منگل، 15 اگست، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-08-15T14:04:21

کچھ دیر پہلےسرکاری ہسپتال میں تھا۔۔ یہاں سٹریچر پر لیٹے مریض اور ان کے سٹریچر کو دھکیلتے ان کے ساتھ موجود غم زدہ اور تھکے ہوئے لواحقین۔۔ بیماری کی فائلیں اٹھائے تیزی سے بھاگتے افراد۔۔ ہاتھوں میں ٹیسٹ کے لئے سیمپل اٹھائے مریض، بازو پہ پلستر لپیٹے کچھ بچے۔۔۔ بے ساکھیوں کے سہارے چلتے جوان۔۔۔۔ ۔۔ ایسے حالات دیکھ کر یہی دعا نکلتی ہے۔۔ یا اللہ دنیا میں مال کی فراوانی دے یا نہ دے۔۔۔۔ اندر کی بیماریوں سے بچا کر رکھنا۔۔ روٹی مکمل ملے یا نہ ملے۔۔ صحت سلامت رکھنا۔۔ سواری ملے یا نہ ملے۔۔۔ پاؤں سلامت رکھنا۔۔ نوکری ملے یا نہ ملے۔۔ تندرستی کا ہمیشہ ساتھ رہے۔۔۔ ۔۔ ہمیں دنیا کی لالچ سے بچا کر رکھنا۔۔ ہسپتالوں کی زندگی سے بچا کر رکھنا۔۔ اچھا بھلا چلتا ہوا جوان صحت سلب ہوئی تو دنیا کی تمام رنگینیاں ختم۔۔۔ اگر آپ بھی گھر بیٹھے ہیں۔۔ہاتھ پاؤں سلامت ہیں۔۔نظر صحیح آتا ہے کھانا کھاتے ہیں ہضم ہو جاتا ہے۔۔تو دنیا کے خوش قسمت انسان ہیں۔۔ پیسے کی دوڑ سے باہر نکل کر دیکھیں۔۔آپ کے پاس ہزاروں ایسی نعمتیں ہیں۔۔جن کو آپ شمار نہیں کر سکتے۔۔۔ الحمدللہ۔۔الحمدللہ۔۔الحمدللہ۔ متین احمد

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں