منگل، 27 جون، 2023
Imported post: Facebook Post: 2023-06-27T16:30:50
«چھوٹے چھوٹے پتھر»
حضرت ابراہیم ع نے شیطان کو جو پتھر مارا تھا اور تین مختلف جگہوں پر مارا تھا۔۔ ۔۔
حج میں بھی اسی کی پریکٹس بار بار کروائی جاتی ہے۔۔
تاکہ ہماری تربیت ہو جائے۔۔
اگر ہم حج پر نہیں بھی جا سکے تو ہم شیطان کو مختلف طریقوں سے پتھر مار سکتے ہیں۔۔
جہاں شیطان آپ کو نیکی سے روکتا نظر آئے اسے دھتکار دیں۔۔
لطف اندوز اشیاء موبائل میں سامنے آ جائیں اسے سکپ کر دیں۔۔
آپ کو دھوکہ سے زیادہ ناجائز منافع کا موقع مل جائے تو فائدہ مت اٹھائیں۔۔
کسی یتیم بیوہ کا حق کھانے کا موقع ملے تو فورا رک جائیں۔۔
کوئی طاقت مل جائے تو اس کے غلط استعمال سے رک جائیں۔۔
جھوٹ سے پیسہ یا وقتی نفع کمانے کا موقع ملے تو سچ کا سہارا لیں۔۔
۔۔
جوانی میں کسی مخالف جنس کی طرف قربت کا شوق ہو رہا ہو موقع بھی ہو مگر آپ رابطے منقطع کر دیں۔۔
لڑائی میں آپ کا مخالف کمزور ہو مگر آپ اسے معاف کر دیں۔۔
بہنوں کا جائیداد میں حق کھانے کا موقع ملے تو ان کو حصہ دے دو۔۔
استاد ہیں مگر طلباء کو فرسودہ اور پرانے زمانے کی تعلیم ہی مہیا کر رہے ہیں تو اس ظلم سے رک جائیں۔۔
اس طرح کے چھوٹ چھوٹے بے شمار کنکر ہیں جو اپ روزانہ شیطان کو مار سکتے ہیں۔۔
مگر ہم پر تو حج فرض نہیں اس لئے ہم یہ سب کیوں کریں گے۔۔!!!!
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں