بدھ، 18 اکتوبر، 2023
Imported post: Facebook Post: 2023-10-18T19:47:18
ایک وقت تھا ڈیجیٹل بھکاری صرف یوٹیوب کے سبسکرائب مانگتا تھا۔۔پھر انسٹاگرام کے فالور پھر ٹک ٹاک۔۔کے۔۔۔
اور اب تاریخ کا وہ نازک دور ہے کہ رابطہ کی ویب سائٹ وٹس ایپ کے چینل کو فالو کرنے کی اپیلیں بھی جا بجا پھیل رہی ہیں۔۔
پردہ دار بیبیاں جو نمبر تو درکنار موبائل ماڈل نہ بتلاتی تھی اب وہ بھی وٹس ایپ چینل کے فالورز کو نمبر دے رہی ہیں۔۔
بھائیوں اور بہنوں حوصلہ رکھو کہاں کہاں فالور ڈھونڈو گے۔۔
اگر آپ میں کمال ہو گا تو دور دراز گاوں میں بیٹھے اس پیر کی طرح مشہور ہو جاو گے جس کے در پر ہر وقت صرف اس کی ایک دعا کے لئے ہجوم رہتا ہے۔۔
ورنہ ہر گلی میں پھرنے والے جعلی منجن فروشوں کی طرح گلا ہی پھاڑتے رہو گے۔۔۔
اس لئے حوصلہ رکھو،اور محنت کرو مگر نمبر پھیلانے کے لئے نہیں ،کام کے لئے فالور خود آ جائیں گے۔۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں