منگل، 10 اکتوبر، 2023
Imported post: Facebook Post: 2023-10-10T12:52:06
فقیر سامنے بیٹھا ہے۔۔
اور یہ پکا گداگر ہے۔۔چار پانچ ہزار کی دیہاڑی لگاتا ہے۔۔اس کے رشتہ دار ۔۔۔ بھائی وغیرہ سعودی عرب جا کر مکہ مدینہ میں مانگتے ہیں۔۔پچھلے دنوں ایک بھائی سعودیہ سے ڈی پورٹ بھی ہوا۔۔۔۔
اس نے چائے والے سے چائے مانگی۔۔
چائے والے نے ڈسپوزیبل چائے کا کپ تھما کر کہا:- پیسے۔۔؟؟
تو اس کا دل چائے پینے کا کر رہا ہے۔۔
مگر اس کی فطرت میں صرف پیسے مانگنا ہے لگانانہیں۔۔
تو اس کو کہنے لگا:- " میں فقیر ہوں۔۔مفت والی کوئی چائے ہے تو پلا دو ورنہ واپس لےجاو "
چائے والے نے کپ واپس لے لیا۔۔یہ پھیری لگا کر چائے بیچتے ہیں۔۔
۔۔
تو مجھے یہ بات سمجھ آ گئی کہ پیسہ خرچ کرنے کی صفت بھی اللہ کی ایک نعمت ہے۔۔ورنہ پیسہ ہونے کے باوجود انسان ضروریات کے لئے تڑپتا ہے۔۔
اس کو فقیرانہ صفت کہتے ہیں اور یہ ایک بہت بری قبیح صفت ہے اس سے بچنا چاہیے یہ کوئی درویشی نہیں۔۔
کیا آپ کے اندر بھی یہ فقیرانہ صفت موجود ہے۔۔؟؟؟
متین احمد
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں