بدھ، 23 اگست، 2023
Imported post: Facebook Post: 2023-08-23T20:43:14
جب امریکہ نے چاند پر قدم رکھا تھا تو کچھ عرصہ بعد مسلمانوں نے قصہ مشہور کر دیا تھا کہ وہاں جو شخص گیا تھا اس نے آذان کی آواز سنی تھی اور واپس آ کر مسلمان ہو گیا تھا،،
آج انڈیا کا چندریان 3 چاند پر پہنچ چکا،
اب دیکھتے ہیں ہم پاکستانی کون سا نیا قصہ اپنی کتابوں میں درج کریں گے،
بقیہ ہمارے ملک کی وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی نے آن لائن ایپ کا اجراء کیا ہے جو لوگ ملک سے باہر ہیں وہ داتا دربار میں آن لائن بھی دیگ چڑھا کر اپنی مشکلات حل کر سکتے ہیں ہمیں چاند تک پہنچنے کی کیا ضرورت ہے۔!!!
Mateen Ahmed Mughal
بےنام لکھاری
ہفتہ، 19 اگست، 2023
Imported post: Facebook Post: 2023-08-19T10:14:47
madrassa usman bin affan rawalpindi #islam #madrassa
Imported post: Facebook Post: 2023-08-19T10:04:51
الحمدللہ مدرسہ عثمان بن عفان، جامع مسجد ذوالنورین راولپنڈی میں امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔۔
جمعہ، 18 اگست، 2023
جمعرات، 17 اگست، 2023
Imported post: Facebook Post: 2023-08-17T13:42:55
مولوی بندہ موسم کی وجہ سے منہ ہی منہ میں رومینٹک اشعار بھی پڑھ رہا ہو۔۔
پاس سے گزرنے والے افراد سمجھتے کہ تلاوت یا ذکر ازکار کر رہے۔۔
اور خوش گمانی میں کہہ جاتے کہ دم کر دو۔۔۔
اور ہم جیسے مولوی ۔۔
جو
"آج پھر تم پر پیار آیا ہے،
بے حد اور بے شمار آیا ہے۔۔"۔
پڑھ رہے ہوتے ہیں۔۔
فورا ہی پھونک مار دیتے ہیں۔۔اور وہ خوشی خوشی رخصت ہو جاتا ہے۔۔
۔۔
۔۔تو ایسے اشعار جو فحش اور شرکیہ نہ ہو ان کو پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔۔
ہاں۔۔بانسری، ڈھول پیانو ,وائلن اور مراثیوں بھانڈوں کے پرانے اور جو جدید الات وغیرہ ہیں۔۔یہ سب اسلام میں منع ہیں۔۔
ان کی کسی صورت بجانے اور تجارت کی گنجائش نہیں۔۔
اس لئے اچھے اچھے رومینٹک اشعار خود بھی پڑھیں اور مرد اپنی بیویوں کو سنائیں اور بیویاں اپنے شوہروں کو۔۔۔
مولانا متین احمد
منگل، 15 اگست، 2023
Imported post: Facebook Post: 2023-08-15T14:04:21
کچھ دیر پہلےسرکاری ہسپتال میں تھا۔۔
یہاں سٹریچر پر لیٹے مریض اور ان کے سٹریچر کو دھکیلتے ان کے ساتھ موجود غم زدہ اور تھکے ہوئے لواحقین۔۔
بیماری کی فائلیں اٹھائے تیزی سے بھاگتے افراد۔۔
ہاتھوں میں ٹیسٹ کے لئے سیمپل اٹھائے مریض،
بازو پہ پلستر لپیٹے کچھ بچے۔۔۔
بے ساکھیوں کے سہارے چلتے جوان۔۔۔۔
۔۔
ایسے حالات دیکھ کر یہی دعا نکلتی ہے۔۔
یا اللہ دنیا میں مال کی فراوانی دے یا نہ دے۔۔۔۔
اندر کی بیماریوں سے بچا کر رکھنا۔۔
روٹی مکمل ملے یا نہ ملے۔۔
صحت سلامت رکھنا۔۔
سواری ملے یا نہ ملے۔۔۔
پاؤں سلامت رکھنا۔۔
نوکری ملے یا نہ ملے۔۔
تندرستی کا ہمیشہ ساتھ رہے۔۔۔
۔۔
ہمیں دنیا کی لالچ سے بچا کر رکھنا۔۔
ہسپتالوں کی زندگی سے بچا کر رکھنا۔۔
اچھا بھلا چلتا ہوا جوان صحت سلب ہوئی تو دنیا کی تمام رنگینیاں ختم۔۔۔
اگر آپ بھی گھر بیٹھے ہیں۔۔ہاتھ پاؤں سلامت ہیں۔۔نظر صحیح آتا ہے کھانا کھاتے ہیں ہضم ہو جاتا ہے۔۔تو دنیا کے خوش قسمت انسان ہیں۔۔
پیسے کی دوڑ سے باہر نکل کر دیکھیں۔۔آپ کے پاس ہزاروں ایسی نعمتیں ہیں۔۔جن کو آپ شمار نہیں کر سکتے۔۔۔
الحمدللہ۔۔الحمدللہ۔۔الحمدللہ۔
متین احمد
پیر، 14 اگست، 2023
Imported post: Facebook Post: 2023-08-14T15:47:15
راولپنڈی میں پچھلے کچھ دن کی شدید گرمی اور حبس والے موسم کے بعد اس وقت دوپہر کو تیز طافانی بارش۔۔۔موسم ٹھنڈا ہو گیا۔۔
یا اللہ اپنا رحم فرما۔۔۔
بارش کو رحمت سے زحمت نہ بنا۔۔۔
میں کسی کے گھر مہمان آیا ہوا ہوں۔۔تو سامنے ایک بندہ اس طوفانی بارش میں نالے کی صفائی کر رہا تاکہ اس کے گھر میں پانی داخل نہ ہو جائے۔۔
یا اللہ رحم فرما۔۔۔۔راولپنڈی میں برساتی نالے امڈ رہے ہیں۔۔
آپ کے علاقے میں بارش کی کیا صورتحال ہے۔۔؟؟
(میں نے اپنی ائی ڈی کا نام "بے نام لکھاری" سے اپنے اصل نام میں تبدیل کر دیا ہے)
Imported post: Facebook Post: 2023-08-14T13:24:11
#14August #14august2023 #IndependenceDay #pakistan #جشن
Imported post: Facebook Post: 2023-08-14T11:55:00
میری گلی میں جو باجوں والا ہے اس نے مفت کے باجے چند بچوں میں تقسیم کیے اس شرط پر کہ یہاں بیٹھ کر بجانا اور ماحول بنانا ہے۔۔
اس کاروباری ٹیکنیک کو کیا کہتے ہیں۔۔۔؟؟
آس پاس والوں کو کیسے مسلسل باجوں کی آواز پر راضی کیا ،یہ ٹیکنیک معلوم نہ ہو سکی۔۔۔
(میں نے اپنی آئی ڈی کا نام بے نام لکھاری سے بدل کر اصل نام رکھ لیا ہے۔۔)
اتوار، 13 اگست، 2023
Imported post: Facebook Post: 2023-08-13T21:36:23
لوگوں کا مولویوں کے بارے زہن تبدیل ہی نہیں ہو پا رہا۔۔
حالانکہ اب علماء جدید طرز پر کاروبار کر رہے ۔۔۔ہر ہر فیلڈ میں پائے جا رہے ہیں۔۔
۔۔
مسجد کے پاس گیراج ہے میں وہاں گاڑی کھڑی کرتا ہوں۔۔
ابھی گاڑی کھڑی کر کے مسجد کے پاس سے گزر رہا تھا۔۔
باہر ایک جاننے والا مل گیا۔۔
کہنے لگا:- مدرسہ میں چاول کی دیگ آئی ہے۔۔بکرے والی اور آپ باہر پھر رہے جلدی پہنچو۔۔
میں نے ہنس کر اسے کہا:- میں مفت پیٹ بھرنے والا مولوی نہیں۔۔
تو اے معشر المولویان۔۔۔!
اب روش بدلنے کا وقت آ گیا ہے ورنہ لوگوں نے ہمیں مفت کی چیز پر رال ٹپکانے والا ہی سمجھنا ہے۔۔!!
مولانا متین احمد
بےنام لکھاری
Imported post: Facebook Post: 2023-08-13T15:06:38
ایام زندگی کا اہم وقت گزر رہا ہے اور میں ابھی تک کوئی ایسی انسانی خدمت نہیں کر سکا جو مجھے سکون پہنچا سکے،
کیا آپ نے کوئی ایسا کام کر لیا جس کو فخر سے بتا سکیں،
امتحان میں نمبر لے لینا یا زیادہ پیسہ کما لینا، انسانی خدمت کا کام نہیں،
انسانی خدمت یہ ہے کہ ایسا نظام پیش کرنا اور اس کو ایسے طریقے سے چلنا،،،
جو جاہل کا جہل دور کر دے
جو فقیر کا فقر دور کر دے
جو بے سہارا کو سہارا فراہم کرے
جو غمگین کے غم دور کرے
جو مریضوں کو علاج فراہم کرے
اور یہ نظام ایسی مضبوط بنیادوں پر ہو جس کو کسی کی شخصیت کے آنے جانے سے فرق نہ پڑے،
اور نہ ہی اس نظام کے لئے چندہ اکھٹا کرنا پڑے،
یہ نظام خود کما رہا ہو اور چل رہا ہو،
یہ کسی کے ماتحت نہ ہو بلکہ سب اس کے ماتحت ہو،
اکیلے بیٹھ کر عجیب سی سوچیں آتی ہیں،کچھ لکھ دی ہیں کچھ کے لئے الفاظ نہیں ملے اور کچھ لکھ نہیں سکتا۔!
مولانا متین احمد
Imported post: Facebook Post: 2023-08-13T11:42:32
ہم نے باجوں کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔۔۔۔۔
۔۔
براہ راست باجوں کے سٹال سے۔۔۔
زیر نظر تصویر کے سٹال ہولڈر جناب افغانی بھائی بتا رہے ہیں۔۔اس مرتبہ بہت کام ہے۔۔اسکول میں فنکشن ہیں تو ہر بندہ ہی بچوں کے لئے آذادی کا یونیفارم اور سب کچھ کے ساتھ باجے بھی خرید رہا ہے۔۔
آپ فیس بک پر بیٹھ کر لاکھوں کمانے کی سکیم ہی سوچتے رہنا یہاں ان لوگوں کے گاہک ہی ختم نہیں ہو رہے۔۔
مولانا متین احمد
جمعہ، 11 اگست، 2023
Imported post: Facebook Post: 2023-08-11T18:57:04
دکھ اس بات کا نہیں کہ چھٹی والے دن برتن دھونے پڑتے ہیں۔۔
دکھ اس بات کا ہے کہ برتن دھونے کے بعد جب دھلے ہوئے برتنوں پر نظر پڑتی ہے تو پتہ چلتا ہے کہ بعض برتنوں پر تو صابن ساتھ ہی لگی رہ گئی۔۔۔
یہ کہتے ہوئے ایک شوہر کی آنکھوں سے انسو نکل پڑے۔۔۔
اقتباس از کتاب : شوہروں پر ہونے والے ظلم
مصنف : مولانا متین احمد
بدھ، 9 اگست، 2023
Imported post: Facebook Post: 2023-08-09T12:05:24
آپ کو ایسا کیا آتا ہے کہ لوگ اس کام کے بدلے میں آپ کو پیسے دینے کےلئے تیار ہو۔۔!!
مثلا کوئی ہنر کوئی قابلیت کوئی فن،،
اور کیا آپ اپنے اس ہنر سے کما رہے ہیں۔۔؟؟
اور اگر نہیں کما رہے تو کیوں۔۔؟؟
اور اگر کما رہے ہیں تو اپنے کلائنٹ کہاں سے لاتے ہیں۔۔؟؟؟
۔۔۔۔
میں نے بیس سال میں جو تعلیم سیکھی اس سے ایک روپیہ نہیں کما رہا بلکہ کما اس سے رہا ہوں۔۔جو والد صاحب نے کاروبار سکھایا۔۔۔
مولانا متین احمد
اتوار، 6 اگست، 2023
Imported post: Facebook Post: 2023-08-06T17:13:59
اگر آپ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں۔۔
انسان کی پیدائش میں اس کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔۔
مگر آپ وقت کے گزرنے اور عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ کچھ نیا سیکھتے نہیں ہیں۔۔
اور زندگی اور حالات جس رخ پر چل رہے ہوتے ہیں۔۔اور آپ بھی اسی رخ پر چلتے رہتے ہیں۔۔تو یقینا آپ اپنے ساتھ اور اپنی آئندہ نسل کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں۔۔
سیکھنے کا ایک بہت بڑا زریعہ ہمیشہ سے کتاب رہا ہے۔۔
کتابیں پڑھنے والا بعض مرتبہ کوئی ایسی کتاب پڑھ لیتا ہے۔۔کہ اس کی سوچوں کا زاویہ ہی تبدیل ہو جاتا ہے۔۔
میں نے بے شمار دینی علوم اور دنیاوی علوم کی کتابیں پڑھی ہیں۔۔
معاشی تعلیم کے لئے میں نے کچھ کتابیں پڑھیں تھی جن کو پڑھنے کے بعد میرا نظریہ ہی بدل گیا تھا۔۔
کیونکہ زندگی میں بعض مواقع ایسے آتے ہیں۔۔جب قدرت انسان کو خوب نواز رہی ہوتی ہے۔۔مگر انسان کے پاس مالی تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے اس کا وہ پیسہ رہن سہن کی تبدیلی،نئے اسفار ،آسائشات اور سہولیات میں خرچ ہو جاتا ہے۔۔
اور بعض لوگ دوسروں کی باتوں میں آکر اپنا پیسہ غلط جگہ انویسٹ کر دیتے ہیں اور یوں ان کا پیسہ ضائع ہو جاتا ہے اور حالات ویسے ہی رہتے ہیں جیسے پہلے تھے۔۔
مگر مالی تعلیم والا شخص قدرت کے اس موقع کو ضائع نہیں کرتا اور وہ پیسے سے پیسہ بناتا ہے۔۔۔
مالی تعلیم حاصل کرنا کبھی بھی نا ممکن نہیں رہا۔۔
بس سیکھنے والا زہن ہونا چاہیے تو میں تین کتابوں کا اس پوسٹ میں ذکر کروں گا۔۔۔
تینوں کتابوں کے مصنفین ہی اپنے دور کے امیر ترین شخص ہیں ۔
پہلی کتاب poor dad and rich dad ہے
جس میں ایک ایسے بچے کی کہانی ہے جس میں وہ دو لوگوں کو اپنا استاد بناتا ہے ایک سگا باپ جس کو وہ غریب زہن کا باپ کہتا ہے اور ایک دوسرے شخص کو اپنا امیر باپ کہتا ہے جو امیر زہن کا شخص ہوتا ہے۔۔
اور یوں غریب زہنیت اور ان کی سوچیں اور امیر زہنیت اور ان کی سوچیں دونوں کا بہترین موازنہ کیا گیا ہے۔۔
دوسری کتاب
the master key to rich
اس کتاب میں مصنف نپولین ہل جو ایک مزدور تھا مگر ایک وقت ایسا آیا وہ امیر ترین لوگوں میں شمار ہونے لگا اس نے دولت مند بننے کے اصول بتائیں ہیں۔۔۔۔
اور تیسری کتاب think and grow rich ہے۔۔یہ بھی نپولین ہل کی ہے۔۔۔اور بیسویں صدی کی بیسٹ سیلر کتاب رہی ہے۔۔
پہلی دو تو اردو زبان میں انٹرنیٹ میں آسانی سے مل جاتی ہیں۔۔
تیسری والی نہیں ملتی۔۔۔
تینوں کتابیں مالی تعلیم کے لئے پڑھنے کے قابل ہیں۔۔آسانی سے انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں۔۔
اگر میرے سے لینا چاہتے ہیں تو پی ڈی ایف میں آپ کو دے سکتا ہوں۔۔انبکس میں میسج کریں۔۔۔۔
میرے پاس پہلی دو اردو میں موجود ہیں۔۔
تیسری والی انگلش میں ہے۔۔
تینوں کتابیں میں پچاس ۔ روپے میں دوں گا اس لئے انبکس میں مفت والے نہ آئیں اور انٹرنیٹ سے فری ڈاؤنلوڈ کر لیں۔۔
شکریہ
متین احمد
بےنام لکھاری
جمعرات، 3 اگست، 2023
Imported post: Facebook Post: 2023-08-03T22:29:52
آپ لوگ گھر بیٹھے لاکھوں کمانے کی سوچتے ہی رہنا۔۔
اور یہاں عام انپڑھ آدمی بھی کئی ہزار ڈیلی کا کما لے گا۔۔نہ کوئی سیل ٹیکس اور نہ ہی کوئی بہت زیادہ قابلیت۔۔۔
بس شربت بناو، بازار لاو اور کمائی شروع۔۔۔
#business
منگل، 1 اگست، 2023
Imported post: Facebook Post: 2023-08-01T20:35:17
کچھ دنوں سے ٹرانسپورٹ کی ضرورت پڑ رہی تھی۔۔
تو حیرت انگیز طور پر معلوم ہوا کہ رونے دھونےوالا طبقہ۔۔
رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیور۔۔اپنی حرکتوں کی وجہ سے بدنصیبی کا شکار ہیں۔۔
۔۔
ہسپتال کے باہر کھڑے ٹیکسی والے کو میں نے اپنی لوکیشن بتائی جہاں میں نے جانا تھا۔۔اس نے چھ سو کہے اور ایک روپیہ کم کرنے کو تیار نہ تھا۔۔
وہی سفر آن لائن ایپ والے نے تین سو میں خوشی خوشی اے سی والی گاڑی میں کروایا۔۔
اور یینگو ایپ کے زریعے ایک سو ساٹھ کرایہ دیا۔۔
پھر رکشہ والے کو تین سو کرایہ اتنے سفر کا دیا۔۔اور پیسے کم کرنے کی بات پہ اس نے غصہ بھی کیا۔۔
۔۔
یہ لوگ رکشہ اور ٹیکسی والے کرایہ اپنی مرضی کا بہت زیادہ بتاتے ہیں۔۔حالانکہ مختلف ایپس ان ڈرائیو۔۔اوبر
بلکہ اب یینگو(yengo) والے تو بہت کم کرایہ بناتے ہیں۔۔۔۔
تو اگر ایمرجنسی نہ ہو تو آن لائن ایپس پہلا انتخاب ہونا چاہیے۔۔
آپ لوگوں کا کیا تجربہ ہے اس بارے میں۔۔؟؟
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)