ہفتہ، 14 اکتوبر، 2023
Imported post: Facebook Post: 2023-10-14T10:21:59
*خوش فھمی یا غلط فھمی*
چار سال پرانی تحریر
شام کو "حاجی فوڈ,مریڑ حسن" سے دہی بھلے پیک کروا کر جب پیسے دینے کے لئے کاؤنٹر کے پاس پہنچا تو وہاں دو لڑکے کاؤنٹر کی طرف منہ کیے ہوئے تھے...
میں نے جیب سے بٹوہ نکالا اور جب پیسے دینے کے لئے ہاتھ آگے بڑھایا تو ان میں سے ایک میری طرف دیکھے بغیر میرا ہاتھ پکڑ کر کہنے لگا...
"نہیں آپ رہنے دو...
پیسے میں ہی دوں گا..."
..
مجھے تھوڑی دیر کے لئے حیرت ہوئی کہ شاید "بےنام" ہوتے ہوئے بھی میرا نام مشہور ہو گیا ہے..کہ
اب لوگ میرے پیسے بھی خود دینے لگے ہیں...
..
لیکن میں نے اپنی خود داری کی وجہ سے فورا ہی اس کے اکرام کو قبول نہ کیا..
میں نے کہا "نہیں..، جزاک اللہ آپ رہنے دیں"
..
لیکن اس نے میرا ہاتھ بدستور پکڑے رکھا...
جب میں نے دوبارہ کہا تو اس کے دوسرے ساتھی نے میری طرف دیکھا اور پھر اپنے دوست کو کہا...
"یار یہ وہ نہیں ہے"...
..
پہلے والے نے میری طرف دیکھا..
اور فورا ہاتھ چھوڑ کر معذرت کرنے لگا...
(ان تین لڑکوں نے اکٹھے چاٹ کھائی تو اب بل دینے کے لئے اخلاقا سب ہی کاؤنٹر کی طرف جاتے ہیں تو وہ سمجھ رہا تھا کہ شاید میں اس کا دوست ہوں..جو بل دینے آیا ہے..)
..
لیکن میں وہ نہیں تھا...
اس لئے.. پھر میں نے اپنی "بےنامی" حیثیت سے ہی بل ادا کیا اور دوکان سے خوش و غلط فہمی سمیت باہر آ گیا..
#احمد
بےنام لکھاری
چار سال پرانی تحریر
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں