« رف عمل اور رف کاپی »
ابھی اسکول کے ابتدائی سال ہی تھے تو ہمیں سکھایا گیا کہ رف عمل "صحیح جواب" لانے کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے ..
اگر کوئی طالبعلم صرف اپنے ذہن پر اعتماد کرتے ہوئے بغیر رف عمل کیے جواب لکھ دیتا تھا۔۔تو وہ اکثر غلط نکل آتا تھا۔۔
۔۔
تو پہلے رف عمل صفحے کے صرف ایک طرف کیا کرتے تھے۔۔پھر جیسے جیسے بڑی کلاس میں پہنچتے گئے رف عمل کے لئے الگ سے کاپی لینا شروع کی۔۔پھر دسویں میں رف عمل کے لئے انتہائی موٹا رجسٹر لے لیا۔۔پھر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ صرف رف عمل کے زریعے ہی کانسیپٹ کلیئر کرتے نِیٹ کام کی ضرورت ہی ختم ہو گئی۔۔
نیٹ کام صرف پریزینٹیشن کے لئے رہ گیا۔۔
۔۔
لیکن جب عملی زندگی میں داخل ہوئے تو معلوم ہوا کہ عام زندگی میں بھی جو پروفیکٹ کام ہوتا ہے اس کے پیچھے ڈھیر سارا رف عمل ہوتا ہے۔۔۔
مگر ہمارے بڑوں نے ہم سے یہ توقعات لگا لی کہ ہم ابتداء میں ہی جو بھی کام کریں اس کا نتیجہ پروفیکٹ ہی ہو۔۔
اور یہی سے مسائل پیدا ہونے شروع ہوتے ہیں۔۔بچے تعلیم کے فورا بعد ڈیپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔۔اور والدین بچے کی تعلیم کو بے کار سمجھ لیتے ہیں۔۔
۔۔
حالانکہ والدین کو سوچنا چاہیے جس طرح صرف ایک سوال حل کرنے کے لئے اکثر ایک، دو صفحہ صرف رف عمل میں چلے جاتے تھے۔۔
اگر زندگی کے کچھ سال بھی آپ کے بچے نے رف عمل میں نکال دیے تو وہ یقینا ایک دن پروفیکٹ کام آپ کے سامنے پیش کرے گا۔۔
بس ہمت اور حوصلہ رکھنا ضروری ہے۔۔۔
اور آپ کو بھی چاہیے اپنی عملی زندگی میں رف کام کے لئے ضرور جگہ رکھیں ہر کام شروع سے ہی پروفیکٹ نہیں ہوتا۔۔کچھ سال رف عمل میں گزارنے پڑتے ہیں۔۔۔
کیا آپ بھی اپنی عملی زندگی میں رف عمل کو اہمیت دیتے ہیں۔۔؟؟؟
متین احمد
(بے نام لکھاری)
22 دسمبر 2023 صبح
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں