اتوار، 6 اگست، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-08-06T17:13:59

اگر آپ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں۔۔ انسان کی پیدائش میں اس کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔۔ مگر آپ وقت کے گزرنے اور عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ کچھ نیا سیکھتے نہیں ہیں۔۔ اور زندگی اور حالات جس رخ پر چل رہے ہوتے ہیں۔۔اور آپ بھی اسی رخ پر چلتے رہتے ہیں۔۔تو یقینا آپ اپنے ساتھ اور اپنی آئندہ نسل کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں۔۔ سیکھنے کا ایک بہت بڑا زریعہ ہمیشہ سے کتاب رہا ہے۔۔ کتابیں پڑھنے والا بعض مرتبہ کوئی ایسی کتاب پڑھ لیتا ہے۔۔کہ اس کی سوچوں کا زاویہ ہی تبدیل ہو جاتا ہے۔۔ میں نے بے شمار دینی علوم اور دنیاوی علوم کی کتابیں پڑھی ہیں۔۔ معاشی تعلیم کے لئے میں نے کچھ کتابیں پڑھیں تھی جن کو پڑھنے کے بعد میرا نظریہ ہی بدل گیا تھا۔۔ کیونکہ زندگی میں بعض مواقع ایسے آتے ہیں۔۔جب قدرت انسان کو خوب نواز رہی ہوتی ہے۔۔مگر انسان کے پاس مالی تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے اس کا وہ پیسہ رہن سہن کی تبدیلی،نئے اسفار ،آسائشات اور سہولیات میں خرچ ہو جاتا ہے۔۔ اور بعض لوگ دوسروں کی باتوں میں آکر اپنا پیسہ غلط جگہ انویسٹ کر دیتے ہیں اور یوں ان کا پیسہ ضائع ہو جاتا ہے اور حالات ویسے ہی رہتے ہیں جیسے پہلے تھے۔۔ مگر مالی تعلیم والا شخص قدرت کے اس موقع کو ضائع نہیں کرتا اور وہ پیسے سے پیسہ بناتا ہے۔۔۔ مالی تعلیم حاصل کرنا کبھی بھی نا ممکن نہیں رہا۔۔ بس سیکھنے والا زہن ہونا چاہیے تو میں تین کتابوں کا اس پوسٹ میں ذکر کروں گا۔۔۔ تینوں کتابوں کے مصنفین ہی اپنے دور کے امیر ترین شخص ہیں ۔ پہلی کتاب poor dad and rich dad ہے جس میں ایک ایسے بچے کی کہانی ہے جس میں وہ دو لوگوں کو اپنا استاد بناتا ہے ایک سگا باپ جس کو وہ غریب زہن کا باپ کہتا ہے اور ایک دوسرے شخص کو اپنا امیر باپ کہتا ہے جو امیر زہن کا شخص ہوتا ہے۔۔ اور یوں غریب زہنیت اور ان کی سوچیں اور امیر زہنیت اور ان کی سوچیں دونوں کا بہترین موازنہ کیا گیا ہے۔۔ دوسری کتاب the master key to rich اس کتاب میں مصنف نپولین ہل جو ایک مزدور تھا مگر ایک وقت ایسا آیا وہ امیر ترین لوگوں میں شمار ہونے لگا اس نے دولت مند بننے کے اصول بتائیں ہیں۔۔۔۔ اور تیسری کتاب think and grow rich ہے۔۔یہ بھی نپولین ہل کی ہے۔۔۔اور بیسویں صدی کی بیسٹ سیلر کتاب رہی ہے۔۔ پہلی دو تو اردو زبان میں انٹرنیٹ میں آسانی سے مل جاتی ہیں۔۔ تیسری والی نہیں ملتی۔۔۔ تینوں کتابیں مالی تعلیم کے لئے پڑھنے کے قابل ہیں۔۔آسانی سے انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں۔۔ اگر میرے سے لینا چاہتے ہیں تو پی ڈی ایف میں آپ کو دے سکتا ہوں۔۔انبکس میں میسج کریں۔۔۔۔ میرے پاس پہلی دو اردو میں موجود ہیں۔۔ تیسری والی انگلش میں ہے۔۔ تینوں کتابیں میں پچاس ۔ روپے میں دوں گا اس لئے انبکس میں مفت والے نہ آئیں اور انٹرنیٹ سے فری ڈاؤنلوڈ کر لیں۔۔ شکریہ متین احمد بےنام لکھاری

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں