پیر، 31 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-31T12:54:33

«یہ تحریر صرف میٹرک فیل بچوں کے لئے ہے۔۔» اگر آپ میٹرک میں فیل بھی ہو گئے ہیں تو کچھ مسئلہ نہیں۔۔آج ہی بازار چکر لگائیں اور سوچیں آپ کے گھر میں کھانے پینے کی چیز کے علاوہ ایسی کیا چیز ہے جو ہر کچھ دن بعد ختم ہو جاتی ہے۔۔ اور نئی یا دوسری خریدنی پڑتی ہے۔۔ صرف پانچ ہزار کی وہ چیز خریدیں۔۔ اور پھر کسی قریبی رش والے بازار یا ہفتہ وار بازار میں جائیں اور سو روپیہ ایک سٹال کرایہ پر لے کر بیٹھ جائیں اور پھر کمال دیکھیں۔۔۔ پانچ ہزار کا وہ سامان سات ہزار میں بک جائے گا۔۔ اور بس پھر کچھ دنوں کے بعد آپ بھول جائیں گے کہ میٹرک میں آپ فیل ہوئے تھے۔۔۔ اور آج میٹرک میں ٹاپ نمبر لینے والے گریجویشن کے بعد آپ کے پاس آکر پوچھیں گے بزنس کیسے سٹارٹ کیا تھا۔۔۔!! ۔۔ مستقل مزاجی اور انا کو مارنا اور محنت آپ کے زمے ہے۔۔کچھ عرصہ بعد کامیابیاں اور برکتیں اترتے دیکھیں گے۔۔!! ہنٹ: یہ بیس روپے کی آئٹم میں سٹال پر پچاس کی بیچتا ہوں۔۔اور دراز پر سو روپے کی۔۔لوگ ہنسی خوشی لیتے ہیں۔۔ مولانا متین احمد

اتوار، 30 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-30T14:55:13

ایک لاکھ کا پین ہے۔۔مگر انک پھر بھی اپ کو اپنی ہی خرید کر ڈالنی پڑے گی۔۔ کہاں سے اتے ہیں ایسے لوگ یا اس طرح کی پراڈکٹ کا کیا مقصد ہوتا ہے۔۔کوئی سینیئر تاجر رہمنائی فرمائے۔۔

ہفتہ، 29 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-29T13:29:45

الحمدللہ مخصوص امام بارگاہوں کے علاوہ سگنلز بھی کھلے ہیں۔۔اور راستے بھی۔۔۔ مگر راستے سنسان ہیں۔۔دوکانیں بند ہیں۔۔ محرم کی فضیلت بہت ہے۔۔ مگر اس دن کام سے چھٹی کر لینا۔۔ مسلمانوں کا کسی دور میں بھی یہ رواج نہیں رہا۔۔ ہاں جو لوگ اپنی مذہبی عبادات کر رہے ہیں۔۔ان کو کرنے دیں۔۔ آپ تو اپنی زمہ داریاں پوری کریں۔۔ آپ کوبطور مسلمان چھٹی کس نے دی۔۔؟؟؟ میں تو صبح مدرسہ میں پڑھا کر ابھی ہفتہ بازار میں موجود ہوں۔۔ گاہک بھی کم ہیں اور سٹال ہولڈرز بھی۔۔!!

جمعہ، 28 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-28T20:46:51

گوگل ٹرانسلیٹ سے ترجمہ کیا ہے،کینوا سے ڈیزائن لیا ہے اور وائس اور بھی کسی ویب سائٹ سے انگریز کی آواز میں اٹھایا ہے، اور ان سب چیزوں میں پوسٹ کو مذہبی ہی رہنے دیا ہے،دو دن پہلے دس محرم کے لئے لکھی تحریر ویڈیو کی صورت میں، انگریزی میں کمی بیشی پر معذرت،، مولانا متین احمد

Imported post: Facebook Post: 2023-07-28T19:43:04

https://mughalahmed.blogspot.com/2023/07/ashura-day-is-historic-day.html

"Ashura Day is a historic day"

 "Ashura Day is a historic day"

(Importance - Actions - Innovations)

Ever since the #world was created, the tenth date of #Muharram has had a very special significance.

According to historians.

The earth, the heavens, the pen, and Adam were created on the same day.

On the same day, Adam's (peace and blessings of Allaah be upon him) repentance was accepted.

On the same day, Noah's (peace and blessings of Allah be upon him) boat stopped on the shore of Mount Judi

On the same day, Ibrahim (peace and blessings of Allah be upon him) was made Khalilullah and was saved from the fire.

On the same day, Hazrat Isma'il (peace and blessings of Allah be upon him) was born.

On the same day, Hazrat Yusuf (peace and blessings of Allah be upon him) was released from prison. 

On the same day, Jacob (peace and blessings of Allah be upon him) and Joseph (peace and blessings of Allaah be upon him) met again.

On that day Moses (peace and blessings of Allah be upon him) and his people were saved from Pharaoh.

The Torah was sent down to Moses (peace and blessings of Allah be upon him).

On the same day, Hazrat Yunus (peace and blessings of Allah be upon him) came out of the stomach of the fish.

It rained for the first time in the world on the same day.

On the same day, Jesus (peace and blessings of Allaah be upon him) was born and raised up into heaven.

The Quraish used to change the cover of the Kaaba on the same day.

On the same day, prophet Muhammad (peace and blessings of Allaah be upon him) married Ama Khadija.

On the same day, the Kofi fraudsters left Imam Hussain alone to be martyred in the field of Karbala.

That day the world will end.

Now this was its historical significance, now what should Muslims do that day?

The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) always fasted on that day.

You used to fast one day before migration... when prophets saw Jews after migration, they also used to fast, so the prophet told the Muslims in the last year that next year will fast on the ninth or eleventh with the tenth Muharram.

Now the fast of the 10th Muharram is the sunnah of nafil level.

All Muslims should follow it, after the days of Ramadan this day is the virtue.

On this day, the rest of the sustenance should be extended to your family and family, with its blessings, the sustenance will be extensive throughout the year. 

۔۔

The rest should avoid the innovations of that day, that is, which the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) did not do.

Neither mourning nor distributing sweets on this day is wrong.

Nor do you have to leave your duties on that day.

Neither is it to cook khichdi because the murderers used to distribute grains to each other to celebrate the martyrdom of Hazrat Hussain. 

Nor is it necessary to adorn it like Eid, the rest of the marriage is that the Prophet of Allah (peace and blessings of Allaah be upon him) married Ama Khadija in the same month.

Hope the brief details that passed through your eyes will benefit you.

Maulana_Mateen_Ahmed

What is the significance of fasting on the ninth or eleventh with the tenth Muharram? 

What are some of the innovations that should be avoided on Ashura Day? 

Why is the rest of the sustenance extended to family and family on this day?

جمعرات، 27 جولائی، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-07-27T00:03:24

«یوم عاشوراء ایک تاریخی دن» (اہمیت-اعمال- بدعات) جب سے دنیا بنی ہے۔۔۔محرم کی دسویں تاریخ کو بہت خاص اہمیت حاصل ہے۔۔۔ مؤرخین کے نزدیک۔۔ زمین آسمان ، قلم اور آدم ع کو اسی دن پیدا کیا گیا۔۔ اسی دن حضرت آدم ع کی توبہ قبول ہوئی۔۔ اسی دن نوح ع کی کشتی کنارے لگی اسی دن حضرت ابراہیم ع کو خلیل اللہ بنایا گیا اور آگ سے مامون ہوئے۔۔ اسی دن حضرت اسماعیل ع پیدا ہوئے۔۔ اسی دن حضرت یوسف ع کو زندان سے رہائی نصیب ہوئی۔۔ اسی دن یعقوب ع اور یوسف ع کی واپس ملاقات ہوئی۔۔ اسی دن موسی ع اور ان کی قوم کو فرعون سے نجات ملی۔۔ موسی ع پر تورات نازل ہوئی اسی دن حضرت یونس ع مچھلی کے پیٹ سے باہر آئے۔۔ اسی دن پہلی مرتبہ دنیا میں باران رحمت ہوئی۔۔ اسی دن حضرت عیسی ع پیدا بھی ہوئے اور ان کو رفع آسمانی بعد میں اسی دن نصیب ہوا۔۔ قریش اسی دن کعبہ کا غلاف تبدیل کرتے تھے۔۔ اسی دن آپ ص نے اماں خدیجہ سے نکاح فرمایا۔۔ اسی دن کوفی فریبیوں نے امام حسین ر۔ض کو میدان کربلا میں شہید ہونے کے لئے تنہا چھوڑ دیا۔۔ اور اسی دن قیامت قائم ہو گی۔۔۔ ۔۔ اب یہ تو تھی اس کی تاریخی اہمیت اب اس دن مسلمان کیا کریں۔۔؟؟؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ اس دن روزہ رکھا۔۔ ہجرت سے پہلے ایک روزہ رکھتے تھے۔۔۔ ہجرت کے بعد یہودیوں کو دیکھا تو وہ بھی روزہ رکھتے تھے۔۔تو آپ نے پھر آخری سال مسلمانوں سے کہا تھا اگلے سال دسویں محرم کے ساتھ نویں یا گیارھویں کا بھی روزہ رکھیں گے۔۔ مگر آئندہ سال سے پہلے ہی آپ ص دنیا سے پردہ پوشی فرما گئے۔۔۔ اب دس محرم کا روزہ نفل درجہ کی سنت ہے۔۔ سب مسلمان اس پر عمل کریں۔۔ایام رمضان کے بعد اسی دن کی فضیلت ہے۔۔ بقیہ اس دن اپنے اھل و عیال پر وسعت رزق کریں اس کی برکت سے پورا سال رزق وسیع رہے گا۔۔۔یہ بھی حدیث میں ہے۔۔(یعنی کوئی خاص ڈش پکا لیں تاکہ گھر والے اور بچے خوش ہو جائیں) ۔۔ بقیہ اس دن کی بدعتوں سے بچیں یعنی جن کو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا۔۔ نہ اس دن ماتم کر کے غم منانا ہے اور نہ ہی مٹھائی تقسیم کر کے خوشی منانی ہے دونوں ہی غلط ہیں۔۔ اور نہ ہی اس دن اپنے فرائض سے چھٹی کرنی ہے۔۔ نہ ہی کھچڑا پکانا ہے کیونکہ وہ قاتلین حضرت حسین ر۔ض کی شہادت کی خوشی میں ایک دوسرے کو اناج تقسیم کرتے تھے اور نہ ہی اس میں عید کی طرح کی زیب و زینت اختیار کرنی ہے۔۔بقیہ رہا نکاح تو اللہ کے نبی کریم ص نے اماں خدیجہ سے اسی مہینہ میں نکاح فرمایا تھا۔۔۔ امید ہے مختصرا تفصیل جو آپ کی نظروں سے گزری آپ کے لئے قابل نفع ہو گی۔۔ مولانا_متین_احمد بےنام لکھاری