جمعہ، 15 ستمبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-09-15T10:58:17

ضَلُّوا فَاَضَلُّو۔۔۔ یہ ایک عربی محاورہ ہے اس کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے۔۔ جب کوئی شخص خود بھی گمراہ ہوتا ہے اور اپنے ساتھ دوسروں کو بھی گمراہ کرتا ہے۔۔ یعنی کوئی شخص خود بھی ڈوبے اور اپنے ساتھ صنم کو بھی ڈبو دے۔۔۔ اور یہ صرف دینی عقائد تک نہیں بلکہ دنیاوی معاملات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔۔ اور دنیا میں ہمیں دو ہی قسم کے لوگ ہمیں ڈبو سکتے ہیں۔۔ ایک اپنے قریبی ماں، باپ، بہن ،بھائی ،دوست، کزن جن پر انسان اندھا اعتماد کرتا ہے۔۔ دوسرے وہ جن کے پاس انسان سیکھنے جاتا ہے اور اس وجہ سے ان پر اعتماد بن جاتا ہے۔۔۔ ۔۔ تو اگر آپ اپنے مستقبل کے لئے سنجیدہ ہیں۔۔تو سامنے والے کے حالات دیکھ کر ان کے ساتھ جڑیں۔۔ اگر آپ کا دوست نشئی ہے تو لازمی طور پر کچھ عرصہ بعد آپ بھی جھوم جھوم کر چلیں گے۔۔۔ اگر آپ کا باپ ،بھائی ریڑھی لگاتا ہے تو لازمی طور کچھ عرصہ بعد آپ کی بھی اپنی دو تین ریڑھیاں ہوں گی۔۔ اگر آپ کا استاد مالی طور پر کمزور ہے تو کچھ سال بعد آپ بھی اس سے سیکھ کر معاشی طور پر کمزور ہی رہیں گے۔۔ ۔۔ اب ہم خونی رشتے تو خود سے چن نہیں سکتے۔۔۔ مگر یاد رکھیں خونی رشتہ چننا اور ان کا پروفیشن(کام) چننا دو الگ الگ چیزیں ہیں۔۔ ہمارے نانی کے گھر جو صفائی والا جمعدار آتا تھا اس کے بیٹے اب انگلینڈ میں ہوتے ہیں۔۔۔ کیونکہ انہوں نے اپنے باپ کے پروفیشن (کام) کو نہیں چنا۔۔ اور بعض لوگ اپنے مشکل حالات کے باوجود اپنے بچوں کو دوسری فیلڈ میں لگاتے ہیں اور پھر کچھ سال بعد بچہ خود بھی کامیاب ہو جاتا ہے اور اپنے والدین کو بھی آسودہ کر دیتا ہے ۔۔ مگر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ خود بھی مشکل کام کرتے ہیں۔۔ اس دن میں نے ایک شخص کو دیکھا اس کی ریڑھی پر سامان بھی مکمل نہیں تھا۔۔اور بہت کم سبزی تھی۔۔مگر اس نے اپنے بچے کو ریڑھی کو دھکا دینے پر لگایا ہوا تھا۔۔اتنا پیارا بچہ اب وہ تعلیم کیسے حاصل کرے گا۔۔؟؟ ۔۔ تو اللہ نے آپ کو سمجھ بوجھ دی ہے تو اپنا پروفیشن خود منتخب کریں پھر۔۔۔ اگلا مرحلہ سیکھنے کا ہے تو استاد وہ منتخب کریں جو اپنی فیلڈ کا ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی فیلڈ میں کامیاب بھی ہو۔۔۔ پھر آپ والدین کی دعائیں، استاد کی تعلیم اور اپنی محنت سے دنیا میں بھی اعلی مقام بنا سکیں گے اور آخرت میں بھی۔۔ ۔۔ اور آپ کے پاس صرف کام کرنے کا اور آگے بڑھنے کا وقت ہو گا۔۔ لڑنے جھگرنے اور ملکی حالات پر رونے دھونے کا نہیں۔۔۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔۔۔ آپ کا خیر خواہ مولانا متین احمد" بےنام لکھاری Mateen Ahmed Mughal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں