منگل، 19 مارچ، 2024

«حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا بچپن»

 «حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا بچپن»

(نوٹ: بچوں اور ٹین ایجرز کے لئے تحریر ہے اگر بچے خود نہیں پڑھ سکتے تو ماں باپ پڑھ کر سنائیں تاکہ سیرت النبی سے بچوں کا تعلق قائم ہو۔یہ قسط وار پوسٹ کروں گا۔)
صبح صادق کا وقت تھا۔۔عرب کے سب سے معزز قبیلہ قریش کے سب سے افضل گھر میں کائنات کا سب سے افضل بچہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے۔۔
جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے تو تمام گھر نور روشنی سے بھر گیا۔۔حالانکہ اس وقت بجلی ایجاد نہیں ہوئی تھی۔۔۔۔اور گھر اندھیرے میں چراغوں کے زریعے بہت کم روشن ہوتے تھے۔۔
جس رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے۔۔اس وقت پوری دنیا میں سب سے بڑا بادشاہ جو تھا اس کا نام کسری تھا۔۔اور یہ آگ کی عبادت کرتے تھے۔۔
اس کے محل میں زلزلہ آ گیا۔۔اور اس کی وجہ سے اس کے محل کے چودا کنگرے گر گئے تھے۔۔
(کنگرے کہتے ہیں۔۔محل میں داخل ہونے کے لئے جو بڑے بڑے راستے ہوتے ہیں۔۔ان کے اوپر آرائش کے لئے ایک محراب کی شکل کی چھت بنائی جاتی ہے۔۔ )
اور اسی طرح ان کی عبادت گاہ فارس میں تھی ہے وہاں پر ایک جگہ تھی۔۔اسے آتش کدہ کہتے تھے۔۔وہاں یہ لوگ ہمیشہ آگ جلا کر رکھتے تھے اور اس جگہ پر ہزاروں سال سے آگ جلا کر رکھی جاتی تھی۔۔
کیونکہ یہ لوگ سمجھتے تھے کہ یہ آگ ہمارا خدا ہے تو یہ آگ بھج گئی تو خدا ہم سے روٹھ جائے گا۔۔
تو جس رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے۔۔یہ آگ بھج گئی تھی حالانکہ اس آگ کو جلانے اور مزید بڑھکانے کے لئے ہر وقت لوگ موجود رہتے تھے۔۔
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے وقت اس وقت کے سب سے بڑے بادشاہ اور ان کے مذہب کو اللہ تعالی نے خبردار کیا تھا کہ دنیا میں خدا کی پہچان کروانے والا نبی پیدا ہو چکا ہے۔۔
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب پیدا ہوئے اپریل کا مہینہ تھا۔۔اور 570 عیسوی تھی۔۔
(آج کل مارچ کا مہینہ ہے اور 2024 ہے۔۔۔۔)
اور اسلامی تاریخ کا جو حساب لگایا گیا ہے اس میں مشہور تاریخ بارہ ربیع الاول کی ہے اور راجح اور مختار قول آٹھ ربیع الاول ہے۔۔
آپ کی والدہ کا نام آمنہ تھا۔۔اور آپ کے والد کا نام عبد اللہ تھا۔۔
اور آپ صلی اللہ علیہ کی پیدائش سے کچھ مہینے پہلے ہی آپ کے ابو مدینہ منورہ میں فوت ہوگئے تھے وہ تجارت اور کاروبار کے لئے ملک شام گئے تھے۔۔ مگر مدینہ میں پہنچ کر بیمار ہو گئے تو مدینہ میں ہی ٹھہر گئے اور وہی پر فوت ہو گئے ۔۔۔
(جاری ہے)
متین احمد مغل
ایم اے اسلامیات ،فاضل درس نظامی
 #islam #allah #muslim #islamicquotes #quran #muslimah #allahuakbar #deen #dua #makkah #islamicpost #islamicreminders #sunnah #ramadan #prophetmuhammad #hijab #love #alhamdulillah #muhammad #islamicreminder #muslims #jannah #instagram #islamicart #namaz #madinah #madina #pakistan #islamicquote

#subhanallah #islamicposts #quotes #quranquotes #islampost #ummah #art #urdupoetry #urdu #hadith #instagood #prophet #india #islami #prayer #follow #bhfyp #loveislam #like #kuran #instaislam #bismillah #islamquotes #islamituindah #hajj #quranverses #pray #hadees #m #hijrah
#islamicquotes #islamicreminder #islamicpost #islamicart #islamicreminders #islamicposts #islamicquote #islamiccalligraphy #islamicarchitecture #islamicfashion #islamicgifts #islamicknowledge #islamicclothing #islamicpage #islamicplanner #islamicstate #islamicfashionistas #islamicschool #islamicdesign #IslamicWorld

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں