اتوار، 13 اگست، 2023
Imported post: Facebook Post: 2023-08-13T15:06:38
ایام زندگی کا اہم وقت گزر رہا ہے اور میں ابھی تک کوئی ایسی انسانی خدمت نہیں کر سکا جو مجھے سکون پہنچا سکے،
کیا آپ نے کوئی ایسا کام کر لیا جس کو فخر سے بتا سکیں،
امتحان میں نمبر لے لینا یا زیادہ پیسہ کما لینا، انسانی خدمت کا کام نہیں،
انسانی خدمت یہ ہے کہ ایسا نظام پیش کرنا اور اس کو ایسے طریقے سے چلنا،،،
جو جاہل کا جہل دور کر دے
جو فقیر کا فقر دور کر دے
جو بے سہارا کو سہارا فراہم کرے
جو غمگین کے غم دور کرے
جو مریضوں کو علاج فراہم کرے
اور یہ نظام ایسی مضبوط بنیادوں پر ہو جس کو کسی کی شخصیت کے آنے جانے سے فرق نہ پڑے،
اور نہ ہی اس نظام کے لئے چندہ اکھٹا کرنا پڑے،
یہ نظام خود کما رہا ہو اور چل رہا ہو،
یہ کسی کے ماتحت نہ ہو بلکہ سب اس کے ماتحت ہو،
اکیلے بیٹھ کر عجیب سی سوچیں آتی ہیں،کچھ لکھ دی ہیں کچھ کے لئے الفاظ نہیں ملے اور کچھ لکھ نہیں سکتا۔!
مولانا متین احمد
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں