تجھے اب کس لئے شکوہ ہے کہ بچے گھر نہیں رہتے...
جو پتے زرد ہو جائیں____وہ شاخوں پر نہیں رہتے...
تو کیوں بے دخل کرتا ہے__ مکانوں سے مکینوں کو...
وہ دہشت گرد بن جاتے ہیں__جن کے گھر نہیں رہتے...
جھکا دے گا تیری گردن کو_____ یہ خیرات کا پتھر...
جہاں میں مانگنے والوں کے __اونچے سر نہیں رہتے
یقینٍا___________یہ رعایابادشاہ کو قتل کر دے گی...
مسلسل جبر سے محسن__دلوں میں ڈر نہیں رہتے...
#محسن_نقوی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں