*لال بیگی مصالحہ*
پیر و مرشد نے حکم فرمایا کہ:-
مدرسہ کی صفائی ہو رہی ہے..'"لال بیگ" مارنے والی خصوصی دوائی ذرعی ادوایات والوں سے لے آؤ...
..
اپنی مصروفیت کی وجہ سے ..ذرعی ادوایات کی بجائے میں نے بازار کے راستے میں ایک خالی سی پنسار کی دوکان دیکھی تو میں سمجھ گیا ایسی خاص دوائیاں ان خالی پنسار سٹور سے ہی ملیں گی...
ابھی موٹر سائیکل سے اترا نہیں تھا...وہ دوکاندار جو باہر ہی کھڑا تھا..
پوچھنے لگا :-کیا چاہیے....؟؟
میں نے کہا :-"لال بیگ مارنے والی خاص دوائی.."
کہنے لگا:-"دوائی کو چھوڑ تمہیں نسخہ دیتا ہوں..
لکھنا آتا ہے..؟؟
میں نے کہا:- "تھوڑا بہت لکھ ہی لیتا ہوں.."
پھر میں موٹر سائیکل سے اتر کر اندر گیا پہلے اس نے مجھے دو کھجوریں دی..
جو کرونا کے باعث میں نے فورا منہ میں ڈالنے کی بجائے جیب میں ڈال لی...
پھر کہنے لگا..
(ادھا کلو آلو ابالنے ہیں..
چار کے قریب انڈوں کی سفیدی
اور پھر نینسا پاؤڈر(کیرم بورڈ والا)
ایک ڈبی ان سب کا مائع بنا کر پورے کچن میں لگا دینا...)
کبھی لال بیگ آ گیا..میرے پاس لے آنا...
..
پھر میں ابھی نسخہ لکھ ہی رہا تھا..وہ مسلسل بولتے ہوئے کہنے لگا:-
ابھی ہمارے ہوتے ہوئے یا ہمارے بعد..کشمیر اور ہر جگہ ایک وبا آئے گی...
اس وبا میں زندہ وہی بچے گا جو لال بیگ کھائے گا..
اور ہم لال بیگ نہیں کھاتے اس لئے ہم مشکل ہی بچیں...
میں نے دل میں سوچا پھر لال بیگ کھا کر چائنہ والے ہی بچیں گے...
اب اس نے کشمیر کا بطور خاص ذکر کیوں کیا یہ وہی جانتا ہے...!!!!!!
بقیہ بےنام لکھاری یہ تحریر لکھ رہا ہے..
کبھی ایسی وبا آ جائے جس میں "لال بیگ" کھانے والے ہی بچیں گے تو سند رہے.....پہلی پیشن گوئی میرے علاقے کے ایک فلسفی نے کی تھی...
آن لائن فیس بکی تاجروں سے بھی گزارش ہے..لال بیگ کا ریٹ طے کر لیجیے تاکہ خرید و فروخت میں آسانی رہے..
پکوان اور مصالحے بنانے والوں سے بھی گزارش ہے کوئی لال بیگی ریسپی نکالیں تاکہ پکانے اور کھانے میں سہولت رہے..
والسلام..
بقیہ دوائی کلورو میتھین ایکسٹرا نام کی دو ڈبیاں خریدی تھی فی ڈبی تین سو پچاس کی تھی..
اب تو فی الحال لال بیگ ماریں گے..
جب کھانے پڑ جائیں گے تو کوئی نئی دوا ایجاد کر لیں گے ان شاءاللہ...
#احمد-(متین احمد)
بےنام لکھاری
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں