ہفتہ، 30 ستمبر، 2023
Imported post: Facebook Post: 2023-09-30T14:54:19
اچھی زندگی گزارنے کے لئے اثاثے بنانا اتنا ہی ضروری ہے۔۔جتنا پینے کے لئے صاف پانی ہونا۔۔
اگر اچھے وقت میں آپ گیت گاتے رہے تو مشکل وقت بہت برا گزرتا ہے۔۔۔۔
یہی وجہ ہے کہ دنیا کی زندگی کو بھی مسلمان کے لئے کھیتی قرار دیا گیا ابھی جو بوئے گا وہی آخرت میں پائے گا۔۔
تو دنیا میں دو مشن ضرور مکمل کریں۔۔
ایک آخرت یعنی موت کے بعد کی تیاری تاکہ وہ زندگی لازمی اچھی ہو۔۔
اور دوسرا اثاثے بنانا تاکہ آپ کا بڑھاپا اور آپ کی اولاد کی جوانی دونوں اچھی گزریں۔۔
اثاثہ کیسے بنایا جاتا ہے۔۔۔؟
اور موت کے بعد کی زندگی کی تیاری کیسے کی جاتی ہے؟؟
۔۔یہ دونوں الگ الگ اور عظیم موضوعات ہیں۔۔
ان پر بے شمار کتابیں لکھی جا چکی ہیں۔۔
ان کا مطالعہ کریں تاکہ عمل کر سکیں۔۔
اللہ آپ کا معاون اور مددگار ہو۔۔آمین
متین احمد قرآن ٹیچر
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں