ہفتہ، 30 ستمبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-09-30T14:54:19

اچھی زندگی گزارنے کے لئے اثاثے بنانا اتنا ہی ضروری ہے۔۔جتنا پینے کے لئے صاف پانی ہونا۔۔ اگر اچھے وقت میں آپ گیت گاتے رہے تو مشکل وقت بہت برا گزرتا ہے۔۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کی زندگی کو بھی مسلمان کے لئے کھیتی قرار دیا گیا ابھی جو بوئے گا وہی آخرت میں پائے گا۔۔ تو دنیا میں دو مشن ضرور مکمل کریں۔۔ ایک آخرت یعنی موت کے بعد کی تیاری تاکہ وہ زندگی لازمی اچھی ہو۔۔ اور دوسرا اثاثے بنانا تاکہ آپ کا بڑھاپا اور آپ کی اولاد کی جوانی دونوں اچھی گزریں۔۔ اثاثہ کیسے بنایا جاتا ہے۔۔۔؟ اور موت کے بعد کی زندگی کی تیاری کیسے کی جاتی ہے؟؟ ۔۔یہ دونوں الگ الگ اور عظیم موضوعات ہیں۔۔ ان پر بے شمار کتابیں لکھی جا چکی ہیں۔۔ ان کا مطالعہ کریں تاکہ عمل کر سکیں۔۔ اللہ آپ کا معاون اور مددگار ہو۔۔آمین متین احمد قرآن ٹیچر

جمعہ، 29 ستمبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-09-29T21:15:05

شیطان تم کو محتاجی سے ڈراتا ہے اور تم کو بری باتوں کا مشورہ دیتا ہے۔۔اور اللہ تم سے وعدہ کرتا ہے اپنی طرف سے گناہ معاف کر دینے کا۔۔اور زیادہ دینے کا۔۔ اور اللہ تعالی وسعت والے اور خوب جاننے والے ہیں۔(القران) ۔۔ پہلے زمانے میں محتاجی یہ ہوتی تھی کہ کھانے پینے کا سامان بھی نہ ہوتا تھا۔۔مگر آج کل حالات یہ ہے کہ پیسے کی دوڑ لگی ہوئی ہے ۔۔۔۔بہت کم لوگ ہیں۔۔جو صرف پیٹ بھرنے کے لئے کما رہے ہیں۔۔۔ لاکھوں کروڑوں لوگ ایسے ہیں جو صرف خواہشات اور اسائشات کے لئے کما رہے ہیں۔۔ اور خواہشات اور اسائشات کو پورا کرنے کا مقابلہ اتنا سخت ہے کہ قارون کا سارا خزانہ بھی ان دونوں کو پورا کرنے کے لئے کم پڑ جائے۔۔۔ اپنی زندگی میں سکون چاہتے ہیں تو کچھ دیر بیٹھ کر سوچیں آپ جو کما رہے ہیں۔۔ ان کو خرچ کہاں کر رہے ہیں۔۔؟؟ اگر آمدنی کے زرائع ایسے ہیں کہ سخت محنت نہیں کرنی پڑتی پھر تو ٹھیک ہے اللہ نے آپ کو نواز رکھا ہے خواہشات بھی پوری کریں اور اسائشات سے بھی استفادہ کریں۔۔ ۔۔ مگر آپ سخت محنت کر کے کماتے ہیں۔۔اور جب لگانے کا وقت آتا ہے تو آپ خواہشات اور آسائشات پر خرچ کرتے ہیں۔۔ تو آپ سے بڑا کوئی بے وقوف نہیں اور آپ ہی شیطان کا آسان شکار ہیں جو آپ کو پیسے کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے سے ڈراتا رہے گا۔۔ ۔۔سوچیے گا ضرور۔۔۔!! متین احمد قرآن ٹیچر"

Imported post: Facebook Post: 2023-09-29T21:03:26

شیطان تم کو محتاجی سے ڈراتا ہے اور تم کو بری باتوں کا مشورہ دیتا ہے۔۔اور اللہ تم سے وعدہ کرتا ہے اپنی طرف سے گناہ معاف کر دینے کا۔۔اور زیادہ دینے کا۔۔ اور اللہ تعالی وسعت والے اور خوب جاننے والے ہیں۔(القران) ۔۔ پہلے زمانے میں محتاجی یہ ہوتی تھی کہ کھانے پینے کا سامان بھی نہ ہوتا تھا۔۔مگر آج کل حالات یہ ہے کہ پیسے کی دوڑ لگی ہوئی ہے ۔۔۔۔بہت کم لوگ ہیں۔۔جو صرف پیٹ بھرنے کے لئے کما رہے ہیں۔۔۔ لاکھوں کروڑوں لوگ ایسے ہیں جو صرف خواہشات اور اسائشات کے لئے کما رہے ہیں۔۔ اور خواہشات اور اسائشات کو پورا کرنے کا مقابلہ اتنا سخت ہے کہ قارون کا سارا خزانہ بھی ان دونوں کو پورا کرنے کے لئے کم پڑ جائے۔۔۔ اپنی زندگی میں سکون چاہتے ہیں تو کچھ دیر بیٹھ کر سوچیں آپ جو کما رہے ہیں۔۔ ان کو خرچ کہاں کر رہے ہیں۔۔؟؟ اگر آمدنی کے زرائع ایسے ہیں کہ سخت محنت نہیں کرنی پڑتی پھر تو ٹھیک ہے اللہ نے آپ کو نواز رکھا ہے خواہشات بھی پوری کریں اور اسائشات سے بھی استفادہ کریں۔۔ ۔۔ مگر آپ سخت محنت کر کے کماتے ہیں۔۔اور جب لگانے کا وقت آتا ہے تو آپ خواہشات اور آسائشات پر خرچ کرتے ہیں۔۔ تو آپ سے بڑا کوئی بے وقوف نہیں اور آپ ہی شیطان کا آسان شکار ہیں جو آپ کو پیسے کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے سے ڈراتا رہے گا۔۔ ۔۔سوچیے گا ضرور۔۔۔!! متین احمد قرآن ٹیچر"

Imported post: Facebook Post: 2023-09-29T14:37:56

My old memories میری پرانی یادیں مدینہ #madina #miladunnanbi #viral #facebook #reel #gunbad

جمعرات، 28 ستمبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-09-28T08:57:35

نہ کہیں جہاں میں اماں ملی جو اماں ملی تو کہاں ملی مرے جـرم خانہ خراب کو تـرے عـفـو بـنـدہ نــواز میـں ۔۔ شاعر نا معلوم

منگل، 26 ستمبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-09-26T22:21:10

ایک بات سمجھ نہیں آتی۔۔یہ ہمارے بچے A BC مکمل Z تک باسہولت پیدائشی طور پر یاد کر کے پیدا ہوتے ہیں۔۔ مگر اردو کے لفظ سکھاتے ان کو بہت وقت لگ جاتا ایسا کیوں۔۔؟؟ کیا آپ نے بھی یہ بات محسوس کی۔۔؟؟

پیر، 25 ستمبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-09-25T21:55:49

یوٹیوب کے پالیسی بنانے والوں نے عجیب سی پالیسی بنا لی ہے، جن کے پاس پیسے ہیں وہ پیسے دے کر ایڈ کے بغیر یو ٹیوب پر ویڈیو دیکھیں گے اور جو لوگ پیسے دے کر ایڈ لگواتے ہیں ان کا ایڈ ہماری طرح کے وہ لوگ دیکھیں گے جو ایڈ کو صرف سکیپ کے آپشن کے آنے تک دیکھتے ہیں اور ہمارے پاس ایڈ بند کروانے کے پیسے نہیں ہیں ہم ایڈ میں دکھائی جانے والی چیز سے کیسے استفادہ کریں گے،،۔۔؟؟؟ تو کیا پھر ایڈ پر پیسے خرچ کرنے والے مسلسل پیسے خرچ کرتے رہیں گے حالانکہ پیسے والے تو ایڈ کے بغیر والی یوٹیوب استعمال کر رہے ہوں گے۔۔ ہے کوئی آپ کے پاس جواب۔۔۔؟؟؟

جمعہ، 15 ستمبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-09-15T19:38:42

بھائیوں کیا آپ کو معلوم ہے ایک خاتون خانہ کا ہاتھ کچن میں کتنی بار جلتا ہے۔۔؟؟ دیگچی میں دودھ ابل رہا ہوتا ہے دیگچی کو پکڑنے کے لئے کپڑا نہیں ملتا اور اکثر تیزی میں ہاتھ جلا بیٹھتی ہیں۔۔۔ یہ ایک بہت پرانی آئٹم ہے مگر بعض گھروں میں ابھی بھی عورتوں نے اس کو نہیں خریدا اور وہ آج بھی گرم دیگچی کو ہاتھوں سے پکڑ کر انگلیاں جلا بیٹھتی ہیں تو اب یہ چیز با آسانی گھر بیٹںیں منگوائیں۔ کم قیمت کی اشیاء دراز ایپ سے منگوانے کی وجہ سے ڈاک خرچ کم پڑتا ہے۔۔ تو ابھی آرڈر کریں لنک کمنٹ سیکشن میں ہے اسی لنک سے آرڈر کریں گے تو میرا فائدہ ہو جائے گا۔۔ شکریہ

Imported post: Facebook Post: 2023-09-15T10:58:17

ضَلُّوا فَاَضَلُّو۔۔۔ یہ ایک عربی محاورہ ہے اس کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے۔۔ جب کوئی شخص خود بھی گمراہ ہوتا ہے اور اپنے ساتھ دوسروں کو بھی گمراہ کرتا ہے۔۔ یعنی کوئی شخص خود بھی ڈوبے اور اپنے ساتھ صنم کو بھی ڈبو دے۔۔۔ اور یہ صرف دینی عقائد تک نہیں بلکہ دنیاوی معاملات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔۔ اور دنیا میں ہمیں دو ہی قسم کے لوگ ہمیں ڈبو سکتے ہیں۔۔ ایک اپنے قریبی ماں، باپ، بہن ،بھائی ،دوست، کزن جن پر انسان اندھا اعتماد کرتا ہے۔۔ دوسرے وہ جن کے پاس انسان سیکھنے جاتا ہے اور اس وجہ سے ان پر اعتماد بن جاتا ہے۔۔۔ ۔۔ تو اگر آپ اپنے مستقبل کے لئے سنجیدہ ہیں۔۔تو سامنے والے کے حالات دیکھ کر ان کے ساتھ جڑیں۔۔ اگر آپ کا دوست نشئی ہے تو لازمی طور پر کچھ عرصہ بعد آپ بھی جھوم جھوم کر چلیں گے۔۔۔ اگر آپ کا باپ ،بھائی ریڑھی لگاتا ہے تو لازمی طور کچھ عرصہ بعد آپ کی بھی اپنی دو تین ریڑھیاں ہوں گی۔۔ اگر آپ کا استاد مالی طور پر کمزور ہے تو کچھ سال بعد آپ بھی اس سے سیکھ کر معاشی طور پر کمزور ہی رہیں گے۔۔ ۔۔ اب ہم خونی رشتے تو خود سے چن نہیں سکتے۔۔۔ مگر یاد رکھیں خونی رشتہ چننا اور ان کا پروفیشن(کام) چننا دو الگ الگ چیزیں ہیں۔۔ ہمارے نانی کے گھر جو صفائی والا جمعدار آتا تھا اس کے بیٹے اب انگلینڈ میں ہوتے ہیں۔۔۔ کیونکہ انہوں نے اپنے باپ کے پروفیشن (کام) کو نہیں چنا۔۔ اور بعض لوگ اپنے مشکل حالات کے باوجود اپنے بچوں کو دوسری فیلڈ میں لگاتے ہیں اور پھر کچھ سال بعد بچہ خود بھی کامیاب ہو جاتا ہے اور اپنے والدین کو بھی آسودہ کر دیتا ہے ۔۔ مگر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ خود بھی مشکل کام کرتے ہیں۔۔ اس دن میں نے ایک شخص کو دیکھا اس کی ریڑھی پر سامان بھی مکمل نہیں تھا۔۔اور بہت کم سبزی تھی۔۔مگر اس نے اپنے بچے کو ریڑھی کو دھکا دینے پر لگایا ہوا تھا۔۔اتنا پیارا بچہ اب وہ تعلیم کیسے حاصل کرے گا۔۔؟؟ ۔۔ تو اللہ نے آپ کو سمجھ بوجھ دی ہے تو اپنا پروفیشن خود منتخب کریں پھر۔۔۔ اگلا مرحلہ سیکھنے کا ہے تو استاد وہ منتخب کریں جو اپنی فیلڈ کا ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی فیلڈ میں کامیاب بھی ہو۔۔۔ پھر آپ والدین کی دعائیں، استاد کی تعلیم اور اپنی محنت سے دنیا میں بھی اعلی مقام بنا سکیں گے اور آخرت میں بھی۔۔ ۔۔ اور آپ کے پاس صرف کام کرنے کا اور آگے بڑھنے کا وقت ہو گا۔۔ لڑنے جھگرنے اور ملکی حالات پر رونے دھونے کا نہیں۔۔۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔۔۔ آپ کا خیر خواہ مولانا متین احمد" بےنام لکھاری Mateen Ahmed Mughal

بدھ، 13 ستمبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-09-13T13:55:48

کیا بجلی کا حساب بھی کسی ایسے اکاونٹ کی طرح نہیں ہو سکتا۔۔ انسان اپنی مرضی سے پہلے بجلی خرید لے اور استعمال کرتا رہے جیسے ہی اس کا بیلنس ختم ہو بجلی خود بہ خود بند ہو جائے۔۔ ۔۔ اس طرح بجلی کے اضافی استعمال سے بھی بچا جا سکتا ہے۔۔ انسان کو معلوم رہے گا کہ اس نے کس ریٹ پر کتنی بجلی خرید لی۔۔!!! اب ہمیں بجلی استعمال کرنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ ہم نے کتنے پیسوں کی بجلی خریدی اور پھر تنازع ہو جاتا ہے۔۔ شریعت میں بھی ایسی چیز خریدنا جس کا ریٹ استعمال کرنے کے بعد علم ہو۔۔ممنوع ہے۔۔تنازع کی وجہ سے۔۔ ہمیں جو شخص انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔۔ اس کے پاس بھی ایسا ہی نظام ہے اپنی مرضی کی سپیڈ منتخب کرو۔۔اور ہر مہینہ پیکج ختم ہو جاتا ہے اور فیس دو تو دوبارہ کنکشن بحال کرتا ہے۔۔۔

پیر، 11 ستمبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-09-11T21:12:15

موٹیویٹ ہونے کے لئے یہی کافی ہے کہ قائد اعظم نے 71 سال کی عمر میں پاکستان بنایا۔۔۔ اور ہم تیس چالیس سال کی عمر میں ہی ہمت ہار بیٹھتے ہیں۔۔ جب وہ اتنے بوڑھے ہو کر پوری دنیا کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔۔تو ہم کیوں اتنی کم عمری میں نا امید ہو جاتے ہیں۔۔؟؟ قائد اعظم کا فرمان۔۔۔ کام کام اور کام یہی کامیابی کی کنجی ہے اور یہی وہ ہمت ہے جو بڑھاپے میں بھی جوان بنا دیتی ہے۔۔!!!

Imported post: Facebook Post: 2023-09-11T16:50:00

کافی دیر سے فوڈ پانڈا میں کھانا تلاش کر رہا تھا۔۔ جب دل بھر گیا تو۔۔۔۔ اب سامنے بیٹھے پکوڑوں والے سے ہی پچاس کے پکوڑے لے کر کھا لیے ہیں۔۔۔ الحمدللہ۔۔۔

اتوار، 10 ستمبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-09-10T18:14:43

کافی دیر سے کمپیوٹر استعمال کر رہا۔۔سر میں درد نکل آیا دھندلا نظر آنے لگا۔۔بہت غور کیا ایسا کیوں ہو رہا۔۔؟؟ اخر کار وجہ سامنے آ گئی عینک تو لگائی ہی نہیں تھی سامنے ہی پڑی ہے۔۔اور میں آنکھیں چھوٹی کر کے مشکل سے دیکھ رہا تھا۔۔ اور ایسا اکثر ہو جاتا ہے۔۔تو اب کیا میں اپنے آپ کو پروفیسر کہہ سکتا ہوں۔۔؟؟

شعر

 خدا کرے میری طرح ، تیرا کسی پہ آئے دل

تو بھی جگر کو تھام کر کہتا پھرے کہ "ہائے دل"

جمعہ، 8 ستمبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-09-08T19:54:55

پچھلے جمعہ میں ریلوے گراؤنڈ میں بھتیجے کو لے کر گیا ڈھائی سال کا ہو گا۔۔ گراؤنڈ میں ہارڈ بال (سخت گیند) سے بھی کچھ ٹیمیں کرکٹ کھیل رہی ہوتی ہیں۔۔ بھتیجا بار بار کبھی ایک جگہ بھاگتا کبھی دوسری جگہ۔۔ مجھے ڈر تھا کہیں کوئی تیز گیند اس کو لگ نہ جائے۔۔ وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔میں بھتیجے سے ڈیڑھ فٹ کے فاصلے پر ہوں گا۔۔کہ اچانک کہیں سے تیز گیند آئی اور میری نظر جب بھتیجے پر پڑی تو وہ زمین پر گرا ہوا رو رہا تھا۔۔ اور گیند اب دور جا چکی تھی۔۔ اب پورا گراونڈ اکھٹا ہو گیا کوئی مجھے کہہ رہا تھا۔ ہسپتال چلے جاو۔۔ اب سب اکھٹے ہو رہے تھے اور بچہ زیادہ رو رہا تھا۔۔ایک بندہ جس کو شک تھا سر پر لگی ہے وہ اس کا سر مالش کر رہا تھا۔۔ ۔۔ میں نے حالات کی نزاکت دیکھتے ہوئے گراونڈ سے باہر جانے کا فیصلہ کیا۔۔ غلطی میری ہی تھی جو ایسے گراونڈ میں بچے کو لایا جہاں ہارڈ بال سے کھیلا جاتا ہے۔۔ اب میں جب اس کو گراونڈ سے باہر لایا تو وہ رونا بند ہو چکا تھا۔۔ اس کے سر وغیرہ پر کوئی چوٹ کا نشان بھی نہیں تھا۔۔ میں نے اس کو ایک دوکان سے بسکٹ وغیرہ خرید کر دیے۔۔ گھر جا کر امی اور بھابھی کو بتایا۔۔ اب وہ ابھی صحیح بولنا شروع نہیں ہوا تو وہ بتا بھی نہیں پا رہا تھا کہ اسے کہاں لگی ہے۔۔بس کہہ رہا تھا۔۔ انکل ڈزا۔۔۔۔ میں پھر مغرب پڑھ کر اسے ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا تو ڈاکٹر صاحب نے چیک کر کے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہے۔۔ اب جب گیند فل تیزی میں ہماری طرف آئی تھی تو بیٹ مین نے فل ٹاس( یعنی گیند کو ایسی شارٹ ماری تھی جو زمین پر نہیں لگتی سیدھی پاور میں جاتی ہے) شارٹ کھیلی تھی مگر گیند مجھے یا بچے کو لگی نہیں اور بچہ زمین پر کیسے گرا یہ بھی اللہ کی طرف سے ہی ہوا تھا۔۔ الحمدللہ اللہ نے بڑے حادثہ سے محفوظ رکھا۔۔ اپ بھی بچوں کے کھیلنے کے لئے محفوظ مقام کا انتخاب کیا کریں تاکہ کوئی بھی ایسا حادثہ پیش نہ آئے جو تکلیف کا سبب بنے۔۔ اللہ ہم سب کے بچوں حفاظت فرمائے۔۔ آمین