اتوار، 22 اکتوبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-10-22T14:39:19

بعض عورتیں سمجھتی ہیں کہ شوہر جب گھر ہوتے ہیں تو بار بار چائے کا کہہ کر تنگ کرتے ہیں۔۔۔۔ ۔ تو جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے شوہر بیوی کو بار بار چائے کا اس لئے کہتے ہیں۔۔تاکہ جتنی دیر وہ چائے بنانے کچن میں جائے وہ سکون کا سانس لے سکیں۔۔ ۔۔ مگر بعض شوہروں کو یہ سکون بھی میسر نہیں ہو پاتا کہ بیوی سے کبھی چینی کی برنی کا ڈھکن نہیں کھل پا رہا ہوتا اور کبھ پتی کا۔۔اور یوں وہ چند لمحے کا سانس بھی نہیں لے پاتے۔۔ تو آپ اپنا محاسبہ کر کے بتائیں آپ کے شوہر کتنی بار چائے پیتے ہیں یا۔۔آپ کتنی بار چائے کا کہتے ہیں۔۔۔؟؟؟

ہفتہ، 21 اکتوبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-10-21T16:13:39

ابھی بھائی نے پانی گرم کرنے کا ڈول کسی کو چیک کرواتے ہوئے کہا۔۔اگر کبھی لیک بھی ہو جائے تو اس کو سفیدہ لگا کر واپس درست کیا جا سکتا ہے۔۔ وہ عورت دو ڈول خرید رہی تھی۔۔ تو کہنے لگی:- پھر ٹھیک ہے میرے گھر میں جو ڈول لیک ہو گیا ہے۔۔ میں اسی کو سفیدہ لگا کر صحیح کر لیتی ہوں پھر نیا خریدنے کا کیا فائدہ۔۔ تو بھائیوں گاہک کو اتنا زیادہ بھی تفصیل سے نہیں سمجھانا چاہیے کہ وہ آپ سے سامان کی بجائے نئے آئڈیاز لے کر جائے۔۔ کیونکہ آپ کا ائیڈیاز کا کاروبار نہیں۔۔!!!

Imported post: Facebook Post: 2023-10-21T14:09:26

ہمیں موٹیویٹ ہونے کے لئے کسی اور کی نہیں بلکہ نواز شریف صاحب کو ہی مثال بنا لینا چاہیے۔۔ ہر بار ان کو ایسے نکالا جاتا ہے کہ دیکھنے والے سمجھتے اب دوبارہ ان کی وطن واپسی ناممکنات میں سے ہے مگر وہ ہمت نہیں ہارتے۔۔ ہزاروں الزامات کے باوجود ہر بار وہی پر آتے ہیں جہاں سے دھتکارے جاتے ہیں۔۔ کیونکہ ان کو معلوم ہے وہ صرف اسی ملک پر حکومت کر سکتے ہیں۔۔اور اسی ملک میں ان کے خاندان کی بقا ہے۔۔ تو آپ بھی اپنے مقصد کے حصول میں نواز شریف بن جائیں اور خود غرض ہو کر کام کریں۔۔لوگ آپ کو گالیاں دے بھی تو آپ ان کو ہاتھ اٹھا کر سلام کریں۔۔ تو کون کون ارادہ کرتا ہے نواز شریف بننے کا۔۔؟؟

بدھ، 18 اکتوبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-10-18T19:47:18

ایک وقت تھا ڈیجیٹل بھکاری صرف یوٹیوب کے سبسکرائب مانگتا تھا۔۔پھر انسٹاگرام کے فالور پھر ٹک ٹاک۔۔کے۔۔۔ اور اب تاریخ کا وہ نازک دور ہے کہ رابطہ کی ویب سائٹ وٹس ایپ کے چینل کو فالو کرنے کی اپیلیں بھی جا بجا پھیل رہی ہیں۔۔ پردہ دار بیبیاں جو نمبر تو درکنار موبائل ماڈل نہ بتلاتی تھی اب وہ بھی وٹس ایپ چینل کے فالورز کو نمبر دے رہی ہیں۔۔ بھائیوں اور بہنوں حوصلہ رکھو کہاں کہاں فالور ڈھونڈو گے۔۔ اگر آپ میں کمال ہو گا تو دور دراز گاوں میں بیٹھے اس پیر کی طرح مشہور ہو جاو گے جس کے در پر ہر وقت صرف اس کی ایک دعا کے لئے ہجوم رہتا ہے۔۔ ورنہ ہر گلی میں پھرنے والے جعلی منجن فروشوں کی طرح گلا ہی پھاڑتے رہو گے۔۔۔ اس لئے حوصلہ رکھو،اور محنت کرو مگر نمبر پھیلانے کے لئے نہیں ،کام کے لئے فالور خود آ جائیں گے۔۔

منگل، 17 اکتوبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-10-17T12:27:24

superstition in islam-اسلام میں توہم پرستی مکمل ویڈیو دیکھنے کے لئے لنک پر کلک کریں https://youtu.be/nliAfqZ2His #islamic #teachislam #virals #facebookreels

Imported post: Facebook Post: 2023-10-17T12:14:23

superstition in islam-اسلام میں توہم پرستی مکمل ویڈیو دیکھنے کے لئے لنک پر کلک کریں https://youtu.be/nliAfqZ2His #islamic #teachislam #virals#facebookreels

ہفتہ، 14 اکتوبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-10-14T10:21:59

*خوش فھمی یا غلط فھمی* چار سال پرانی تحریر شام کو "حاجی فوڈ,مریڑ حسن" سے دہی بھلے پیک کروا کر جب پیسے دینے کے لئے کاؤنٹر کے پاس پہنچا تو وہاں دو لڑکے کاؤنٹر کی طرف منہ کیے ہوئے تھے... میں نے جیب سے بٹوہ نکالا اور جب پیسے دینے کے لئے ہاتھ آگے بڑھایا تو ان میں سے ایک میری طرف دیکھے بغیر میرا ہاتھ پکڑ کر کہنے لگا... "نہیں آپ رہنے دو... پیسے میں ہی دوں گا..." .. مجھے تھوڑی دیر کے لئے حیرت ہوئی کہ شاید "بےنام" ہوتے ہوئے بھی میرا نام مشہور ہو گیا ہے..کہ اب لوگ میرے پیسے بھی خود دینے لگے ہیں... .. لیکن میں نے اپنی خود داری کی وجہ سے فورا ہی اس کے اکرام کو قبول نہ کیا.. میں نے کہا "نہیں..، جزاک اللہ آپ رہنے دیں" .. لیکن اس نے میرا ہاتھ بدستور پکڑے رکھا... جب میں نے دوبارہ کہا تو اس کے دوسرے ساتھی نے میری طرف دیکھا اور پھر اپنے دوست کو کہا... "یار یہ وہ نہیں ہے"... .. پہلے والے نے میری طرف دیکھا.. اور فورا ہاتھ چھوڑ کر معذرت کرنے لگا... (ان تین لڑکوں نے اکٹھے چاٹ کھائی تو اب بل دینے کے لئے اخلاقا سب ہی کاؤنٹر کی طرف جاتے ہیں تو وہ سمجھ رہا تھا کہ شاید میں اس کا دوست ہوں..جو بل دینے آیا ہے..) .. لیکن میں وہ نہیں تھا... اس لئے.. پھر میں نے اپنی "بےنامی" حیثیت سے ہی بل ادا کیا اور دوکان سے خوش و غلط فہمی سمیت باہر آ گیا.. #احمد بےنام لکھاری چار سال پرانی تحریر

بدھ، 11 اکتوبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-10-11T22:11:40

میں جب نویں دسویں میں تھا تو بدھ والے دن اسکول سے چھٹی کرتا تھا۔۔کیونکہ اس دن والد صاحب صبح صبح کام پر جاتے تھے اور جمعہ والے دن کبھی چھٹی نہیں کی۔۔کیونکہ اس دن ہاف ڈے ہوتا تھا اور چھٹی کا مزہ خراب ہو جاتا تھا۔۔ پھر مدرسہ میں آیا تو پتہ چلا کہ بدھ کو ظہر کے بعد بزم ہوتی ہے تو بدھ کے دن بھی اکثر ظہر کے بعد چھٹی ہی رہتی۔۔ اب حکومت پاکستان نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ بدھ کے دن چھٹی ہی ہونی چاہیے۔۔ حالانکہ میں نے کوئی سفارش بھی نہیں کی۔۔ اور ابھی تو فی الحال لاہور میں یہ چھٹی منظور ہو گی۔۔پھر اس کے بعد حکومت سے درخواست ہے کہ راولپنڈی میں بھی بدھ کے روز چھٹی کا نظام بنایا جائے تاکہ ہماری بے چین روح کو سکون مل سکے۔۔۔ شکریہ

منگل، 10 اکتوبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-10-10T12:52:06

فقیر سامنے بیٹھا ہے۔۔ اور یہ پکا گداگر ہے۔۔چار پانچ ہزار کی دیہاڑی لگاتا ہے۔۔اس کے رشتہ دار ۔۔۔ بھائی وغیرہ سعودی عرب جا کر مکہ مدینہ میں مانگتے ہیں۔۔پچھلے دنوں ایک بھائی سعودیہ سے ڈی پورٹ بھی ہوا۔۔۔۔ اس نے چائے والے سے چائے مانگی۔۔ چائے والے نے ڈسپوزیبل چائے کا کپ تھما کر کہا:- پیسے۔۔؟؟ تو اس کا دل چائے پینے کا کر رہا ہے۔۔ مگر اس کی فطرت میں صرف پیسے مانگنا ہے لگانانہیں۔۔ تو اس کو کہنے لگا:- " میں فقیر ہوں۔۔مفت والی کوئی چائے ہے تو پلا دو ورنہ واپس لےجاو " چائے والے نے کپ واپس لے لیا۔۔یہ پھیری لگا کر چائے بیچتے ہیں۔۔ ۔۔ تو مجھے یہ بات سمجھ آ گئی کہ پیسہ خرچ کرنے کی صفت بھی اللہ کی ایک نعمت ہے۔۔ورنہ پیسہ ہونے کے باوجود انسان ضروریات کے لئے تڑپتا ہے۔۔ اس کو فقیرانہ صفت کہتے ہیں اور یہ ایک بہت بری قبیح صفت ہے اس سے بچنا چاہیے یہ کوئی درویشی نہیں۔۔ کیا آپ کے اندر بھی یہ فقیرانہ صفت موجود ہے۔۔؟؟؟ متین احمد

پیر، 9 اکتوبر، 2023

مزاحیہ تحریر جعلی حکیم مفت مشورہ

مزاحیہ تحریر

ہفتہ والے دن میں سٹال پر بیٹھا۔۔تھا کہ۔۔۔

ایک شخص لحیم شحیم میرے پاس آیا اور اچھے انداز میں سلام پیش کیا۔۔
پھراپنا تعارف بطور حکیم کے کروایا۔۔
اور کسی گاؤں کا ذکر کیا۔۔جہاں سے وہ آیا تھا۔۔
اور شوگر جیسی بڑی بیماری سمیت ہر قسم کے گردوں کی پتھری اور دیگر بڑی بیماریوں کا علاج جانتا تھا۔۔
پھر جو پرچی اس نے مجھے تھمائی اس میں چند ہی سپیشل چیزیں لکھی تھی۔۔
ایک تو وہی حکیموں کا پسندیدہ شعبہ۔۔لوگوں کو ایسا باہمت بنانا کہ وہ رات کو بھی کھڑے رہ کر کام کر سکیں اور
پھر میں نے حکیم صاحب کو معذرت خواہانہ انداز میں کہا:-
مجھے تو الحمدللہ کوئی بیماری نہیں۔۔
مگر حکیم صاحب نے میری بغیر کہے تشخیص شروع کر دی۔۔اور فرمانے لگے۔۔:-
آپ کا پیٹ امیر کے بٹوہ کی طرح پھول رہا۔۔
میں نے جوابا عرض کیا :- ہاں مجھے وجہ اس کی معلوم ہے رات کو جہاں کھاتے ہیں اور وہی پر لیٹ کر سو جاتے ہیں۔۔"
حکیم صاحب نے مسئلہ کی مزید وضاحت چاہی کہ یہ شادی کے بعد ہوا یا قبل:
میں نے عرض در عرض کیا کہ :-بعد میں۔۔
حکیم صاحب نے میری طرف مسکراتے ہوئے دیکھا اور کہا:-مفت مشورہ دوں۔۔؟؟؟
اور میں اب جو چِڑ چُکا تھا۔۔سخت منہ بنا کر کہا:-"نہیں"
اور حکیم صاحب کو اس "نہیں" کی بالکل توقع نہیں تھی۔۔
اور اس وقوعے کے عینی شاہدین فورا ہنس پڑے۔۔
اور حکیم صاحب بغیر الوداعی سلام دیے اپنی ٹوپی درست کرتے ہوئے نکل پڑے۔۔
۔۔
تو بھائیوں اور بہنوں مفت مشورہ نہ لینا ہے اور نہ دینا ہے۔۔
اور حکماء کی تو ہمیشہ سے یہ عادت رہی ہے وہ بیماریوں کی صرف ایک ہی جڑ کو پکڑے رکھتے ہیں۔۔
اس لئے جعلی حکماء کو "نہیں'" کہنا سیکھ لیں تاکہ زندگی پرسکون بنا کر راتوں کی میٹھی نیند لے سکیں۔۔۔۔
ورنہ حکیم کی ایک گولی کھا کر آپ ساری رات پہاڑ تو چڑھ سکتے ہیں۔۔مگر چوٹی پر نہیں پہنچ پاتے تو محض پہاڑ چڑھنے کا کیا فائدہ۔۔؟؟؟
متین احمد

اتوار، 8 اکتوبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-10-08T22:48:36

ہفتہ والے دن میں سٹال پر بیٹھا۔۔تھا کہ۔۔۔ ایک شخص لحیم شحیم میرے پاس آیا اور اچھے انداز میں سلام پیش کیا۔۔ پھراپنا تعارف بطور حکیم کے کروایا۔۔ اور کسی گاؤں کا ذکر کیا۔۔جہاں سے وہ آیا تھا۔۔ اور شوگر جیسی بڑی بیماری سمیت ہر قسم کے گردوں کی پتھری اور دیگر بڑی بیماریوں کا علاج جانتا تھا۔۔ پھر جو پرچی اس نے مجھے تھمائی اس میں چند ہی سپیشل چیزیں لکھی تھی۔۔ ایک تو وہی حکیموں کا پسندیدہ شعبہ۔۔لوگوں کو ایسا باہمت بنانا کہ وہ رات کو بھی کھڑے رہ کر کام کر سکیں اور پھر میں نے حکیم صاحب کو معذرت خواہانہ انداز میں کہا:- مجھے تو الحمدللہ کوئی بیماری نہیں۔۔ مگر حکیم صاحب نے میری بغیر کہے تشخیص شروع کر دی۔۔اور فرمانے لگے۔۔:- آپ کا پیٹ امیر کے بٹوہ کی طرح پھول رہا۔۔ میں نے جوابا عرض کیا :- ہاں مجھے وجہ اس کی معلوم ہے رات کو جہاں کھاتے ہیں اور وہی پر لیٹ کر سو جاتے ہیں۔۔" حکیم صاحب نے مسئلہ کی مزید وضاحت چاہی کہ یہ شادی کے بعد ہوا یا قبل: میں نے عرض در عرض کیا کہ :-بعد میں۔۔ حکیم صاحب نے میری طرف مسکراتے ہوئے دیکھا اور کہا:-مفت مشورہ دوں۔۔؟؟؟ اور میں اب جو چِڑ چُکا تھا۔۔سخت منہ بنا کر کہا:-"نہیں" اور حکیم صاحب کو اس "نہیں" کی بالکل توقع نہیں تھی۔۔ اور اس وقوعے کے عینی شاہدین فورا ہنس پڑے۔۔ اور حکیم صاحب بغیر الوداعی سلام دیے اپنی ٹوپی درست کرتے ہوئے نکل پڑے۔۔ ۔۔ تو بھائیوں اور بہنوں مفت مشورہ نہ لینا ہے اور نہ دینا ہے۔۔ اور حکماء کی تو ہمیشہ سے یہ عادت رہی ہے وہ بیماریوں کی صرف ایک ہی جڑ کو پکڑے رکھتے ہیں۔۔ اس لئے جعلی حکماء کو "نہیں'" کہنا سیکھ لیں تاکہ زندگی پرسکون بنا کر راتوں کی میٹھی نیند لے سکیں۔۔۔۔ ورنہ حکیم کی ایک گولی کھا کر آپ ساری رات پہاڑ تو چڑھ سکتے ہیں۔۔مگر چوٹی پر نہیں پہنچ پاتے تو محض پہاڑ چڑھنے کا کیا فائدہ۔۔؟؟؟ متین احمد

Imported post: Facebook Post: 2023-10-08T12:06:08

جب ہم خوشگوار موڈ میں بیٹھے ہوں اور اچانک خبر ملے ہم سے عمر میں چھوٹا ساتھی دار فانی سے دار بقا کی طرف منتقل ہو گیا ہے۔۔ اور اس چھوٹے سے ایک خاص دلی کیفیت بھی ہو۔۔۔ تو دل کی کیفیت بہت بدل جاتی ہے۔۔۔۔ دنیا کی بے ثباتی ویسے ہی دل پر نقش ہے مگر دل ہے کہ ایسے حوادث سے مزید دنیا کو باہر نکال پھینکتا ہے۔۔۔۔ کیا ہم بھی کسی دن لوگوں کے لئے ایک خبر بن جائیں۔۔گے۔؟؟ ۔اپنے سےمحبت کرنے والوں کو یوں ہی سوگوار چھوڑ کر چلے جائیں۔۔گے۔۔۔؟؟ اور سب سے اہم سوال کیا ہم نے تیاری کر رکھی ہے۔۔؟؟ ایسے بلاوے کی جس کی کوئی خبر نہیں۔۔کسی پل کسی بھی لمحہ ممکن ہے۔۔ بس پھر صرف جانا ہی ہو گا۔۔زاد راہ ہو یا نہ ہو۔۔۔۔!! ۔۔۔

پیر، 2 اکتوبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-10-02T14:09:28

میں جب یہ چمٹا بیچتا ہوں۔۔ تو گاہکوں کو اس طرح سے قائل کرتا ہوں۔۔ باجی اس ایک دو سو روپیہ والے چمٹا سے کوئٹہ ہوٹل والے ہزاروں روپے روز کماتے ہیں۔۔ دو سو میں چار پراٹھے نہیں آتے ہم آپ کو ایک چمٹا دے رہے ہیں۔۔ یہ ایک دن کی چیز نہیں ہے کہ گھر جاو تو ختم ہو جائے۔۔۔یہ دس سال بعد بھی خراب نہیں ہو گا۔۔ لوگ دو سو کے چار پراٹھے لیتے ہیں وہ ختم ہو جاتے ہیں۔۔ مگر یہ چمٹا ہزار پراٹھا بنانے کے بعد بھی ختم نہیں ہو گا۔۔ اس چمٹا سے پراٹھے کے ساتھ ساتھ آپ کوئلہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔۔ گاہک کو قائل کرنے کے لئے ان جملوں میں سے آپ کو کون سا پسند آیا۔۔؟؟؟ یا آپ اگر دوکان دار ہوتے تو گاہک کو کیسے قائل کرتے۔۔؟؟ اگر آپ بھی اچھے سٹیل کی کوالٹی والا تیرا انچ لمبا سٹیل کا یہ چمٹا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔۔تو کمنٹ باکس میں دراز لنک پر کلک کریں۔۔اور آرڈر دیں۔۔چمٹا آپ کے گھر کی دہلیز پر پہنچ جائے گا۔۔

اتوار، 1 اکتوبر، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-10-01T20:19:10

ہمارے ارد گرد موٹیویشن کی کہانیاں اتنی بکھری پڑی ہیں کہ اگر ہم باہر نکلیں تو قدم قدم پر ایک کہانی سننے کو ملے گی۔۔۔ ابھی میں بازار گیا تھا ۔۔۔ اتوار کو مغرب کے بعد ہی جاتا ہوں۔۔کیونکہ راجہ بازار،راولپنڈی وغیرہ میں دن کو بہت رش ہوتی ہے۔۔ ایک دوکان سے برتن دھونے والے صابن کے کاٹن لیتا ہوں۔۔ یہ دوکان ننکاری بازار کی مین گلی میں ہے۔۔ ماشاءاللہ اچھی جگہ پر دوکان ہے۔۔۔ آج ادھر گیا تو دوکان دار نے گلہ کیا بہت دن بعد چکر لگایا تو میں نے اس کو بتایا کہ کبھی کاٹن دیر سے بکتا ہے۔۔اور کبھی دوسرا مال پورا کرتا ہوں۔۔تو اس لئے یہ رہ جاتا ہے تو پھر وہ خود ہی اپنا بتانے لگا پہلے میں یہاں ریڑھا کھینچتا تھا چھ سو روپے مزدوری پر۔۔ اور جمعہ کے دن جمعہ بازار جو بند دوکانوں کے باہر لگتا ہے وہاں کام کرتا تھا۔۔ اور آج الحمدللہ یہ دوکان ہے۔۔۔۔۔ تو سوچیں ایک شخص جو کم تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ ریڑھی بھی کھینچ کر مزدوری کرتا رہا۔۔ آج وہ اچھی لوکیشن پر دوکان کر رہا ہے تو آپ بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔۔ بس مسلسل محنت اور نیا سیکھنے کی کوشش ہمیشہ جاری رکھیں۔۔۔۔اللہ کی رحمت سے نا امید مت ہوں۔۔ اللہ آپ کا معاون اور مددگار رہے۔۔ #motivation آمین۔۔۔