*تلخ حقیقت*
آج احمد پھر امی سے شادی کے موضوع پر بات کر رہا تھا...
اور جلد از جلد شادی پر اصرار کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک پڑوس کی عورت اس کی امی سے ملنے آ گئی...
امی نے کہا یہ بے شرم ہو چکا ہے...
ہر وقت شادی شادی کرتا رہتا ہے....
اس عورت نے افسوس کے طریقے سے منہ پر ہاتھ رکھ کر ایک زور سے "ہائے" کی....
پھر کہنے لگی کہ میرا بیٹا ہے...
آج تک کبھی شادی تو کیا اس موضوع پر بھی بات نہیں کی...
میں جب شادی کا کہتی ہوں...
تو کہتا ہے...
"اتنی جلدی کیا ہے"...
اور میں پوچھتی ہوں کہ کوئی لڑکی پسند ہے...؟؟
تو کہتا ہے..." اماں! آپ جو بھی لے آئیں مجھے منظور ہے.."
پڑوسی عورت تو اپنے بیٹے کی شرافت کے مزید قصے بھی بتا رہی تھی...
مگر احمد یہ سوچتے ہوئے باہر نکل گیا کہ....
اس عورت کے بیٹے کے کرتوت پورے محلے کو پتہ ہیں...
لیکن ایک اکیلی ماں ہی اپنے بیٹے کو شریف سمجھ رہی ہے......
..
حیرت ہے ان عورتوں پر جو اپنے شریف بچوں کو "بے شرم" کہتی ہیں...
کیونکہ یہ بچے اپنی خواہش کا ذکر اپنے ماں سے کرتے ہیں...
اور وہ عورتیں جن کے بچے ہر غلط کام میں ملوث ہونے کے باجود ماں باپ ان کو دنیا کا شریف ترین انسان تصور کرتے....
کیونکہ ایسے لڑکے کبھی گھر میں کسی چیز کا مطالبہ ہی نہیں کرتے وہ سب خواہشات خود سے پوری کر لیتے....
ہمارے والدین کو بھی ویسی ہی اولاد پسند ہے...
جو اپنی خواہشات خود پوری کریں...
ماں باپ کو حلال چیز کے لئے پریشان کرنے والے بچے اکثر پورے خاندان میں "بے شرم" گردانے جاتے ہیں....!!
خدارا میری تمام ماؤں سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اگر وہ عین جوانی میں بھی آپ سے شادی کی بات نہیں کرتے تو وہ ان کی شرافت کی نہیں بلکہ تمام حدود قیود کو کراس کر دینے کی علامت ہے.....
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں