ہفتہ، 24 جون، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-06-24T15:33:06

یا اللہ پچھلے دنوں تو نے سخت گرمی کے موسم میں سخت ٹھنڈ بھیج دی تھی۔۔۔ مگر ہم نا شکروں نے اسے قیامت کی نشانی۔۔کفار کی سازش۔۔دجال کا کارنامہ قرار دیا تھا۔۔۔ یا اللہ تیرے اسراروں اور کاموں میں ہم نے غیروں کو شریک کیا تھا۔۔۔ یا اللہ اب ہم معافی مانگتے ہیں۔۔ بہت گرمی ہے برداشت سے باہر ہے۔۔ یا اللہ تو اکیلا ہی گرم کو ٹھنڈا کرنے پر قادر ہے تو ہی ٹھنڈی ہواؤں کے چلانے پر قادر ہے۔۔۔ یا اللہ اب کی بار ہمارئ آئندہ آنے والے سو نسلوں کی بھی توبہ جو تیرے کاموں کو کسی اور کے لئے ثابت کریں۔۔ یا اللہ موسم کوٹھنڈا کر دے۔۔ہم اب اس کو تیرے ہی "کن" کا وردان سمجھیں گے۔۔ کسی دجال کو، کسی کلائمٹ چینج کو ، کسی کافر کی سازش کو شامل حال نہیں کریں۔۔گے۔۔ خدایا آمین۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں