پیر، 19 جون، 2023

Death due to wealth

 A person named "Saalba". Tired of poverty, he came to the #Holy #Prophet (peace be upon him) ...

And he complained to the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) about his limited hand and requested him to pray for an abundance of wealth for himself.... And said when wealth comes...I will give charity... I will help the #poor... .. He (peace be upon him) prayed... Allah gave this person so much wealth that at first he kept cattle in his own city. But they increased so much that he took up residence outside the city...and he became so busy with this wealth that he gradually left the Friday prayer. Then after some time he also left the daily prayer... But once when he (peace and blessings of Allah be upon him) sent the agent to collect Zakat... He replied that there is no tax in religion. When the agent came to the Holy Prophet with this answer, these verses were revealed by #Allah.
"ومنھم من عھد اللہ لئن آتنا من فضلہ لنصدقن ولنکونن من الصلحین. فلما اتھم من فضلہ بخلوا بہ وتولوا وھم معرضون. فاعقبھم نفاقا فی قلوبھم الی یوم یلقونہ بما اخلفوا اللہ ما وعدوہ وبما کانوایکذبون.(القران)

This is the summary of these verses... So now one of his companions told this Thaalba that these verses have been revealed about you. So, he came running to you and requested to accept the Zakat, but... the Prophet of Allah understood from the verse "فاعقبھم نفاقا" that Allah has put hypocrisy in his heart until the Day of Resurrection.
That is why the Prophet of Allah did not accept his property. This person came again during the reign of Hazrat Abu Bakr Siddique R.A. But he also did not accept. And he also came during the reign of Hazrat Umar, but he also sent him back... Hazrat Uthman did not accept... It died out during his... Now what is the purpose of this incident... There are many lessons to be learned from this. The first lesson that came to my mind was that the wealth that Allah has given to whomever, he was worthy of it. The same is the loss in case of more or less... This person should have asked the Prophet of Allah for blessings but...he asked the Prophet of Allah for abundance... The second lesson is that he took the rules of Islam lightly. and started making fun of him.. And in the preoccupation with wealth, he forgot the prayers and also forgot whose prayer he got this wealth. We should be satisfied with what Allah has given us..and follow the commandments of Islam or not but completely avoid blasphemy... Mateen Ahmed, Rawalpindi Pakistan

اتوار، 18 جون، 2023

Imported post: Facebook Post: 2023-06-18T20:02:45

*دو سو کا کمنٹ* اگر آپ کا مشورہ پسند آیا تو اس پوسٹ پر کمنٹ کرنے کا آپ کو دو سو روپیہ پاکستانی دیا جائے گا۔۔ اگر آپ کوئی ہینڈ میڈ (ہاتھ سے بنی ) اشیاء کی تجارت کرتے تو آپ کیا چیز تیار کرتے اور بیچنے کا طریقہ کار کیا ہوتا۔۔؟؟ یا اگر آپ یا کوئی دوسرا کوئی ہاتھ سے بنی چیز بیچ رہا ہےتو ضرور بتائیں۔۔اور خریدنے کا طریقہ کار بھی۔۔!! اگر آپ کا مشورہ/آئیڈیا پسند آیا تو دو سو روپے پاکستانی ایک کمنٹ کے بدلےمیں۔۔۔آپ کے اکاونٹ میں۔۔۔بھیجے جائیں گے۔

Imported post: Facebook Post: 2023-06-18T11:39:13

پہلے میں خوش تھا کہ گھر روڈ کے کنارے ہے۔۔فائدہ ہی فائدہ ہے۔۔ اب کچھ دنوں سے یوٹیوب پر قسمت آزمائی کے لئے ویڈیو بنانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔۔ تو معلوم ہوا ہر سیکنڈ کے بعد ایک موٹر سائیکل گزرتا ہے۔۔وہ بھی فل سپیڈ میں۔۔۔۔کبھی ریڑھی والا آوازیں لگاتا گزرتا ہے۔۔۔ کبھی لوگ باتیں کرتے گزرتے ہیں۔۔ اور میں دل ہی دل میں باہر سے گزرنے والوں کو برا کہتا۔۔۔ اب دل کر رہا شہر کے کسی کنارے میں گھر لے لوں۔۔۔۔ مگر پھر کام پر کیسے جاؤں گا۔۔۔؟؟؟ کیا آپ کے پاس اس چیز کا حل موجود ہے۔۔؟؟

پیر، 12 جون، 2023

*لال بیگی مصالحہ*

 

12 June 2020 
Shared with Public
Public
*لال بیگی مصالحہ*
پیر و مرشد نے حکم فرمایا کہ:-
مدرسہ کی صفائی ہو رہی ہے..'"لال بیگ" مارنے والی خصوصی دوائی ذرعی ادوایات والوں سے لے آؤ...
..
اپنی مصروفیت کی وجہ سے ..ذرعی ادوایات کی بجائے میں نے بازار کے راستے میں ایک خالی سی پنسار کی دوکان دیکھی تو میں سمجھ گیا ایسی خاص دوائیاں ان خالی پنسار سٹور سے ہی ملیں گی...
ابھی موٹر سائیکل سے اترا نہیں تھا...وہ دوکاندار جو باہر ہی کھڑا تھا..
پوچھنے لگا :-کیا چاہیے....؟؟
میں نے کہا :-"لال بیگ مارنے والی خاص دوائی.."
کہنے لگا:-"دوائی کو چھوڑ تمہیں نسخہ دیتا ہوں..
لکھنا آتا ہے..؟؟
میں نے کہا:- "تھوڑا بہت لکھ ہی لیتا ہوں.."
پھر میں موٹر سائیکل سے اتر کر اندر گیا پہلے اس نے مجھے دو کھجوریں دی..
جو کرونا کے باعث میں نے فورا منہ میں ڈالنے کی بجائے جیب میں ڈال لی...
پھر کہنے لگا..
(ادھا کلو آلو ابالنے ہیں..
چار کے قریب انڈوں کی سفیدی
اور پھر نینسا پاؤڈر(کیرم بورڈ والا)
ایک ڈبی ان سب کا مائع بنا کر پورے کچن میں لگا دینا...)
کبھی لال بیگ آ گیا..میرے پاس لے آنا...
..
پھر میں ابھی نسخہ لکھ ہی رہا تھا..وہ مسلسل بولتے ہوئے کہنے لگا:-
ابھی ہمارے ہوتے ہوئے یا ہمارے بعد..کشمیر اور ہر جگہ ایک وبا آئے گی...
اس وبا میں زندہ وہی بچے گا جو لال بیگ کھائے گا..
اور ہم لال بیگ نہیں کھاتے اس لئے ہم مشکل ہی بچیں...
میں نے دل میں سوچا پھر لال بیگ کھا کر چائنہ والے ہی بچیں گے...
اب اس نے کشمیر کا بطور خاص ذکر کیوں کیا یہ وہی جانتا ہے...!!!!!!
بقیہ بےنام لکھاری یہ تحریر لکھ رہا ہے..
کبھی ایسی وبا آ جائے جس میں "لال بیگ" کھانے والے ہی بچیں گے تو سند رہے.....پہلی پیشن گوئی میرے علاقے کے ایک فلسفی نے کی تھی...
آن لائن فیس بکی تاجروں سے بھی گزارش ہے..لال بیگ کا ریٹ طے کر لیجیے تاکہ خرید و فروخت میں آسانی رہے..
پکوان اور مصالحے بنانے والوں سے بھی گزارش ہے کوئی لال بیگی ریسپی نکالیں تاکہ پکانے اور کھانے میں سہولت رہے..
والسلام..
بقیہ دوائی کلورو میتھین ایکسٹرا نام کی دو ڈبیاں خریدی تھی فی ڈبی تین سو پچاس کی تھی..
اب تو فی الحال لال بیگ ماریں گے..
جب کھانے پڑ جائیں گے تو کوئی نئی دوا ایجاد کر لیں گے ان شاءاللہ...
#احمد-(متین احمد)
بےنام لکھاری

Learn Noorani Qaida Lesson 02 Full in Urdu | Qaida Noorania with Tajweed |

جمعرات، 8 جون، 2023

*تلخ حقیقت*

 

*تلخ حقیقت*
آج احمد پھر امی سے شادی کے موضوع پر بات کر رہا تھا...
اور جلد از جلد شادی پر اصرار کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک پڑوس کی عورت اس کی امی سے ملنے آ گئی...
پھر پوچھنے لگی کس بات پر بحث کر رہے ہو...؟؟
امی نے کہا یہ بے شرم ہو چکا ہے...
ہر وقت شادی شادی کرتا رہتا ہے....
اس عورت نے افسوس کے طریقے سے منہ پر ہاتھ رکھ کر ایک زور سے "ہائے" کی....
پھر کہنے لگی کہ میرا بیٹا ہے...
آج تک کبھی شادی تو کیا اس موضوع پر بھی بات نہیں کی...
میں جب شادی کا کہتی ہوں...
تو کہتا ہے...
"اتنی جلدی کیا ہے"...
اور میں پوچھتی ہوں کہ کوئی لڑکی پسند ہے...؟؟
تو کہتا ہے..." اماں! آپ جو بھی لے آئیں مجھے منظور ہے.."
پڑوسی عورت تو اپنے بیٹے کی شرافت کے مزید قصے بھی بتا رہی تھی...
مگر احمد یہ سوچتے ہوئے باہر نکل گیا کہ....
اس عورت کے بیٹے کے کرتوت پورے محلے کو پتہ ہیں...
لیکن ایک اکیلی ماں ہی اپنے بیٹے کو شریف سمجھ رہی ہے......
..
حیرت ہے ان عورتوں پر جو اپنے شریف بچوں کو "بے شرم" کہتی ہیں...
کیونکہ یہ بچے اپنی خواہش کا ذکر اپنے ماں سے کرتے ہیں...
اور وہ عورتیں جن کے بچے ہر غلط کام میں ملوث ہونے کے باجود ماں باپ ان کو دنیا کا شریف ترین انسان تصور کرتے....
کیونکہ ایسے لڑکے کبھی گھر میں کسی چیز کا مطالبہ ہی نہیں کرتے وہ سب خواہشات خود سے پوری کر لیتے....
ہمارے والدین کو بھی ویسی ہی اولاد پسند ہے...
جو اپنی خواہشات خود پوری کریں...
ماں باپ کو حلال چیز کے لئے پریشان کرنے والے بچے اکثر پورے خاندان میں "بے شرم" گردانے جاتے ہیں....!!
😢😢😢
خدارا میری تمام ماؤں سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اگر وہ عین جوانی میں بھی آپ سے شادی کی بات نہیں کرتے تو وہ ان کی شرافت کی نہیں بلکہ تمام حدود قیود کو کراس کر دینے کی علامت ہے.....