگا:- مدرسہ میں چاول کی دیگ آئی ہے۔۔بکرے والی اور آپ باہر پھر رہے جلدی پہنچو۔۔ میں نے ہنس کر اسے کہا:- میں مفت پیٹ بھرنے والا مولوی نہیں۔۔ تو اے معشر المولویان۔۔۔! اب روش بدلنے کا وقت آ گیا ہے ورنہ لوگوں نے ہمیں مفت کی چیز پر رال ٹپکانے والا ہی سمجھنا ہے۔۔!! مولانا متین احمد بےنام لکھاری

Imported post: Facebook Post: 2023-08-13T15:06:38

ایام زندگی کا اہم وقت گزر رہا ہے اور میں ابھی تک کوئی ایسی انسانی خدمت نہیں کر سکا جو مجھے سکون پہنچا سکے، کیا آپ نے کوئی ایسا کام کر لیا جس کو فخر سے بتا سکیں، امتحان میں نمبر لے لینا یا زیادہ پیسہ کما لینا، انسانی خدمت کا کام نہیں، انسانی خدمت یہ ہے کہ ایسا نظام پیش کرنا اور اس کو ایسے طریقے سے چلنا،،، جو جاہل کا جہل دور کر دے جو فقیر کا فقر دور کر دے جو بے سہارا کو سہارا فراہم کرے جو غمگین کے غم دور کرے جو مریضوں کو علاج فراہم کرے اور یہ نظام ایسی مضبوط بنیادوں پر ہو جس کو کسی کی شخصیت کے آنے جانے سے فرق نہ پڑے، اور نہ ہی اس نظام کے لئے چندہ اکھٹا کرنا پڑے، یہ نظام خود کما رہا ہو اور چل رہا ہو، یہ کسی کے ماتحت نہ ہو بلکہ سب اس کے ماتحت ہو، اکیلے بیٹھ کر عجیب سی سوچیں آتی ہیں،کچھ لکھ دی ہیں کچھ کے لئے الفاظ نہیں ملے اور کچھ لکھ نہیں سکتا۔! مولانا متین احمد

Imported post: Facebook Post: 2023-08-13T11:42:32

ہم نے باجوں کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔۔۔۔۔ ۔۔ براہ راست باجوں کے سٹال سے۔۔۔ زیر نظر تصویر کے سٹال ہولڈر جناب افغانی بھائی بتا رہے ہیں۔۔اس مرتبہ بہت کام ہے۔۔اسکول میں فنکشن ہیں تو ہر بندہ ہی بچوں کے لئے آذادی کا یونیفارم اور سب کچھ کے ساتھ باجے بھی خرید رہا ہے۔۔ آپ فیس بک پر بیٹھ کر لاکھوں کمانے کی سکیم ہی سوچتے رہنا یہاں ان لوگوں کے گاہک ہی ختم نہیں ہو رہے۔۔ مولانا متین احمد

جمعہ، 11 اگست، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-08-11T18:57:04

دکھ اس بات کا نہیں کہ چھٹی والے دن برتن دھونے پڑتے ہیں۔۔ دکھ اس بات کا ہے کہ برتن دھونے کے بعد جب دھلے ہوئے برتنوں پر نظر پڑتی ہے تو پتہ چلتا ہے کہ بعض برتنوں پر تو صابن ساتھ ہی لگی رہ گئی۔۔۔ یہ کہتے ہوئے ایک شوہر کی آنکھوں سے انسو نکل پڑے۔۔۔ اقتباس از کتاب : شوہروں پر ہونے والے ظلم مصنف : مولانا متین احمد

بدھ، 9 اگست، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-08-09T12:05:24

آپ کو ایسا کیا آتا ہے کہ لوگ اس کام کے بدلے میں آپ کو پیسے دینے کےلئے تیار ہو۔۔!! مثلا کوئی ہنر کوئی قابلیت کوئی فن،، اور کیا آپ اپنے اس ہنر سے کما رہے ہیں۔۔؟؟ اور اگر نہیں کما رہے تو کیوں۔۔؟؟ اور اگر کما رہے ہیں تو اپنے کلائنٹ کہاں سے لاتے ہیں۔۔؟؟؟ ۔۔۔۔ میں نے بیس سال میں جو تعلیم سیکھی اس سے ایک روپیہ نہیں کما رہا بلکہ کما اس سے رہا ہوں۔۔جو والد صاحب نے کاروبار سکھایا۔۔۔ مولانا متین احمد

اتوار، 6 اگست، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-08-06T17:13:59

اگر آپ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں۔۔ انسان کی پیدائش میں اس کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔۔ مگر آپ وقت کے گزرنے اور عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ کچھ نیا سیکھتے نہیں ہیں۔۔ اور زندگی اور حالات جس رخ پر چل رہے ہوتے ہیں۔۔اور آپ بھی اسی رخ پر چلتے رہتے ہیں۔۔تو یقینا آپ اپنے ساتھ اور اپنی آئندہ نسل کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں۔۔ سیکھنے کا ایک بہت بڑا زریعہ ہمیشہ سے کتاب رہا ہے۔۔ کتابیں پڑھنے والا بعض مرتبہ کوئی ایسی کتاب پڑھ لیتا ہے۔۔کہ اس کی سوچوں کا زاویہ ہی تبدیل ہو جاتا ہے۔۔ میں نے بے شمار دینی علوم اور دنیاوی علوم کی کتابیں پڑھی ہیں۔۔ معاشی تعلیم کے لئے میں نے کچھ کتابیں پڑھیں تھی جن کو پڑھنے کے بعد میرا نظریہ ہی بدل گیا تھا۔۔ کیونکہ زندگی میں بعض مواقع ایسے آتے ہیں۔۔جب قدرت انسان کو خوب نواز رہی ہوتی ہے۔۔مگر انسان کے پاس مالی تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے اس کا وہ پیسہ رہن سہن کی تبدیلی،نئے اسفار ،آسائشات اور سہولیات میں خرچ ہو جاتا ہے۔۔ اور بعض لوگ دوسروں کی باتوں میں آکر اپنا پیسہ غلط جگہ انویسٹ کر دیتے ہیں اور یوں ان کا پیسہ ضائع ہو جاتا ہے اور حالات ویسے ہی رہتے ہیں جیسے پہلے تھے۔۔ مگر مالی تعلیم والا شخص قدرت کے اس موقع کو ضائع نہیں کرتا اور وہ پیسے سے پیسہ بناتا ہے۔۔۔ مالی تعلیم حاصل کرنا کبھی بھی نا ممکن نہیں رہا۔۔ بس سیکھنے والا زہن ہونا چاہیے تو میں تین کتابوں کا اس پوسٹ میں ذکر کروں گا۔۔۔ تینوں کتابوں کے مصنفین ہی اپنے دور کے امیر ترین شخص ہیں ۔ پہلی کتاب poor dad and rich dad ہے جس میں ایک ایسے بچے کی کہانی ہے جس میں وہ دو لوگوں کو اپنا استاد بناتا ہے ایک سگا باپ جس کو وہ غریب زہن کا باپ کہتا ہے اور ایک دوسرے شخص کو اپنا امیر باپ کہتا ہے جو امیر زہن کا شخص ہوتا ہے۔۔ اور یوں غریب زہنیت اور ان کی سوچیں اور امیر زہنیت اور ان کی سوچیں دونوں کا بہترین موازنہ کیا گیا ہے۔۔ دوسری کتاب the master key to rich اس کتاب میں مصنف نپولین ہل جو ایک مزدور تھا مگر ایک وقت ایسا آیا وہ امیر ترین لوگوں میں شمار ہونے لگا اس نے دولت مند بننے کے اصول بتائیں ہیں۔۔۔۔ اور تیسری کتاب think and grow rich ہے۔۔یہ بھی نپولین ہل کی ہے۔۔۔اور بیسویں صدی کی بیسٹ سیلر کتاب رہی ہے۔۔ پہلی دو تو اردو زبان میں انٹرنیٹ میں آسانی سے مل جاتی ہیں۔۔ تیسری والی نہیں ملتی۔۔۔ تینوں کتابیں مالی تعلیم کے لئے پڑھنے کے قابل ہیں۔۔آسانی سے انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں۔۔ اگر میرے سے لینا چاہتے ہیں تو پی ڈی ایف میں آپ کو دے سکتا ہوں۔۔انبکس میں میسج کریں۔۔۔۔ میرے پاس پہلی دو اردو میں موجود ہیں۔۔ تیسری والی انگلش میں ہے۔۔ تینوں کتابیں میں پچاس ۔ روپے میں دوں گا اس لئے انبکس میں مفت والے نہ آئیں اور انٹرنیٹ سے فری ڈاؤنلوڈ کر لیں۔۔ شکریہ متین احمد بےنام لکھاری

جمعرات، 3 اگست، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-08-03T22:30:24

#business #idea #profitable

Imported post: Facebook Post: 2023-08-03T22:29:52

آپ لوگ گھر بیٹھے لاکھوں کمانے کی سوچتے ہی رہنا۔۔ اور یہاں عام انپڑھ آدمی بھی کئی ہزار ڈیلی کا کما لے گا۔۔نہ کوئی سیل ٹیکس اور نہ ہی کوئی بہت زیادہ قابلیت۔۔۔ بس شربت بناو، بازار لاو اور کمائی شروع۔۔۔ #business

منگل، 1 اگست، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-08-01T20:35:17

کچھ دنوں سے ٹرانسپورٹ کی ضرورت پڑ رہی تھی۔۔ تو حیرت انگیز طور پر معلوم ہوا کہ رونے دھونےوالا طبقہ۔۔ رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیور۔۔اپنی حرکتوں کی وجہ سے بدنصیبی کا شکار ہیں۔۔ ۔۔ ہسپتال کے باہر کھڑے ٹیکسی والے کو میں نے اپنی لوکیشن بتائی جہاں میں نے جانا تھا۔۔اس نے چھ سو کہے اور ایک روپیہ کم کرنے کو تیار نہ تھا۔۔ وہی سفر آن لائن ایپ والے نے تین سو میں خوشی خوشی اے سی والی گاڑی میں کروایا۔۔ اور یینگو ایپ کے زریعے ایک سو ساٹھ کرایہ دیا۔۔ پھر رکشہ والے کو تین سو کرایہ اتنے سفر کا دیا۔۔اور پیسے کم کرنے کی بات پہ اس نے غصہ بھی کیا۔۔ ۔۔ یہ لوگ رکشہ اور ٹیکسی والے کرایہ اپنی مرضی کا بہت زیادہ بتاتے ہیں۔۔حالانکہ مختلف ایپس ان ڈرائیو۔۔اوبر بلکہ اب یینگو(yengo) والے تو بہت کم کرایہ بناتے ہیں۔۔۔۔ تو اگر ایمرجنسی نہ ہو تو آن لائن ایپس پہلا انتخاب ہونا چاہیے۔۔ آپ لوگوں کا کیا تجربہ ہے اس بارے میں۔۔؟؟

پیر، 31 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-31T12:54:33

«یہ تحریر صرف میٹرک فیل بچوں کے لئے ہے۔۔» اگر آپ میٹرک میں فیل بھی ہو گئے ہیں تو کچھ مسئلہ نہیں۔۔آج ہی بازار چکر لگائیں اور سوچیں آپ کے گھر میں کھانے پینے کی چیز کے علاوہ ایسی کیا چیز ہے جو ہر کچھ دن بعد ختم ہو جاتی ہے۔۔ اور نئی یا دوسری خریدنی پڑتی ہے۔۔ صرف پانچ ہزار کی وہ چیز خریدیں۔۔ اور پھر کسی قریبی رش والے بازار یا ہفتہ وار بازار میں جائیں اور سو روپیہ ایک سٹال کرایہ پر لے کر بیٹھ جائیں اور پھر کمال دیکھیں۔۔۔ پانچ ہزار کا وہ سامان سات ہزار میں بک جائے گا۔۔ اور بس پھر کچھ دنوں کے بعد آپ بھول جائیں گے کہ میٹرک میں آپ فیل ہوئے تھے۔۔۔ اور آج میٹرک میں ٹاپ نمبر لینے والے گریجویشن کے بعد آپ کے پاس آکر پوچھیں گے بزنس کیسے سٹارٹ کیا تھا۔۔۔!! ۔۔ مستقل مزاجی اور انا کو مارنا اور محنت آپ کے زمے ہے۔۔کچھ عرصہ بعد کامیابیاں اور برکتیں اترتے دیکھیں گے۔۔!! ہنٹ: یہ بیس روپے کی آئٹم میں سٹال پر پچاس کی بیچتا ہوں۔۔اور دراز پر سو روپے کی۔۔لوگ ہنسی خوشی لیتے ہیں۔۔ مولانا متین احمد

اتوار، 30 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-30T14:55:13

ایک لاکھ کا پین ہے۔۔مگر انک پھر بھی اپ کو اپنی ہی خرید کر ڈالنی پڑے گی۔۔ کہاں سے اتے ہیں ایسے لوگ یا اس طرح کی پراڈکٹ کا کیا مقصد ہوتا ہے۔۔کوئی سینیئر تاجر رہمنائی فرمائے۔۔

ہفتہ، 29 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-29T13:29:45

الحمدللہ مخصوص امام بارگاہوں کے علاوہ سگنلز بھی کھلے ہیں۔۔اور راستے بھی۔۔۔ مگر راستے سنسان ہیں۔۔دوکانیں بند ہیں۔۔ محرم کی فضیلت بہت ہے۔۔ مگر اس دن کام سے چھٹی کر لینا۔۔ مسلمانوں کا کسی دور میں بھی یہ رواج نہیں رہا۔۔ ہاں جو لوگ اپنی مذہبی عبادات کر رہے ہیں۔۔ان کو کرنے دیں۔۔ آپ تو اپنی زمہ داریاں پوری کریں۔۔ آپ کوبطور مسلمان چھٹی کس نے دی۔۔؟؟؟ میں تو صبح مدرسہ میں پڑھا کر ابھی ہفتہ بازار میں موجود ہوں۔۔ گاہک بھی کم ہیں اور سٹال ہولڈرز بھی۔۔!!

جمعہ، 28 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-28T20:46:51

گوگل ٹرانسلیٹ سے ترجمہ کیا ہے،کینوا سے ڈیزائن لیا ہے اور وائس اور بھی کسی ویب سائٹ سے انگریز کی آواز میں اٹھایا ہے، اور ان سب چیزوں میں پوسٹ کو مذہبی ہی رہنے دیا ہے،دو دن پہلے دس محرم کے لئے لکھی تحریر ویڈیو کی صورت میں، انگریزی میں کمی بیشی پر معذرت،، مولانا متین احمد

Imported post: Facebook Post: 2023-07-28T19:43:04

https://mughalahmed.blogspot.com/2023/07/ashura-day-is-historic-day.html

"Ashura Day is a historic day"

 "Ashura Day is a historic day"

(Importance - Actions - Innovations)

Ever since the #world was created, the tenth date of #Muharram has had a very special significance.

According to historians.

The earth, the heavens, the pen, and Adam were created on the same day.

On the same day, Adam's (peace and blessings of Allaah be upon him) repentance was accepted.

On the same day, Noah's (peace and blessings of Allah be upon him) boat stopped on the shore of Mount Judi

On the same day, Ibrahim (peace and blessings of Allah be upon him) was made Khalilullah and was saved from the fire.

On the same day, Hazrat Isma'il (peace and blessings of Allah be upon him) was born.

On the same day, Hazrat Yusuf (peace and blessings of Allah be upon him) was released from prison. 

On the same day, Jacob (peace and blessings of Allah be upon him) and Joseph (peace and blessings of Allaah be upon him) met again.

On that day Moses (peace and blessings of Allah be upon him) and his people were saved from Pharaoh.

The Torah was sent down to Moses (peace and blessings of Allah be upon him).

On the same day, Hazrat Yunus (peace and blessings of Allah be upon him) came out of the stomach of the fish.

It rained for the first time in the world on the same day.

On the same day, Jesus (peace and blessings of Allaah be upon him) was born and raised up into heaven.

The Quraish used to change the cover of the Kaaba on the same day.

On the same day, prophet Muhammad (peace and blessings of Allaah be upon him) married Ama Khadija.

On the same day, the Kofi fraudsters left Imam Hussain alone to be martyred in the field of Karbala.

That day the world will end.

Now this was its historical significance, now what should Muslims do that day?

The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) always fasted on that day.

You used to fast one day before migration... when prophets saw Jews after migration, they also used to fast, so the prophet told the Muslims in the last year that next year will fast on the ninth or eleventh with the tenth Muharram.

Now the fast of the 10th Muharram is the sunnah of nafil level.

All Muslims should follow it, after the days of Ramadan this day is the virtue.

On this day, the rest of the sustenance should be extended to your family and family, with its blessings, the sustenance will be extensive throughout the year. 

۔۔

The rest should avoid the innovations of that day, that is, which the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) did not do.

Neither mourning nor distributing sweets on this day is wrong.

Nor do you have to leave your duties on that day.

Neither is it to cook khichdi because the murderers used to distribute grains to each other to celebrate the martyrdom of Hazrat Hussain. 

Nor is it necessary to adorn it like Eid, the rest of the marriage is that the Prophet of Allah (peace and blessings of Allaah be upon him) married Ama Khadija in the same month.

Hope the brief details that passed through your eyes will benefit you.

Maulana_Mateen_Ahmed

What is the significance of fasting on the ninth or eleventh with the tenth Muharram? 

What are some of the innovations that should be avoided on Ashura Day? 

Why is the rest of the sustenance extended to family and family on this day?

جمعرات، 27 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-27T00:03:24

«یوم عاشوراء ایک تاریخی دن» (اہمیت-اعمال- بدعات) جب سے دنیا بنی ہے۔۔۔محرم کی دسویں تاریخ کو بہت خاص اہمیت حاصل ہے۔۔۔ مؤرخین کے نزدیک۔۔ زمین آسمان ، قلم اور آدم ع کو اسی دن پیدا کیا گیا۔۔ اسی دن حضرت آدم ع کی توبہ قبول ہوئی۔۔ اسی دن نوح ع کی کشتی کنارے لگی اسی دن حضرت ابراہیم ع کو خلیل اللہ بنایا گیا اور آگ سے مامون ہوئے۔۔ اسی دن حضرت اسماعیل ع پیدا ہوئے۔۔ اسی دن حضرت یوسف ع کو زندان سے رہائی نصیب ہوئی۔۔ اسی دن یعقوب ع اور یوسف ع کی واپس ملاقات ہوئی۔۔ اسی دن موسی ع اور ان کی قوم کو فرعون سے نجات ملی۔۔ موسی ع پر تورات نازل ہوئی اسی دن حضرت یونس ع مچھلی کے پیٹ سے باہر آئے۔۔ اسی دن پہلی مرتبہ دنیا میں باران رحمت ہوئی۔۔ اسی دن حضرت عیسی ع پیدا بھی ہوئے اور ان کو رفع آسمانی بعد میں اسی دن نصیب ہوا۔۔ قریش اسی دن کعبہ کا غلاف تبدیل کرتے تھے۔۔ اسی دن آپ ص نے اماں خدیجہ سے نکاح فرمایا۔۔ اسی دن کوفی فریبیوں نے امام حسین ر۔ض کو میدان کربلا میں شہید ہونے کے لئے تنہا چھوڑ دیا۔۔ اور اسی دن قیامت قائم ہو گی۔۔۔ ۔۔ اب یہ تو تھی اس کی تاریخی اہمیت اب اس دن مسلمان کیا کریں۔۔؟؟؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ اس دن روزہ رکھا۔۔ ہجرت سے پہلے ایک روزہ رکھتے تھے۔۔۔ ہجرت کے بعد یہودیوں کو دیکھا تو وہ بھی روزہ رکھتے تھے۔۔تو آپ نے پھر آخری سال مسلمانوں سے کہا تھا اگلے سال دسویں محرم کے ساتھ نویں یا گیارھویں کا بھی روزہ رکھیں گے۔۔ مگر آئندہ سال سے پہلے ہی آپ ص دنیا سے پردہ پوشی فرما گئے۔۔۔ اب دس محرم کا روزہ نفل درجہ کی سنت ہے۔۔ سب مسلمان اس پر عمل کریں۔۔ایام رمضان کے بعد اسی دن کی فضیلت ہے۔۔ بقیہ اس دن اپنے اھل و عیال پر وسعت رزق کریں اس کی برکت سے پورا سال رزق وسیع رہے گا۔۔۔یہ بھی حدیث میں ہے۔۔(یعنی کوئی خاص ڈش پکا لیں تاکہ گھر والے اور بچے خوش ہو جائیں) ۔۔ بقیہ اس دن کی بدعتوں سے بچیں یعنی جن کو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا۔۔ نہ اس دن ماتم کر کے غم منانا ہے اور نہ ہی مٹھائی تقسیم کر کے خوشی منانی ہے دونوں ہی غلط ہیں۔۔ اور نہ ہی اس دن اپنے فرائض سے چھٹی کرنی ہے۔۔ نہ ہی کھچڑا پکانا ہے کیونکہ وہ قاتلین حضرت حسین ر۔ض کی شہادت کی خوشی میں ایک دوسرے کو اناج تقسیم کرتے تھے اور نہ ہی اس میں عید کی طرح کی زیب و زینت اختیار کرنی ہے۔۔بقیہ رہا نکاح تو اللہ کے نبی کریم ص نے اماں خدیجہ سے اسی مہینہ میں نکاح فرمایا تھا۔۔۔ امید ہے مختصرا تفصیل جو آپ کی نظروں سے گزری آپ کے لئے قابل نفع ہو گی۔۔ مولانا_متین_احمد بےنام لکھاری

بدھ، 26 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-26T22:38:37

پہلے کہیں سنا یا پڑھا تھا کہ ان کا اور ہمارا مذہب الگ ہے۔۔ تو میں اس کو مسلکی شدت پسندی سمجھتا تھا۔۔۔ مگر اب یوٹیوب پر لائیو اور وہاں کی یوٹیوبرز کے لائیو وی لاگز کی ویڈیوز دیکھ کر حیرانگی کے ساتھ یقین ہو گیا ہے کہ ان کے اور ہمارے مذہب میں تو کچھ بھی یکساں نہیں۔۔ نہیں یقین تو آج کی رات یوٹیوب پر ان کے حرم کی ویڈیوز دیکھیں۔۔ قسم بخدا ہر فعل ہی ہمارے مذہب سے جدا ہے۔۔۔ بلکہ ہم حرمین سے حرم مکہ اور حرم مدینہ لیتے ہیں۔۔ ان کے تو حرمین بھی الگ ہیں۔۔ یوٹیوب پر لازمی ویڈیوز دیکھیں۔۔

Imported post: Facebook Post: 2023-07-26T15:48:07

{گلی کی مسجد۔۔مولوی اور تالے۔۔} ۔۔ "چلو نکلو مسجد سے باہر۔۔۔مسجد کو تالہ لگانا ہے۔۔ " آواز کی جانب دیکھا تو ایک چھوٹا مولوی ہاتھ میں تالہ اٹھائے کھڑا تھا۔۔ اور جیسے جیسے نمازی باہر نکل رہے تھے مسجد کو تالہ لگا رہا تھا۔۔ اور جو ایک دو بندے سستانے کے لئے کمر سیدھی کرنے لگتے وہ ان کو آوازیں دے کر باہر نکال دیتا۔۔ ۔۔ یہ صرف ایک مسجد کا حال نہیں مجھے اپنے کام کی وجہ سے مختلف علاقوں میں جانا پڑتا ہے۔۔ تو وہاں دن کے وقت جب گرمی سخت ہو جائے تو نماز کے بعد مسجد آخری سہارا ہوتی ہے۔۔۔ جہاں دس پندرہ منٹ باہر کی گرمی سے بچا جا سکتا۔۔۔۔ ۔۔۔۔ مگر ہاتھ میں تالہ اور منہ سے شعلے نکالتے مولوی مسجد سے نمازیوں کو ثواب سمجھ کر باہر نکالتے ہیں۔۔ ۔۔ حالانکہ قادیا ۔۔ن ی وغیرہ کی عبادت گاہوں میں چلے جاو تو ہمہ وقت استقبالیہ میں ایک خوش شکل شخص مسکراہٹ سجائے آپ کا استقبال کرے گا۔۔آپ کے لئے بیٹھنے کا انتظام کرے گا۔۔ آپ تسلی سے ٹھنڈی ہواوں میں نماز پڑھیں گے۔۔ حالانکہ یہی اخلاق ہر گلی محلے کی مسجد کے مولوی کو اپنانے چاہیے۔۔ مگر ان کو مسجد میں نماز کے علاوہ بیٹھے لوگوں سے نفرت ہوتی ہے۔۔ ایک مولوی کا اصل مقصد ہی لوگوں کا تعلق اللہ سے جوڑنا ہے اور مسجد اللہ کا گھر ہے اللہ سے تعلق جوڑنے کے لئے ہی تبلیغی حضرات گھر گھر کا دروازہ کھٹکھٹا کر لوگوں کو مسجد کی طرف بلاتے ہیں۔۔اور جب کوئی بھولا بھٹکا کسی دن نماز کے علاوہ مسجد پہنچ جائے تو غصیلہ مولوی اسے دھکے دے کر باہر نکال دیتا ہے۔۔۔ پھر بعد میں جب لوگ مسجد نہیں آتے تو یہی مولوی کہتے ہیں کہ لوگ گمراہ ہو گئے بازار، سینما، پارک ہر جگہ لوگ موجود ہوتے ہیں۔۔مگر مسجد نہیں آتے۔۔ تو اے مولویوں۔۔۔!! جس طرح دوکان پر آیا گاہک کوئی بھی دوکان دار دھتکارتا نہیں اس سے پیار سے پیش آتا ہے کیونکہ وہ اس کے لئے منافع کا ساماں ہے۔۔ تو اسی طرح نماز کے علاوہ مسجد میں بیٹھا شخص بھی آپ کے لئے اصل سرمایا ہے ، اس کو شربت پیش کرو۔۔ اس کے ساتھ ہنسی مزاق کرو اگر وہ لیٹنا چاہے اسے سرہانہ پیش کرو۔۔ کل وہ بندہ آپ کا معتقد ہو جائے گا۔۔ وہ خدا کے گھر میں آپ کو دیکھے گا تو نماز سے پہلے آپ کے ہاتھ چومے گا۔۔ ۔۔ تو مہربانی کرو۔۔ویسے بھی مسجد چندے پر چلتی ہے اس کی پہلی اینٹ سے اخری اینٹ تک چندے کا پیسہ ہوتا ہے۔۔ اس کے تمام اخراجات مسجد میں چندے کے ڈبوں سے پورے کیے جاتے ہیں۔۔ تو اس سے پہلے کہ چندے بند ہو جائیں۔۔ ہاتھ میں تالے کے جگہ پانی کی جگ اٹھا لو۔۔ مسجد میں داخل ہونے والے ہر بندہ کو مہمان کی طرح سمجھو۔۔ ۔۔ تحریر لکھنے کی وجہ۔۔: ابھی تھوڑی دیر پہلے ڈھائی بجے ایک مولوی نے مسجد میں گھسنے نہیں دیا اور کہا ہے کہ کسی اور مسجد میں جا کر نماز پڑھو۔۔۔۔ غصہ تو بہت آیا۔۔مگر جانے دیا۔۔۔۔ اگر کسی کو اعتراض ہے مہربانی فرما کر اپنے محلے کی مسجد کو آباد کرے۔۔ بند مدرسہ میں رہ کر ان کے دماغ بند ہو جاتے ہیں۔۔اس لئے کسی باہر کے بندے کو ہی مسجد میں محنت کرنا ہو گی۔۔ اور مسجد کو آباد کرناپڑے گا۔۔ مگر کیا مولوی آپ کو محنت کرنے کے لئے مسجد میں زیادہ دیر بیٹھنے دے گا۔۔؟؟ والسلام۔۔۔ متین احمد بےنام لکھاری

Imported post: Facebook Post: 2023-07-26T03:37:10

ہــم کـو نـہ مـل سـکا تـو فـقـط سـکـونِ دل۔۔ ۔۔ اے زنــدگی وگـرنہ زمـانے مـیـں کـیـا نـہ تھـا۔۔۔ شاعر : آ زاد انصاری

اتوار، 23 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-23T11:46:56

pakistan currency price in aliexpress #aliexpressshopping #PKR #dollar #currency

Imported post: Facebook Post: 2023-07-23T11:42:40

ہمارے ملک کی کرنسی کی اہمیت علی ایکسپریس والوں سے پوچھو۔۔ ایک روپیہ ڈھائی سو کا دس پیسہ دو سو بائیس اور ایک روپے کا نوٹ آٹھ سو کا اور پانچ روپیہ تو ستائیس سو کا ہے۔۔ کیا کہتے ہیں۔۔پرانے نوٹ اکھٹے کر کے بیچنا شروع کر دوں۔۔؟؟

جمعہ، 21 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-21T23:56:01

کل Abdul Basit درویش بھائی نے کینوا کی ٹیم میں مجھے شامل کیا۔۔ ان کا بہت شکریہ۔۔ ان کے لئے اپنی طرف سے ایک کوشش کی ہے۔۔ کیسی ڈیزائننگ ہے۔۔پسند آئے تو لائک کمنٹ ضرور کریں۔۔شکریہ۔۔

Imported post: Facebook Post: 2023-07-21T19:32:35

میرے گھر کے پاس موجود ریلوے گراؤنڈ یہ جگہ ریلوے کی ملکیت اور یہاں دور دراز کے علاقوں والے بھی آ کر اپنی تفریح کرتے ہیں۔۔ کرکٹ اور فٹ بال اور دوسری کئی کھیل یہاں کھیلی جاتی ہیں۔۔۔ کسی دن تفصیلی ویڈیو بناؤں گا۔۔ بقیہ یہاں کا کوئی انٹری ٹکٹ وغیرہ نہیں ہے اور نہ ہی یہ محفوظ ہے۔۔ اور کوئی صفائی ستھرائی کا عملہ بھی نہیں ہے۔۔ راولپنڈی

Imported post: Facebook Post: 2023-07-21T19:12:40

#rawalpindi #railway #ground

بدھ، 19 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-19T21:26:38

آج کے دن کام پر نہیں جا سکا۔۔تو گھر والوں کی خدمت کا ارادہ کیا۔۔ ویڈیو میں دیکھیں۔۔

Imported post: Facebook Post: 2023-07-19T21:18:51

#rawalpindi #rainyday making food #fun

Imported post: Facebook Post: 2023-07-19T08:11:53

#rawalpindicity #Rawalpindi #rain #rainyday

Imported post: Facebook Post: 2023-07-19T01:07:26

راولپنڈی میں تیز بارش۔۔۔۔ موسم خوشگوار۔۔۔۔۔۔ کارٹون دیکھنے کا اس موسم میں الگ ہی مزہ ہے۔۔۔

منگل، 18 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-18T17:25:24

کوئی ماہر فیس بک اس کا مطلب سمجھا دے۔۔ اور اس پر ڈالر کا نشان کیوں بنا ہے۔۔؟؟

پیر، 17 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-17T08:48:54

ایم ایچ ہسپتال میں ہوں۔۔ نانی اماں کی انکھ کے سفید موتیا کا آپریشن ہے۔۔ دو قسم کا آپریشن ہوتا ہے۔۔ ایک سرجری والا اور دوسرا طریقہ کوئی خاص قسم کے قطرے ڈال کر لیزر سے۔۔۔ تو دوسری قسم کا آپریشن کروا رہے۔۔ دعاؤں کی درخواست۔۔

ہفتہ، 15 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-15T17:40:36

faqeer ki aadhy ghanty ki kmai #faqeer,

faqeer

آپ جن فقیروں کو بازار چوک چوراہوں میں مانگتا دیکھتے ہیں۔۔ ان کی ایک ایک دن کی دیہاڑ کئی کئی ہزار ہوتی ہے ۔۔ جو ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔۔ صرف ایک گھنٹے میں یہ کتنا کما لیتے ہیں۔۔آپ کسی بھی فری لانسر کو بھول جائیں گے جو ڈالر میں کماتا ہے۔۔۔ مجھے تو فقیر نے خود آفر کی کہ دس والے نوٹ مجھ سے لے جاو۔۔ پھر میں نے کوشش کی کہ فقیر کے بڑے نوٹوں کی ویڈیو بنا سکوں مگر ممکن نہ ہو سکا۔۔ ہلکی سی ویڈیو پیش خدمت ہے۔۔۔

جمعہ، 14 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-14T16:53:32

#rawalpindi #rajabazar on #friday local market

Rawalpindi on Friday local market Raja Bazar, bohar bazar markets closed...

Imported post: Facebook Post: 2023-07-14T16:49:14

راولپنڈی راجہ بازار, بوہڑ بازار ڈنگی کھوئی میں... جمعہ کے دن بند دوکانوں کے باہر کیا ہوتا ہے۔۔؟؟ ویڈیو میں دیکھیں۔۔۔

Imported post: Facebook Post: 2023-07-14T10:00:29

سیما انڈیا پہنچ گئی۔۔ نواز شریف لندن سے واپسی کا پلان بنا رہا ہے۔۔ ڈالر سستا ہو گیا ہے۔۔ موسم ابر آلودہ ہے۔۔۔ رابی پیر زادہ نے اپنی آرٹ گیلری نمائش کے لئے پیش کر دی ہے۔۔ فوج نےزراعت شروع کر دی ہے۔۔۔ ٹویٹر میں ویاگرا کا ٹرینٹ ٹاپ پر جا رہا ہے۔۔۔ عمران ریاض کو لاپتہ ہوئے 64 دن ہو گئے۔۔ شہباز شریف نے سٹوڈنٹس میں لیپ ٹاپ تقسیم کر دیے۔۔ عثمان ڈرامہ کے دو کرداروں نے آپس میں شادی رچا لی۔۔۔ مفتی انس اور اس کی سابقہ ماڈل بیوی ثنا خان کا بچہ ہو گیا۔۔ زوم ایپ نے ان لائن کال کرنے والوں کو پریشانی میں ڈال دیا۔۔۔ مارک زکر برگ نے ٹویٹر کے مقابلے میں تھریڈ لانچ کر دی۔۔ اجے دیوگن نے کاجل کو چھوڑ دیا ہے۔۔ ۔۔ اتنا کچھ ہو گیا اور ہم غریب پانی کی لائن سے ہی باہر نہیں آ پا رہے۔۔۔ فیلنگ ویٹنگ ود ادر دس پرسن اور پچیس تیس پانی کے کین مولانا متین احمد بے نام بےنام لکھاری

منگل، 11 جولائی، 2023

اتوار، 9 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-09T16:41:40

پچھلے دنوں #ظفرجی نے خوب پرچار کیا کہ لاکھوں کمانا چاہیے۔۔ انہوں نے #ریحان_اللہ_والا کے انکیوبیٹر کا بتایا کہ کیسے وہ کینوا پر ڈیزائن بنا کر یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کے بعد لاکھوں کمانے کا گر سکھاتے ہیں۔۔ مگر اب وہ کراچی میں ہیں اور ہم راولپنڈی میں۔۔ لیکن کینوا تو پوری دنیا میں چلایا جا سکتا ہے تو ہم نے کینوا سے کھیلنا شروع کیا تو ایک عدد ویڈیو ایک منٹ کی آپ کے سامنے ہے۔۔۔۔ اپ سب دیکھیں اور بتائیں کیسی بنی ہے۔۔؟؟

Imported post: Facebook Post: 2023-07-09T15:33:21

اس ویڈیو میں ایک بہترین سبق دیا گیا ہے،ایک تحریر پر کینوا کے زریعے بنائی ایک ویڈیو، بےنام لکھاری

منگل، 4 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-04T15:01:29

یو ٹیوب کا لنک کمنٹ میں دے رہا ہوں،دیکھیں اور ویڈیو اور جگہ دونوں کے بارے میں رائے دیں، ویڈیو سے لطف اندوز ہوں اور کمی بیشی کے بارے میں بتائیں تاکہ آگلی ویڈیو میں وہ غلطیاں نہ دھرائی جائیں، شکریہ متین احمد

پیر، 3 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-03T10:38:07

وہ جگہ جہاں چٹانوں کو کاٹ کر دریا کو راستہ دیا گیا۔۔ اب اللہ ہی جانے یہ قدرتی ہے یا انسانی محنت کا نتیجہ بہرحال۔۔۔ گکّھڑوں نے قلعہ کے لئے بہترین جگہ منتخب کی تھی۔۔۔ قلع پھروالہ تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی

اتوار، 2 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-02T20:03:10

ویران قلعہ،سنسان راستے۔۔۔ ایک لمبی داستاں۔۔۔ ایسا قلعہ جس کے صرف آثار ہی باقی ہیں۔۔ اور اپنے وقت میں وہ گھکڑوں کی آن اور شان تھا۔۔ قلعہ پھروالہ ، سفرنامہ جلد ہی پیش کروں گا۔۔

منگل، 27 جون، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-06-27T16:30:50

«چھوٹے چھوٹے پتھر» حضرت ابراہیم ع نے شیطان کو جو پتھر مارا تھا اور تین مختلف جگہوں پر مارا تھا۔۔ ۔۔ حج میں بھی اسی کی پریکٹس بار بار کروائی جاتی ہے۔۔ تاکہ ہماری تربیت ہو جائے۔۔ اگر ہم حج پر نہیں بھی جا سکے تو ہم شیطان کو مختلف طریقوں سے پتھر مار سکتے ہیں۔۔ جہاں شیطان آپ کو نیکی سے روکتا نظر آئے اسے دھتکار دیں۔۔ لطف اندوز اشیاء موبائل میں سامنے آ جائیں اسے سکپ کر دیں۔۔ آپ کو دھوکہ سے زیادہ ناجائز منافع کا موقع مل جائے تو فائدہ مت اٹھائیں۔۔ کسی یتیم بیوہ کا حق کھانے کا موقع ملے تو فورا رک جائیں۔۔ کوئی طاقت مل جائے تو اس کے غلط استعمال سے رک جائیں۔۔ جھوٹ سے پیسہ یا وقتی نفع کمانے کا موقع ملے تو سچ کا سہارا لیں۔۔ ۔۔ جوانی میں کسی مخالف جنس کی طرف قربت کا شوق ہو رہا ہو موقع بھی ہو مگر آپ رابطے منقطع کر دیں۔۔ لڑائی میں آپ کا مخالف کمزور ہو مگر آپ اسے معاف کر دیں۔۔ بہنوں کا جائیداد میں حق کھانے کا موقع ملے تو ان کو حصہ دے دو۔۔ استاد ہیں مگر طلباء کو فرسودہ اور پرانے زمانے کی تعلیم ہی مہیا کر رہے ہیں تو اس ظلم سے رک جائیں۔۔ اس طرح کے چھوٹ چھوٹے بے شمار کنکر ہیں جو اپ روزانہ شیطان کو مار سکتے ہیں۔۔ مگر ہم پر تو حج فرض نہیں اس لئے ہم یہ سب کیوں کریں گے۔۔!!!!

اتوار، 25 جون، 2023

Grow your business and protect it from being hijacked

 Grow your #business and protect it from being hijacked


I went for an excursion to a place where #horses and donkeys were available to climb the mountain and carry the luggage up, when we booked a horse and loaded our luggage on it, the horseman started the journey, and it took some time. Later we came to know that her child was also walking along with the horse.

We asked the owner of the horse, why are you driving him along?

He said that our source of livelihood is our horses, but now we do not depend only on one horse, we also keep their children with us. Prepare for.

If we buy a horse that doesn't have this training, he will be in the same condition as you, panting after every ten steps, heart palpitations,

These foals we have kept together for training,

So many important things were learned from this incident.

  The first is that if you run a profitable business and you don't teach your children what you know about business, your children will be left far behind.

Similarly, you run a company and there is a particular employee who brings a lot of profit to your business, what happens if that employee leaves you tomorrow?

Or he asked for half of the profit of the company.

In the same way you run a hotel and people come to your hotel because of a certain dish or food of your chef and you have not left any stunts with that chef and that chef leaves you then you The business was destroyed in a few days.

.

So, for the #development of your business, always keep the junior with your special employee and the junior learns the work of this special employee.

  So that when the time comes, you don't have to blackmail a particular employee or your business doesn't get damaged due to his illness.

Then some seniors don't teach their juniors to work because they feel devalued.

The solution will be in the next post.

اپنے کاروبار کو ترقی دیں اورہائی جیک ہونے سے بچائیں

 اپنے کاروبار کو ترقی دیں اورہائی جیک ہونے سے بچائیں

میں ایک جگہ سیر کے لئے گیا وہاں پہاڑ پر چڑھنے اور سامان کو اوپر ساتھ لے کر جانے کے لئے گھوڑے اور گدھے دستیاب تھے،جب ہم نے ایک گھوڑا بک کیا اور اپنا سامان اس پر لادا تو گھوڑے والے نے سفر شروع کیا تو کچھ دیر بعد ہمیں معلوم ہوا کہ گھوڑے کے ساتھ اس کا بچہ بھی چل رہا ہے کبھی وہ دوڑ کر آگے نکل جاتا اور کبھی وہ پیچھے رہ جاتا،مگر وہ ساتھ ساتھ ہی چل رہا تھا،،
ہم نے گھوڑے کے مالک سے پوچھا اس کو ساتھ ساتھ کیوں چلا رہے ہو،۔۔؟؟
اس نے کہا ہمارا روز گار کا زریعہ یہی ہمارے گھوڑے ہیں،مگر اب ہم صرف ایک گھوڑے پر انحصار نہیں کرتے، ہم ان کے بچوں کو بھی ساتھ رکھتے ہیں۔۔وقت کے ساتھ ساتھ یہ گھوڑے بھی سامان لاد کر اوپر لے کر جانے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔
اگر ہم کوئی ایسا گھوڑا خریدے جس کی یہ تربیت نہ ہو تو اس کی حالت بھی آپ جیسی ہی ہوتی ہے ہر دس قدم کے بعد ہانپنا شروع،دل کی دھڑکن تیز،
یہ گھوڑے کے بچے ہم نے ان کو تربیت کے لئے ساتھ ساتھ رکھا ہوا ہے،
تو اس واقع سے بہت سی اہم باتیں معلوم ہوئی
پہلی یہ کہ اگر آپ کوئی اچھی آمدنی والا کاروبار کرتے ہیں اور آپ نے اپنی اولاد کو وہ کچھ نہ سکھایا جو کاروبار کے گر آپ جانتے ہیں تو آپ کے بچے بہت پیچھے رہ جائیں
اسی طرح آپ کوئی کمپنی چلاتے ہیں اور کوئی خاص ملازم ایسا ہے جس کی وجہ سے آپ کے کاروبار کو بہت منافع حاصل ہوتا ہے کل کو وہ ملازم آپ کو چھوڑ کر چلا گیا تو پھر کیا ہو گا۔۔؟؟؟
یا اس نے کمپنی کے ادھے منافع جتنا نفع مانگ لیا پھر۔۔؟؟
اسی طرح آپ کوئی ہوٹل چلاتے ہیں اور آپ کے کسی شیف کے کسی خاص پکوان یا کھانے کی وجہ سے آپ کے ہوٹل میں لوگ آتے ہیں اور آپ نے اس شیف کے پاس کوئی اسٹنٹ نہیں چھوڑا اور وہ شیف آپ کو چھوڑ کر چلا گیا تو آپ کا کاروبار کچھ دنوں میں تباہ۔۔۔
۔
تو اسی لئے اپنے کاروبار کی ترقی کے لئے ہمیشہ اپنے خاص ملازم کے ساتھ جونیئر کو رکھیں اور جونیئر اس خاص ملازم کا کام سیکھے،
تاکہ وقت آنے پر آپ کو خاص ملازم سے بلیک میل نہ ہونا پڑے یا اس کی بیماری کی وجہ سے آپ کے کاروبار کو نقصان نہ پہنچے۔۔
پھر بعض سینیئر اپنے چھوٹوں کا کام نہیں سکھاتے کیوں کہ اس طرح ان کو اپنی ویلیو ڈاون ہوتی محسوس ہوتی ہے،
اس کا حل کسی اگلی پوسٹ میں۔۔

Imported post: Facebook Post: 2023-06-25T21:01:42

اپنے کاروبار کو ترقی دیں اورہائی جیک ہونے سے بچائیں میں ایک جگہ سیر کے لئے گیا وہاں پہاڑ پر چڑھنے اور سامان کو اوپر ساتھ لے کر جانے کے لئے گھوڑے اور گدھے دستیاب تھے،جب ہم نے ایک گھوڑا بک کیا اور اپنا سامان اس پر لادا تو گھوڑے والے نے سفر شروع کیا تو کچھ دیر بعد ہمیں معلوم ہوا کہ گھوڑے کے ساتھ گھوڑے کا بچہ بھی چل رہا ہے کبھی وہ دوڑ کر آگے نکل جاتا اور کبھی وہ پیچھے رہ جاتا،مگر وہ ساتھ ساتھ ہی چل رہا تھا،، ہم نے گھوڑے کے مالک سے پوچھا اس کو ساتھ ساتھ کیوں چلا رہے ہو،۔۔؟؟ اس نے کہا ہمارا روز گار کا زریعہ یہی ہمارے گھوڑے ہیں،مگر اب ہم صرف ایک گھوڑے پر انحصار نہیں کرتے، ہم ان کے بچوں کو بھی ساتھ رکھتے ہیں۔۔وقت کے ساتھ ساتھ یہ گھوڑے بھی سامان لاد کر اوپر لے کر جانے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ اگر ہم کوئی ایسا گھوڑا خریدیں جس کی یہ تربیت نہ ہو تو اس کی حالت بھی آپ جیسی ہی ہوتی ہے ہر دس قدم کے بعد ہانپنا شروع،دل کی دھڑکن تیز، ان گھوڑوں کے بچوں کو ہم نے تربیت کے لئے ساتھ ساتھ رکھا ہوا ہے، تو اس واقع سے بہت سی اہم باتیں معلوم ہوئی پہلی یہ کہ اگر آپ کوئی اچھی آمدنی والا کاروبار کرتے ہیں اور آپ نے اپنی اولاد کو وہ کچھ نہ سکھایا جو کاروبار کے گر آپ جانتے ہیں تو آپ کے بچے بہت پیچھے رہ جائیں اسی طرح آپ کوئی کمپنی چلاتے ہیں اور کوئی خاص ملازم ایسا ہے جس کی وجہ سے آپ کے کاروبار کو بہت منافع حاصل ہوتا ہے کل کو وہ ملازم آپ کو چھوڑ کر چلا گیا تو پھر کیا ہو گا۔۔؟؟؟ یا اس نے کمپنی کے ادھے منافع جتنا نفع مانگ لیا پھر۔۔؟؟ اسی طرح آپ کوئی ہوٹل چلاتے ہیں اور آپ کے کسی شیف کے کسی خاص پکوان یا کھانے کی وجہ سے آپ کے ہوٹل میں لوگ آتے ہیں اور آپ نے اس شیف کے پاس کوئی اسسٹنٹ نہیں چھوڑا اور وہ شیف آپ کو چھوڑ کر چلا گیا تو آپ کا کاروبار کچھ دنوں میں تباہ۔۔۔ ۔ تو اسی لئے اپنے کاروبار کی ترقی کے لئے ہمیشہ اپنے خاص ملازم کے ساتھ جونیئر کو رکھیں اور جونیئر اس خاص ملازم کا کام سیکھے، تاکہ وقت آنے پر آپ کو خاص ملازم سے بلیک میل نہ ہونا پڑے یا اس کی بیماری کی وجہ سے آپ کے کاروبار کو نقصان نہ پہنچے۔۔ پھر بعض سینیئر اپنے چھوٹوں کو کام نہیں سکھاتے کیوں کہ اس طرح ان کو اپنی اہمیت کم ہوتی محسوس ہوتی ہے، اس کا حل کسی اگلی پوسٹ میں۔۔۔

ہفتہ، 24 جون، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-06-24T15:33:06

یا اللہ پچھلے دنوں تو نے سخت گرمی کے موسم میں سخت ٹھنڈ بھیج دی تھی۔۔۔ مگر ہم نا شکروں نے اسے قیامت کی نشانی۔۔کفار کی سازش۔۔دجال کا کارنامہ قرار دیا تھا۔۔۔ یا اللہ تیرے اسراروں اور کاموں میں ہم نے غیروں کو شریک کیا تھا۔۔۔ یا اللہ اب ہم معافی مانگتے ہیں۔۔ بہت گرمی ہے برداشت سے باہر ہے۔۔ یا اللہ تو اکیلا ہی گرم کو ٹھنڈا کرنے پر قادر ہے تو ہی ٹھنڈی ہواؤں کے چلانے پر قادر ہے۔۔۔ یا اللہ اب کی بار ہمارئ آئندہ آنے والے سو نسلوں کی بھی توبہ جو تیرے کاموں کو کسی اور کے لئے ثابت کریں۔۔ یا اللہ موسم کوٹھنڈا کر دے۔۔ہم اب اس کو تیرے ہی "کن" کا وردان سمجھیں گے۔۔ کسی دجال کو، کسی کلائمٹ چینج کو ، کسی کافر کی سازش کو شامل حال نہیں کریں۔۔گے۔۔ خدایا آمین۔۔

جمعہ، 23 جون، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-06-23T11:18:00

#shortislamoclesson مختصر اسلامی اسباق #onlonequranteacher

Imported post: Facebook Post: 2023-06-23T09:48:55

ہے کوئی انویسٹر جو مستقبل کا ڈیجیٹل مارکیٹر تیار کرنا چاہتا ہو۔۔؟؟؟ تو یہ فیس ادا کرے اور پھر اپنی رقم سے پانچ گنا زیادہ منافع کما کر نفع پورا کر لے۔ سپونسر کرنے والے کی ہرپلیٹ فارم پر تشہیر کی جائے گی، یہ ایک بزنس ڈیل ہے۔۔۔ ( یہ ڈیجیٹل مارکیٹ کا ایک کورس جو میں کرنا چاہ رہا ہوں، https://pftpedu.org/ اس ویب سائٹ سے، 2620 روپے فیس ہے 10 پرسنٹ ڈسکاونٹ کے بعد، تین مہینے کا آن لائن کورس ہے، اپنا پیسہ اس لئے نہیں لگا رہا کیونکہ میں پھر سست پڑ جاتا ہوں،اگر کوئی دوسرا انویسٹ کرے گا تو وہ مجھے زبردستی کام کے لئےمجبور کرے گا اور پھر مجھ سے فائدہ بھی اٹھائے گا اور مجھے بھی فائدہ ہو گا) بقیہ دو تین بندے مل کر بھی یہ فیس ادا کر سکتے ہیں،

پیر، 19 جون، 2023

*Mughal Empire*

 *Mughal Empire*

It is written in the #history #books. 500 years ago today, a new empire was founded on the subcontinent. Which lasted for 330 years... The name of the king who founded the empire was "Zahiruddin Muhammad Babur". And this #empire was called "Mughlai Empire". The great monuments of this empire like Shahi #Fort #Lahore, #Agra #Taj Mahal, #Badshahi Masjid and many more are still on the top of the maps of the world. Taj Mahal is included in the "Seven Wonders". "Taj Mahal" was built by the fifth ruler of Mughal Empire "Shah Jahan" on the tomb of his beloved #wife. Whose name was Mumtaz. And fourteen (14) #children were born to this beloved wife of Shah Jahan. Seven of them died in childhood. After Shah Jahan, Alamgir took over the reins of government and after #Alamgir, the Mughal Empire declined due to incompetent successors. In 1857, the British completely wiped out the existence of this government. The interesting thing that I want to tell is that Zaheeruddin Muhammad Babur, the founder of this glorious reign that lasted for three hundred and thirty years, tried to attack the subcontinent five times, but he was defeated, and his attacks turned into border skirmishes. Didn't get more status than... But he did not lose heart and finally conquered the Punjab in his sixth invasion and then advancing towards Delhi he defeated the large army of Ibrahim Lodhi at Panipat..and his son Humayun went ahead. Captured Agra and Delhi. And so the Mughal Empire took root and continued to grow. If Babur had given up after the first defeats, then today history would not have had the name of the Mughal Empire in any story. But his continuous and strong courage made history... We also face continuous failure in some occasions and tasks. But instead of sitting down and being discouraged, if we continue to work hard, then some time or the other, such a step will definitely be taken that life will be better... In this post, I have tried my best to be serious instead of joking and not to mention marriage although I could have said that even after constant rejection from home and outside, one should not lose heart and continue efforts for marriage. .. Getting married nowadays is more difficult than founding a big empire. But I am not mentioning marriage in this post, but I am asking to take guidance from Babur's first five failures in other matters like failure in business, failure in exams, failure in relationships etc. If a person dares, nothing can happen.. dare. Generations beautified; life beautified. #Ahmad Mughal Prince Sa...
(Mateen Ahmed)