اپنے کاروبار کو ترقی دیں اورہائی جیک ہونے سے بچائیں
میں ایک جگہ سیر کے لئے گیا وہاں پہاڑ پر چڑھنے اور سامان کو اوپر ساتھ لے کر جانے کے لئے گھوڑے اور گدھے دستیاب تھے،جب ہم نے ایک گھوڑا بک کیا اور اپنا سامان اس پر لادا تو گھوڑے والے نے سفر شروع کیا تو کچھ دیر بعد ہمیں معلوم ہوا کہ گھوڑے کے ساتھ اس کا بچہ بھی چل رہا ہے کبھی وہ دوڑ کر آگے نکل جاتا اور کبھی وہ پیچھے رہ جاتا،مگر وہ ساتھ ساتھ ہی چل رہا تھا،،
ہم نے گھوڑے کے مالک سے پوچھا اس کو ساتھ ساتھ کیوں چلا رہے ہو،۔۔؟؟
اس نے کہا ہمارا روز گار کا زریعہ یہی ہمارے گھوڑے ہیں،مگر اب ہم صرف ایک گھوڑے پر انحصار نہیں کرتے، ہم ان کے بچوں کو بھی ساتھ رکھتے ہیں۔۔وقت کے ساتھ ساتھ یہ گھوڑے بھی سامان لاد کر اوپر لے کر جانے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔
اگر ہم کوئی ایسا گھوڑا خریدے جس کی یہ تربیت نہ ہو تو اس کی حالت بھی آپ جیسی ہی ہوتی ہے ہر دس قدم کے بعد ہانپنا شروع،دل کی دھڑکن تیز،
یہ گھوڑے کے بچے ہم نے ان کو تربیت کے لئے ساتھ ساتھ رکھا ہوا ہے،
تو اس واقع سے بہت سی اہم باتیں معلوم ہوئی
پہلی یہ کہ اگر آپ کوئی اچھی آمدنی والا کاروبار کرتے ہیں اور آپ نے اپنی اولاد کو وہ کچھ نہ سکھایا جو کاروبار کے گر آپ جانتے ہیں تو آپ کے بچے بہت پیچھے رہ جائیں
اسی طرح آپ کوئی کمپنی چلاتے ہیں اور کوئی خاص ملازم ایسا ہے جس کی وجہ سے آپ کے کاروبار کو بہت منافع حاصل ہوتا ہے کل کو وہ ملازم آپ کو چھوڑ کر چلا گیا تو پھر کیا ہو گا۔۔؟؟؟
یا اس نے کمپنی کے ادھے منافع جتنا نفع مانگ لیا پھر۔۔؟؟
اسی طرح آپ کوئی ہوٹل چلاتے ہیں اور آپ کے کسی شیف کے کسی خاص پکوان یا کھانے کی وجہ سے آپ کے ہوٹل میں لوگ آتے ہیں اور آپ نے اس شیف کے پاس کوئی اسٹنٹ نہیں چھوڑا اور وہ شیف آپ کو چھوڑ کر چلا گیا تو آپ کا کاروبار کچھ دنوں میں تباہ۔۔۔
۔
تو اسی لئے اپنے کاروبار کی ترقی کے لئے ہمیشہ اپنے خاص ملازم کے ساتھ جونیئر کو رکھیں اور جونیئر اس خاص ملازم کا کام سیکھے،
تاکہ وقت آنے پر آپ کو خاص ملازم سے بلیک میل نہ ہونا پڑے یا اس کی بیماری کی وجہ سے آپ کے کاروبار کو نقصان نہ پہنچے۔۔
پھر بعض سینیئر اپنے چھوٹوں کا کام نہیں سکھاتے کیوں کہ اس طرح ان کو اپنی ویلیو ڈاون ہوتی محسوس ہوتی ہے،
اس کا حل کسی اگلی پوسٹ میں۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں