پیر، 31 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-31T12:54:33

«یہ تحریر صرف میٹرک فیل بچوں کے لئے ہے۔۔» اگر آپ میٹرک میں فیل بھی ہو گئے ہیں تو کچھ مسئلہ نہیں۔۔آج ہی بازار چکر لگائیں اور سوچیں آپ کے گھر میں کھانے پینے کی چیز کے علاوہ ایسی کیا چیز ہے جو ہر کچھ دن بعد ختم ہو جاتی ہے۔۔ اور نئی یا دوسری خریدنی پڑتی ہے۔۔ صرف پانچ ہزار کی وہ چیز خریدیں۔۔ اور پھر کسی قریبی رش والے بازار یا ہفتہ وار بازار میں جائیں اور سو روپیہ ایک سٹال کرایہ پر لے کر بیٹھ جائیں اور پھر کمال دیکھیں۔۔۔ پانچ ہزار کا وہ سامان سات ہزار میں بک جائے گا۔۔ اور بس پھر کچھ دنوں کے بعد آپ بھول جائیں گے کہ میٹرک میں آپ فیل ہوئے تھے۔۔۔ اور آج میٹرک میں ٹاپ نمبر لینے والے گریجویشن کے بعد آپ کے پاس آکر پوچھیں گے بزنس کیسے سٹارٹ کیا تھا۔۔۔!! ۔۔ مستقل مزاجی اور انا کو مارنا اور محنت آپ کے زمے ہے۔۔کچھ عرصہ بعد کامیابیاں اور برکتیں اترتے دیکھیں گے۔۔!! ہنٹ: یہ بیس روپے کی آئٹم میں سٹال پر پچاس کی بیچتا ہوں۔۔اور دراز پر سو روپے کی۔۔لوگ ہنسی خوشی لیتے ہیں۔۔ مولانا متین احمد

اتوار، 30 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-30T14:55:13

ایک لاکھ کا پین ہے۔۔مگر انک پھر بھی اپ کو اپنی ہی خرید کر ڈالنی پڑے گی۔۔ کہاں سے اتے ہیں ایسے لوگ یا اس طرح کی پراڈکٹ کا کیا مقصد ہوتا ہے۔۔کوئی سینیئر تاجر رہمنائی فرمائے۔۔

ہفتہ، 29 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-29T13:29:45

الحمدللہ مخصوص امام بارگاہوں کے علاوہ سگنلز بھی کھلے ہیں۔۔اور راستے بھی۔۔۔ مگر راستے سنسان ہیں۔۔دوکانیں بند ہیں۔۔ محرم کی فضیلت بہت ہے۔۔ مگر اس دن کام سے چھٹی کر لینا۔۔ مسلمانوں کا کسی دور میں بھی یہ رواج نہیں رہا۔۔ ہاں جو لوگ اپنی مذہبی عبادات کر رہے ہیں۔۔ان کو کرنے دیں۔۔ آپ تو اپنی زمہ داریاں پوری کریں۔۔ آپ کوبطور مسلمان چھٹی کس نے دی۔۔؟؟؟ میں تو صبح مدرسہ میں پڑھا کر ابھی ہفتہ بازار میں موجود ہوں۔۔ گاہک بھی کم ہیں اور سٹال ہولڈرز بھی۔۔!!

جمعہ، 28 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-28T20:46:51

گوگل ٹرانسلیٹ سے ترجمہ کیا ہے،کینوا سے ڈیزائن لیا ہے اور وائس اور بھی کسی ویب سائٹ سے انگریز کی آواز میں اٹھایا ہے، اور ان سب چیزوں میں پوسٹ کو مذہبی ہی رہنے دیا ہے،دو دن پہلے دس محرم کے لئے لکھی تحریر ویڈیو کی صورت میں، انگریزی میں کمی بیشی پر معذرت،، مولانا متین احمد

Imported post: Facebook Post: 2023-07-28T19:43:04

https://mughalahmed.blogspot.com/2023/07/ashura-day-is-historic-day.html

"Ashura Day is a historic day"

 "Ashura Day is a historic day"

(Importance - Actions - Innovations)

Ever since the #world was created, the tenth date of #Muharram has had a very special significance.

According to historians.

The earth, the heavens, the pen, and Adam were created on the same day.

On the same day, Adam's (peace and blessings of Allaah be upon him) repentance was accepted.

On the same day, Noah's (peace and blessings of Allah be upon him) boat stopped on the shore of Mount Judi

On the same day, Ibrahim (peace and blessings of Allah be upon him) was made Khalilullah and was saved from the fire.

On the same day, Hazrat Isma'il (peace and blessings of Allah be upon him) was born.

On the same day, Hazrat Yusuf (peace and blessings of Allah be upon him) was released from prison. 

On the same day, Jacob (peace and blessings of Allah be upon him) and Joseph (peace and blessings of Allaah be upon him) met again.

On that day Moses (peace and blessings of Allah be upon him) and his people were saved from Pharaoh.

The Torah was sent down to Moses (peace and blessings of Allah be upon him).

On the same day, Hazrat Yunus (peace and blessings of Allah be upon him) came out of the stomach of the fish.

It rained for the first time in the world on the same day.

On the same day, Jesus (peace and blessings of Allaah be upon him) was born and raised up into heaven.

The Quraish used to change the cover of the Kaaba on the same day.

On the same day, prophet Muhammad (peace and blessings of Allaah be upon him) married Ama Khadija.

On the same day, the Kofi fraudsters left Imam Hussain alone to be martyred in the field of Karbala.

That day the world will end.

Now this was its historical significance, now what should Muslims do that day?

The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) always fasted on that day.

You used to fast one day before migration... when prophets saw Jews after migration, they also used to fast, so the prophet told the Muslims in the last year that next year will fast on the ninth or eleventh with the tenth Muharram.

Now the fast of the 10th Muharram is the sunnah of nafil level.

All Muslims should follow it, after the days of Ramadan this day is the virtue.

On this day, the rest of the sustenance should be extended to your family and family, with its blessings, the sustenance will be extensive throughout the year. 

۔۔

The rest should avoid the innovations of that day, that is, which the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) did not do.

Neither mourning nor distributing sweets on this day is wrong.

Nor do you have to leave your duties on that day.

Neither is it to cook khichdi because the murderers used to distribute grains to each other to celebrate the martyrdom of Hazrat Hussain. 

Nor is it necessary to adorn it like Eid, the rest of the marriage is that the Prophet of Allah (peace and blessings of Allaah be upon him) married Ama Khadija in the same month.

Hope the brief details that passed through your eyes will benefit you.

Maulana_Mateen_Ahmed

What is the significance of fasting on the ninth or eleventh with the tenth Muharram? 

What are some of the innovations that should be avoided on Ashura Day? 

Why is the rest of the sustenance extended to family and family on this day?

جمعرات، 27 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-27T00:03:24

«یوم عاشوراء ایک تاریخی دن» (اہمیت-اعمال- بدعات) جب سے دنیا بنی ہے۔۔۔محرم کی دسویں تاریخ کو بہت خاص اہمیت حاصل ہے۔۔۔ مؤرخین کے نزدیک۔۔ زمین آسمان ، قلم اور آدم ع کو اسی دن پیدا کیا گیا۔۔ اسی دن حضرت آدم ع کی توبہ قبول ہوئی۔۔ اسی دن نوح ع کی کشتی کنارے لگی اسی دن حضرت ابراہیم ع کو خلیل اللہ بنایا گیا اور آگ سے مامون ہوئے۔۔ اسی دن حضرت اسماعیل ع پیدا ہوئے۔۔ اسی دن حضرت یوسف ع کو زندان سے رہائی نصیب ہوئی۔۔ اسی دن یعقوب ع اور یوسف ع کی واپس ملاقات ہوئی۔۔ اسی دن موسی ع اور ان کی قوم کو فرعون سے نجات ملی۔۔ موسی ع پر تورات نازل ہوئی اسی دن حضرت یونس ع مچھلی کے پیٹ سے باہر آئے۔۔ اسی دن پہلی مرتبہ دنیا میں باران رحمت ہوئی۔۔ اسی دن حضرت عیسی ع پیدا بھی ہوئے اور ان کو رفع آسمانی بعد میں اسی دن نصیب ہوا۔۔ قریش اسی دن کعبہ کا غلاف تبدیل کرتے تھے۔۔ اسی دن آپ ص نے اماں خدیجہ سے نکاح فرمایا۔۔ اسی دن کوفی فریبیوں نے امام حسین ر۔ض کو میدان کربلا میں شہید ہونے کے لئے تنہا چھوڑ دیا۔۔ اور اسی دن قیامت قائم ہو گی۔۔۔ ۔۔ اب یہ تو تھی اس کی تاریخی اہمیت اب اس دن مسلمان کیا کریں۔۔؟؟؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ اس دن روزہ رکھا۔۔ ہجرت سے پہلے ایک روزہ رکھتے تھے۔۔۔ ہجرت کے بعد یہودیوں کو دیکھا تو وہ بھی روزہ رکھتے تھے۔۔تو آپ نے پھر آخری سال مسلمانوں سے کہا تھا اگلے سال دسویں محرم کے ساتھ نویں یا گیارھویں کا بھی روزہ رکھیں گے۔۔ مگر آئندہ سال سے پہلے ہی آپ ص دنیا سے پردہ پوشی فرما گئے۔۔۔ اب دس محرم کا روزہ نفل درجہ کی سنت ہے۔۔ سب مسلمان اس پر عمل کریں۔۔ایام رمضان کے بعد اسی دن کی فضیلت ہے۔۔ بقیہ اس دن اپنے اھل و عیال پر وسعت رزق کریں اس کی برکت سے پورا سال رزق وسیع رہے گا۔۔۔یہ بھی حدیث میں ہے۔۔(یعنی کوئی خاص ڈش پکا لیں تاکہ گھر والے اور بچے خوش ہو جائیں) ۔۔ بقیہ اس دن کی بدعتوں سے بچیں یعنی جن کو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا۔۔ نہ اس دن ماتم کر کے غم منانا ہے اور نہ ہی مٹھائی تقسیم کر کے خوشی منانی ہے دونوں ہی غلط ہیں۔۔ اور نہ ہی اس دن اپنے فرائض سے چھٹی کرنی ہے۔۔ نہ ہی کھچڑا پکانا ہے کیونکہ وہ قاتلین حضرت حسین ر۔ض کی شہادت کی خوشی میں ایک دوسرے کو اناج تقسیم کرتے تھے اور نہ ہی اس میں عید کی طرح کی زیب و زینت اختیار کرنی ہے۔۔بقیہ رہا نکاح تو اللہ کے نبی کریم ص نے اماں خدیجہ سے اسی مہینہ میں نکاح فرمایا تھا۔۔۔ امید ہے مختصرا تفصیل جو آپ کی نظروں سے گزری آپ کے لئے قابل نفع ہو گی۔۔ مولانا_متین_احمد بےنام لکھاری

بدھ، 26 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-26T22:38:37

پہلے کہیں سنا یا پڑھا تھا کہ ان کا اور ہمارا مذہب الگ ہے۔۔ تو میں اس کو مسلکی شدت پسندی سمجھتا تھا۔۔۔ مگر اب یوٹیوب پر لائیو اور وہاں کی یوٹیوبرز کے لائیو وی لاگز کی ویڈیوز دیکھ کر حیرانگی کے ساتھ یقین ہو گیا ہے کہ ان کے اور ہمارے مذہب میں تو کچھ بھی یکساں نہیں۔۔ نہیں یقین تو آج کی رات یوٹیوب پر ان کے حرم کی ویڈیوز دیکھیں۔۔ قسم بخدا ہر فعل ہی ہمارے مذہب سے جدا ہے۔۔۔ بلکہ ہم حرمین سے حرم مکہ اور حرم مدینہ لیتے ہیں۔۔ ان کے تو حرمین بھی الگ ہیں۔۔ یوٹیوب پر لازمی ویڈیوز دیکھیں۔۔

Imported post: Facebook Post: 2023-07-26T15:48:07

{گلی کی مسجد۔۔مولوی اور تالے۔۔} ۔۔ "چلو نکلو مسجد سے باہر۔۔۔مسجد کو تالہ لگانا ہے۔۔ " آواز کی جانب دیکھا تو ایک چھوٹا مولوی ہاتھ میں تالہ اٹھائے کھڑا تھا۔۔ اور جیسے جیسے نمازی باہر نکل رہے تھے مسجد کو تالہ لگا رہا تھا۔۔ اور جو ایک دو بندے سستانے کے لئے کمر سیدھی کرنے لگتے وہ ان کو آوازیں دے کر باہر نکال دیتا۔۔ ۔۔ یہ صرف ایک مسجد کا حال نہیں مجھے اپنے کام کی وجہ سے مختلف علاقوں میں جانا پڑتا ہے۔۔ تو وہاں دن کے وقت جب گرمی سخت ہو جائے تو نماز کے بعد مسجد آخری سہارا ہوتی ہے۔۔۔ جہاں دس پندرہ منٹ باہر کی گرمی سے بچا جا سکتا۔۔۔۔ ۔۔۔۔ مگر ہاتھ میں تالہ اور منہ سے شعلے نکالتے مولوی مسجد سے نمازیوں کو ثواب سمجھ کر باہر نکالتے ہیں۔۔ ۔۔ حالانکہ قادیا ۔۔ن ی وغیرہ کی عبادت گاہوں میں چلے جاو تو ہمہ وقت استقبالیہ میں ایک خوش شکل شخص مسکراہٹ سجائے آپ کا استقبال کرے گا۔۔آپ کے لئے بیٹھنے کا انتظام کرے گا۔۔ آپ تسلی سے ٹھنڈی ہواوں میں نماز پڑھیں گے۔۔ حالانکہ یہی اخلاق ہر گلی محلے کی مسجد کے مولوی کو اپنانے چاہیے۔۔ مگر ان کو مسجد میں نماز کے علاوہ بیٹھے لوگوں سے نفرت ہوتی ہے۔۔ ایک مولوی کا اصل مقصد ہی لوگوں کا تعلق اللہ سے جوڑنا ہے اور مسجد اللہ کا گھر ہے اللہ سے تعلق جوڑنے کے لئے ہی تبلیغی حضرات گھر گھر کا دروازہ کھٹکھٹا کر لوگوں کو مسجد کی طرف بلاتے ہیں۔۔اور جب کوئی بھولا بھٹکا کسی دن نماز کے علاوہ مسجد پہنچ جائے تو غصیلہ مولوی اسے دھکے دے کر باہر نکال دیتا ہے۔۔۔ پھر بعد میں جب لوگ مسجد نہیں آتے تو یہی مولوی کہتے ہیں کہ لوگ گمراہ ہو گئے بازار، سینما، پارک ہر جگہ لوگ موجود ہوتے ہیں۔۔مگر مسجد نہیں آتے۔۔ تو اے مولویوں۔۔۔!! جس طرح دوکان پر آیا گاہک کوئی بھی دوکان دار دھتکارتا نہیں اس سے پیار سے پیش آتا ہے کیونکہ وہ اس کے لئے منافع کا ساماں ہے۔۔ تو اسی طرح نماز کے علاوہ مسجد میں بیٹھا شخص بھی آپ کے لئے اصل سرمایا ہے ، اس کو شربت پیش کرو۔۔ اس کے ساتھ ہنسی مزاق کرو اگر وہ لیٹنا چاہے اسے سرہانہ پیش کرو۔۔ کل وہ بندہ آپ کا معتقد ہو جائے گا۔۔ وہ خدا کے گھر میں آپ کو دیکھے گا تو نماز سے پہلے آپ کے ہاتھ چومے گا۔۔ ۔۔ تو مہربانی کرو۔۔ویسے بھی مسجد چندے پر چلتی ہے اس کی پہلی اینٹ سے اخری اینٹ تک چندے کا پیسہ ہوتا ہے۔۔ اس کے تمام اخراجات مسجد میں چندے کے ڈبوں سے پورے کیے جاتے ہیں۔۔ تو اس سے پہلے کہ چندے بند ہو جائیں۔۔ ہاتھ میں تالے کے جگہ پانی کی جگ اٹھا لو۔۔ مسجد میں داخل ہونے والے ہر بندہ کو مہمان کی طرح سمجھو۔۔ ۔۔ تحریر لکھنے کی وجہ۔۔: ابھی تھوڑی دیر پہلے ڈھائی بجے ایک مولوی نے مسجد میں گھسنے نہیں دیا اور کہا ہے کہ کسی اور مسجد میں جا کر نماز پڑھو۔۔۔۔ غصہ تو بہت آیا۔۔مگر جانے دیا۔۔۔۔ اگر کسی کو اعتراض ہے مہربانی فرما کر اپنے محلے کی مسجد کو آباد کرے۔۔ بند مدرسہ میں رہ کر ان کے دماغ بند ہو جاتے ہیں۔۔اس لئے کسی باہر کے بندے کو ہی مسجد میں محنت کرنا ہو گی۔۔ اور مسجد کو آباد کرناپڑے گا۔۔ مگر کیا مولوی آپ کو محنت کرنے کے لئے مسجد میں زیادہ دیر بیٹھنے دے گا۔۔؟؟ والسلام۔۔۔ متین احمد بےنام لکھاری

Imported post: Facebook Post: 2023-07-26T03:37:10

ہــم کـو نـہ مـل سـکا تـو فـقـط سـکـونِ دل۔۔ ۔۔ اے زنــدگی وگـرنہ زمـانے مـیـں کـیـا نـہ تھـا۔۔۔ شاعر : آ زاد انصاری

اتوار، 23 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-23T11:46:56

pakistan currency price in aliexpress #aliexpressshopping #PKR #dollar #currency

Imported post: Facebook Post: 2023-07-23T11:42:40

ہمارے ملک کی کرنسی کی اہمیت علی ایکسپریس والوں سے پوچھو۔۔ ایک روپیہ ڈھائی سو کا دس پیسہ دو سو بائیس اور ایک روپے کا نوٹ آٹھ سو کا اور پانچ روپیہ تو ستائیس سو کا ہے۔۔ کیا کہتے ہیں۔۔پرانے نوٹ اکھٹے کر کے بیچنا شروع کر دوں۔۔؟؟

جمعہ، 21 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-21T23:56:01

کل Abdul Basit درویش بھائی نے کینوا کی ٹیم میں مجھے شامل کیا۔۔ ان کا بہت شکریہ۔۔ ان کے لئے اپنی طرف سے ایک کوشش کی ہے۔۔ کیسی ڈیزائننگ ہے۔۔پسند آئے تو لائک کمنٹ ضرور کریں۔۔شکریہ۔۔

Imported post: Facebook Post: 2023-07-21T19:32:35

میرے گھر کے پاس موجود ریلوے گراؤنڈ یہ جگہ ریلوے کی ملکیت اور یہاں دور دراز کے علاقوں والے بھی آ کر اپنی تفریح کرتے ہیں۔۔ کرکٹ اور فٹ بال اور دوسری کئی کھیل یہاں کھیلی جاتی ہیں۔۔۔ کسی دن تفصیلی ویڈیو بناؤں گا۔۔ بقیہ یہاں کا کوئی انٹری ٹکٹ وغیرہ نہیں ہے اور نہ ہی یہ محفوظ ہے۔۔ اور کوئی صفائی ستھرائی کا عملہ بھی نہیں ہے۔۔ راولپنڈی

Imported post: Facebook Post: 2023-07-21T19:12:40

#rawalpindi #railway #ground

بدھ، 19 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-19T21:26:38

آج کے دن کام پر نہیں جا سکا۔۔تو گھر والوں کی خدمت کا ارادہ کیا۔۔ ویڈیو میں دیکھیں۔۔

Imported post: Facebook Post: 2023-07-19T21:18:51

#rawalpindi #rainyday making food #fun

Imported post: Facebook Post: 2023-07-19T08:11:53

#rawalpindicity #Rawalpindi #rain #rainyday

Imported post: Facebook Post: 2023-07-19T01:07:26

راولپنڈی میں تیز بارش۔۔۔۔ موسم خوشگوار۔۔۔۔۔۔ کارٹون دیکھنے کا اس موسم میں الگ ہی مزہ ہے۔۔۔

منگل، 18 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-18T17:25:24

کوئی ماہر فیس بک اس کا مطلب سمجھا دے۔۔ اور اس پر ڈالر کا نشان کیوں بنا ہے۔۔؟؟

پیر، 17 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-17T08:48:54

ایم ایچ ہسپتال میں ہوں۔۔ نانی اماں کی انکھ کے سفید موتیا کا آپریشن ہے۔۔ دو قسم کا آپریشن ہوتا ہے۔۔ ایک سرجری والا اور دوسرا طریقہ کوئی خاص قسم کے قطرے ڈال کر لیزر سے۔۔۔ تو دوسری قسم کا آپریشن کروا رہے۔۔ دعاؤں کی درخواست۔۔

ہفتہ، 15 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-15T17:40:36

faqeer ki aadhy ghanty ki kmai #faqeer,

faqeer

آپ جن فقیروں کو بازار چوک چوراہوں میں مانگتا دیکھتے ہیں۔۔ ان کی ایک ایک دن کی دیہاڑ کئی کئی ہزار ہوتی ہے ۔۔ جو ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔۔ صرف ایک گھنٹے میں یہ کتنا کما لیتے ہیں۔۔آپ کسی بھی فری لانسر کو بھول جائیں گے جو ڈالر میں کماتا ہے۔۔۔ مجھے تو فقیر نے خود آفر کی کہ دس والے نوٹ مجھ سے لے جاو۔۔ پھر میں نے کوشش کی کہ فقیر کے بڑے نوٹوں کی ویڈیو بنا سکوں مگر ممکن نہ ہو سکا۔۔ ہلکی سی ویڈیو پیش خدمت ہے۔۔۔

جمعہ، 14 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-14T16:53:32

#rawalpindi #rajabazar on #friday local market

Rawalpindi on Friday local market Raja Bazar, bohar bazar markets closed...

Imported post: Facebook Post: 2023-07-14T16:49:14

راولپنڈی راجہ بازار, بوہڑ بازار ڈنگی کھوئی میں... جمعہ کے دن بند دوکانوں کے باہر کیا ہوتا ہے۔۔؟؟ ویڈیو میں دیکھیں۔۔۔

Imported post: Facebook Post: 2023-07-14T10:00:29

سیما انڈیا پہنچ گئی۔۔ نواز شریف لندن سے واپسی کا پلان بنا رہا ہے۔۔ ڈالر سستا ہو گیا ہے۔۔ موسم ابر آلودہ ہے۔۔۔ رابی پیر زادہ نے اپنی آرٹ گیلری نمائش کے لئے پیش کر دی ہے۔۔ فوج نےزراعت شروع کر دی ہے۔۔۔ ٹویٹر میں ویاگرا کا ٹرینٹ ٹاپ پر جا رہا ہے۔۔۔ عمران ریاض کو لاپتہ ہوئے 64 دن ہو گئے۔۔ شہباز شریف نے سٹوڈنٹس میں لیپ ٹاپ تقسیم کر دیے۔۔ عثمان ڈرامہ کے دو کرداروں نے آپس میں شادی رچا لی۔۔۔ مفتی انس اور اس کی سابقہ ماڈل بیوی ثنا خان کا بچہ ہو گیا۔۔ زوم ایپ نے ان لائن کال کرنے والوں کو پریشانی میں ڈال دیا۔۔۔ مارک زکر برگ نے ٹویٹر کے مقابلے میں تھریڈ لانچ کر دی۔۔ اجے دیوگن نے کاجل کو چھوڑ دیا ہے۔۔ ۔۔ اتنا کچھ ہو گیا اور ہم غریب پانی کی لائن سے ہی باہر نہیں آ پا رہے۔۔۔ فیلنگ ویٹنگ ود ادر دس پرسن اور پچیس تیس پانی کے کین مولانا متین احمد بے نام بےنام لکھاری

منگل، 11 جولائی، 2023

اتوار، 9 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-09T16:41:40

پچھلے دنوں #ظفرجی نے خوب پرچار کیا کہ لاکھوں کمانا چاہیے۔۔ انہوں نے #ریحان_اللہ_والا کے انکیوبیٹر کا بتایا کہ کیسے وہ کینوا پر ڈیزائن بنا کر یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کے بعد لاکھوں کمانے کا گر سکھاتے ہیں۔۔ مگر اب وہ کراچی میں ہیں اور ہم راولپنڈی میں۔۔ لیکن کینوا تو پوری دنیا میں چلایا جا سکتا ہے تو ہم نے کینوا سے کھیلنا شروع کیا تو ایک عدد ویڈیو ایک منٹ کی آپ کے سامنے ہے۔۔۔۔ اپ سب دیکھیں اور بتائیں کیسی بنی ہے۔۔؟؟

Imported post: Facebook Post: 2023-07-09T15:33:21

اس ویڈیو میں ایک بہترین سبق دیا گیا ہے،ایک تحریر پر کینوا کے زریعے بنائی ایک ویڈیو، بےنام لکھاری

منگل، 4 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-04T15:01:29

یو ٹیوب کا لنک کمنٹ میں دے رہا ہوں،دیکھیں اور ویڈیو اور جگہ دونوں کے بارے میں رائے دیں، ویڈیو سے لطف اندوز ہوں اور کمی بیشی کے بارے میں بتائیں تاکہ آگلی ویڈیو میں وہ غلطیاں نہ دھرائی جائیں، شکریہ متین احمد

پیر، 3 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-03T10:38:07

وہ جگہ جہاں چٹانوں کو کاٹ کر دریا کو راستہ دیا گیا۔۔ اب اللہ ہی جانے یہ قدرتی ہے یا انسانی محنت کا نتیجہ بہرحال۔۔۔ گکّھڑوں نے قلعہ کے لئے بہترین جگہ منتخب کی تھی۔۔۔ قلع پھروالہ تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی

اتوار، 2 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-02T20:03:10

ویران قلعہ،سنسان راستے۔۔۔ ایک لمبی داستاں۔۔۔ ایسا قلعہ جس کے صرف آثار ہی باقی ہیں۔۔ اور اپنے وقت میں وہ گھکڑوں کی آن اور شان تھا۔۔ قلعہ پھروالہ ، سفرنامہ جلد ہی پیش کروں گا۔۔