منگل، 1 اگست، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-08-01T20:35:17

کچھ دنوں سے ٹرانسپورٹ کی ضرورت پڑ رہی تھی۔۔ تو حیرت انگیز طور پر معلوم ہوا کہ رونے دھونےوالا طبقہ۔۔ رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیور۔۔اپنی حرکتوں کی وجہ سے بدنصیبی کا شکار ہیں۔۔ ۔۔ ہسپتال کے باہر کھڑے ٹیکسی والے کو میں نے اپنی لوکیشن بتائی جہاں میں نے جانا تھا۔۔اس نے چھ سو کہے اور ایک روپیہ کم کرنے کو تیار نہ تھا۔۔ وہی سفر آن لائن ایپ والے نے تین سو میں خوشی خوشی اے سی والی گاڑی میں کروایا۔۔ اور یینگو ایپ کے زریعے ایک سو ساٹھ کرایہ دیا۔۔ پھر رکشہ والے کو تین سو کرایہ اتنے سفر کا دیا۔۔اور پیسے کم کرنے کی بات پہ اس نے غصہ بھی کیا۔۔ ۔۔ یہ لوگ رکشہ اور ٹیکسی والے کرایہ اپنی مرضی کا بہت زیادہ بتاتے ہیں۔۔حالانکہ مختلف ایپس ان ڈرائیو۔۔اوبر بلکہ اب یینگو(yengo) والے تو بہت کم کرایہ بناتے ہیں۔۔۔۔ تو اگر ایمرجنسی نہ ہو تو آن لائن ایپس پہلا انتخاب ہونا چاہیے۔۔ آپ لوگوں کا کیا تجربہ ہے اس بارے میں۔۔؟؟

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں