Quran journal
آپ قرآن کو لکھنے کے بارے میں کیا جانتے ہیں۔قرآن کو لکھنا ایک ایسا دلچسپ اور تخلیقی کام ہے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے آرٹ کے شوقین حضرات کے لئے بھی اور جوان ہوتے بچے اور بچیوں کے لئے بھی۔۔
اب وقت بدل رہا ہے اب صرف بچوں کو ناظرہ کے لئے قاری صاحب کے پاس بٹھا دینا،یا گھر میں قاری صاحب کو بلا کر بچوں کو پڑھا دینا کافی نہیں رہا ،اور اسی ناظرہ کو دین سکھانے کا پہلا اور آخری حصہ سمجھا جاتا رہا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ پڑھانے اور سمجھانے کا انداز بدلنے سے یہ کام کتنا تخلیقی ہو جاتا ہے،کہ اس کو پڑھنے کا شوق بڑھتا ہی چلا جاتا ہے۔
قرآن کو لکھنے میںچند چیزیں ہیں،
ایک آیت عربی میں،
اس کا ترجمہ اپنی زبان میں
پھر کسی بھی مستند تفسیر کی کتاب سے اس کی تفسیر
اور پھر جو فائدہ پہنچے وہ لکھنا ہے،
اور لکھنے میں سادے بال پین کا استعمال نہیں کرنا بلکہ ایک ارٹسٹ کی طرح اس کام کو کرنا ہے،تمام تخلیقی صلاحیت سے قرآن سیکھنا ہے،
اس طرح سے قرآن سیکھنا ہر عمر کے افراد کے لئے دلچسپ رہتا ہے،
آپ کو قرآن سیکھنے میں مزہ آئے گا،
بچوں خاص کر لڑکیوں کو اس طرح سکھانے میں وہ بہت دلچسپی سے سیکھتی ہیں،،کچھ نمونے ساتھ لگا رہا ہوں،آپ یوٹیوب اور گوگل پر #Quranjournal لکھ کر بھی سیرچ کریں۔
بہت سے دلچسپ طریقے مل جائیں گے اور رمضان سے پہلے پہلے قرآن کو لکھنا شروع کر دیں تاکہ حقیقی معنوں میں قرآن زندگی میں داخل ہو جائے۔
طالب دعا
متین احمد ایم اے اسلامیات،فاضل درس نظامی
پیر، 19 فروری، 2024
Quran journal
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں