جمعرات، 8 جون، 2023

*تلخ حقیقت*

 

*تلخ حقیقت*
آج احمد پھر امی سے شادی کے موضوع پر بات کر رہا تھا...
اور جلد از جلد شادی پر اصرار کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک پڑوس کی عورت اس کی امی سے ملنے آ گئی...
پھر پوچھنے لگی کس بات پر بحث کر رہے ہو...؟؟
امی نے کہا یہ بے شرم ہو چکا ہے...
ہر وقت شادی شادی کرتا رہتا ہے....
اس عورت نے افسوس کے طریقے سے منہ پر ہاتھ رکھ کر ایک زور سے "ہائے" کی....
پھر کہنے لگی کہ میرا بیٹا ہے...
آج تک کبھی شادی تو کیا اس موضوع پر بھی بات نہیں کی...
میں جب شادی کا کہتی ہوں...
تو کہتا ہے...
"اتنی جلدی کیا ہے"...
اور میں پوچھتی ہوں کہ کوئی لڑکی پسند ہے...؟؟
تو کہتا ہے..." اماں! آپ جو بھی لے آئیں مجھے منظور ہے.."
پڑوسی عورت تو اپنے بیٹے کی شرافت کے مزید قصے بھی بتا رہی تھی...
مگر احمد یہ سوچتے ہوئے باہر نکل گیا کہ....
اس عورت کے بیٹے کے کرتوت پورے محلے کو پتہ ہیں...
لیکن ایک اکیلی ماں ہی اپنے بیٹے کو شریف سمجھ رہی ہے......
..
حیرت ہے ان عورتوں پر جو اپنے شریف بچوں کو "بے شرم" کہتی ہیں...
کیونکہ یہ بچے اپنی خواہش کا ذکر اپنے ماں سے کرتے ہیں...
اور وہ عورتیں جن کے بچے ہر غلط کام میں ملوث ہونے کے باجود ماں باپ ان کو دنیا کا شریف ترین انسان تصور کرتے....
کیونکہ ایسے لڑکے کبھی گھر میں کسی چیز کا مطالبہ ہی نہیں کرتے وہ سب خواہشات خود سے پوری کر لیتے....
ہمارے والدین کو بھی ویسی ہی اولاد پسند ہے...
جو اپنی خواہشات خود پوری کریں...
ماں باپ کو حلال چیز کے لئے پریشان کرنے والے بچے اکثر پورے خاندان میں "بے شرم" گردانے جاتے ہیں....!!
😢😢😢
خدارا میری تمام ماؤں سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اگر وہ عین جوانی میں بھی آپ سے شادی کی بات نہیں کرتے تو وہ ان کی شرافت کی نہیں بلکہ تمام حدود قیود کو کراس کر دینے کی علامت ہے.....

شادی

اس سال مدرسہ میں آن لائن داخلہ تو کروا لیا..
مگر بوجہ کرونا ابھی تک مدرسے نہیں کھلے تو...
کچھ نیا کرنے کا ارادہ کر لیا...
سوچا پہلے زمانے میں بزرگ ایک سال حج کرتے تھے..اور ایک سال جہاد...
تو ہم نے پچھلے سال تعلیم حاصل کی تھی اب اس سال شادی کر لیتے ہیں..!!!
اس لئے تقریبا بارہ دن لگا کر گھر میں رنگ وغیرہ کروا لیے..
اب الماریوں سے کتابیں باہر نکال چکا تھا،
تو امی نے کہا اب اگر شادی کرنی ہے تو الماریاں خالی رکھو یہاں لڑکی برتن سجائے گی...
اب دو الماریوں نے جو کتابیں سنبھال رکھی تھی...
وہ ساری باہر پڑی ہیں..
ان سب کو اب یا تو تول کے بیچ دیا جائے یا جس طرح سپین پر عیسائیوں نے قبضہ کیا تھا تو ساری کتابیں چوک میں رکھ کر جلا دی تھی..
ویسا کیا جائے...!!
(نعوذ باللہ)
لیکن اتنی مہنگی اور اہم کتابیں یوں ضائع کرنا مناسب نہیں لگا...
تو اس بارے میں بہت سوچ و بچار کی اور مطالعہ کرنا شروع کیا اور پھر آخر میں، میں نے انگریزوں اور یہو د.یوں کے فلسفے پر عمل کرنے کا سوچا...
فی الحال تو کتابیں کمرے سے باہر نکال دیتا ہوں..
بعد میں جس طرح انگریزوں نے ہندوستان پر اور
یہو د.یوں نے فل .س.طین پر آہستہ آہستہ قبضہ کیا تھا..
ویسے ہی ایک ایک کتاب کر کے واپس کمرے میں لاتا رہوں گا..کم از کم ایک سال بعد تو تمام کتابیں کمرے میں واپس آ ہی جائیں گی..اور کمرہ میری پسند کے مطابق ہو جائے گا.....
دورہ حدیث شریف کی کتابیں کمرے کے ایک کونے میں رکھنے کے بارے میں امی سے مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں....
ایک شرط کے ساتھ کہ اگر سسرالیوں کی طرف سے سامان زیادہ ہوا تو وہ بھی باہر نکالنی پڑیں گی...
لوگ یہ بات کیوں نہیں سمجھتے کہ بندہ شادی کے بعد بھی طالبعلم رہ سکتا ہے...
حالانکہ شادی کرنے کی اصل وجہ بھی تو یہی ہے کہ..میں مکمل انہماک سے پڑھ نہیں پاتا..
کتاب کے ہر صفحے میں خیالات کہی اور نکل جاتے تھے....
شادی کے بعد مکمل ایک طرف دیھان لگا کر پڑھ سکوں گا...
فی الحال تو کتابیں چھت پر چڑھا رہا ہوں..
بقیہ بعد میں دیکھوں گا...
''بچوں کے اسلام" اور "خواتین کے اسلام" کے شروع سے اب تک کے تین بھرے ہوئے تھیلے ہیں..
جو کبھی الماری کی زینت بن ہی نہیں سکے
ان کو تو سوچ رہا ہوں آن لائن بیچ ہی دوں..!!
تاکہ بیوی کو تحفہ دینے کے لئے کچھ پیسے ہی آ جائیں..
ورنہ اس نے پہلے دن ہی کتابیں اٹھا کر باہر پھینکنی ہیں..
(دوسری الماری کی تصویر نہیں کھینچ سکا تھا..
اب وہ خالی کر چکا...)
#احمد-(متین احمد)


نورانی قائدہ-norani qaida-teach islam

یوٹیوب اوپن کرو تو اکثر پیسہ کیسے کمائیں، ایک رات میں امیر کیسے ہوں اس طرح کی ویڈیوز نظر آتی ہیں،
پاکستان کے جو اکثر بڑے یوٹیوبرز ہیں ان کا موضوع یہی پیسہ اور مزید پیسہ ہے،
میں نے کوئی بڑا یوٹیوبر سائنسدان ،اور جدید تحقیق والا نہیں دیکھا،
یا تو قاسم علی شاہ جیسے لوگ ہیں،
یا ریحان اللہ والا،آزاد چائے والا،شاہد حسین جوئیہ،
اور علماء میں
مولانا طارق جمیل صاحب اور مفتی طارق مسعود صاحب بڑے یوٹیوبرز ہیں
مگر ان کا موضوع اصلاح و وعظ و نصیحت ہے،

اب ایک شخص جو قرآن پڑھنا ہی نہیں جانتا تو وہ بیچارہ کیا کرے۔۔؟؟
تو علماء کی جماعت سے بھی عرض کروں گا یو ٹیوب اور ٹک ٹاک پر آئیں اور بالکل ابتدائی سے کورس بنائیں اور عوام کو آن لائن سکھانے کی سہولت فراہم کریں ۔
۔
اب اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات تو عربی میں ہیں تو اب عربی کیسے سیکھیں؟
تو عربی سیکھنے کے لئے سب سے پہلا قائدہ نورانی قائدہ ہے جس کو بہت جلدی سے سیکھا جا سکتا ہے اور پھر قرآن میں لکھے ہوئے حروف بہت آسانی سے پڑھے اورسمجھے جا سکتے ہیں اس لئے میں نے تو پہلی ویڈیو نورانی قائدہ پر بنائی ہے آپ اب کس پر بناتے ہیں یہ آپ کی مرضی ہے،
ہم نے تو بس جو کچھ آتا ہے وہی سکھانا ہے ویڈیو دیکھیں اور فائدہ حاصل کریں اور مشوروں سے نوازیں


 (8) Learn Noorani Qaida Lesson 01 Full in Urdu | Qaida Noorania with Tajweed | - YouTube

منگل، 6 جون، 2023

first kalma -لاالہ اللہ محمد رسول اللہ

 بچپن میں مدرسہ جاتے تھے تو استاد جی سب کو کلمہ کا ورد کرواتے تھے۔۔۔ ایک بچہ کھڑا ہو کر کلمہ پڑھتا تھا اور باقی سب بچے اس کے ساتھ مل کر کلمہ پڑھا کرتے تھے۔۔۔

اب بہت عرصہ ہو گیا مگر اس جیسا کلمہ کا ورد نہیں کیا۔۔
ابھی ایک ویڈیو بنائی سوچا چلو جب جب ویڈیو سامنے آئے گی۔۔کلمہ کا ورد میرے ساتھ سب ہی کرتے چلے جائیں گے۔۔۔
تو ایک مرتبہ ضرور سنیں سادی آواز میں سادہ سی ویڈیو۔۔
لاالہ اللہ محمد رسول اللہ
متین احمد



جمعہ، 2 جون، 2023