جمعہ، 29 ستمبر، 2023
Imported post: Facebook Post: 2023-09-29T21:15:05
شیطان تم کو محتاجی سے ڈراتا ہے اور تم کو بری باتوں کا مشورہ دیتا ہے۔۔اور اللہ تم سے وعدہ کرتا ہے اپنی طرف سے گناہ معاف کر دینے کا۔۔اور زیادہ دینے کا۔۔
اور اللہ تعالی وسعت والے اور خوب جاننے والے ہیں۔(القران)
۔۔
پہلے زمانے میں محتاجی یہ ہوتی تھی کہ کھانے پینے کا سامان بھی نہ ہوتا تھا۔۔مگر آج کل حالات یہ ہے کہ پیسے کی دوڑ لگی ہوئی ہے ۔۔۔۔بہت کم لوگ ہیں۔۔جو صرف پیٹ بھرنے کے لئے کما رہے ہیں۔۔۔
لاکھوں کروڑوں لوگ ایسے ہیں جو صرف خواہشات اور اسائشات کے لئے کما رہے ہیں۔۔
اور خواہشات اور اسائشات کو پورا کرنے کا مقابلہ اتنا سخت ہے کہ قارون کا سارا خزانہ بھی ان دونوں کو پورا کرنے کے لئے کم پڑ جائے۔۔۔
اپنی زندگی میں سکون چاہتے ہیں تو کچھ دیر بیٹھ کر سوچیں آپ جو کما رہے ہیں۔۔
ان کو خرچ کہاں کر رہے ہیں۔۔؟؟
اگر آمدنی کے زرائع ایسے ہیں کہ سخت محنت نہیں کرنی پڑتی پھر تو ٹھیک ہے اللہ نے آپ کو نواز رکھا ہے خواہشات بھی پوری کریں اور اسائشات سے بھی استفادہ کریں۔۔
۔۔
مگر آپ سخت محنت کر کے کماتے ہیں۔۔اور جب لگانے کا وقت آتا ہے تو آپ خواہشات اور آسائشات پر خرچ کرتے ہیں۔۔
تو آپ سے بڑا کوئی بے وقوف نہیں اور آپ ہی شیطان کا آسان شکار ہیں جو آپ کو پیسے کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے سے ڈراتا رہے گا۔۔
۔۔سوچیے گا ضرور۔۔۔!!
متین احمد قرآن ٹیچر"
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں