بدھ، 31 مئی، 2017

روزہ نہیں ٹوٹتا

ایک وکیل نے رمضان کے دنوں میں عطا الله بخاری شاہ رحمة اللہ علیہ سے مذاق کرتے پوچھا کہ حضرت ، علماء تعبیر و تاولیل میں بڑے ماہر ہوتے ہیں کوئی ایسا نسخہ بتائیں کہ انسان کھاتا پیتا رہے اور روزہ بھی نہ ٹوٹے ۔
حضرت نے فرمایا یہ تو بہت آسان ہے ایک شخص کو مقرر کردو جو تمہیں صبح سے شام تک جوتے مارتا رہے اور تم جوتے کھاتے رہو اور غصے کو پیتے جاؤ اس طرح کھاتے پیتے رہو روزہ نہیں ٹوٹے گا

شعر

تجھے اب کس لئے شکوہ ہے کہ بچے گھر نہیں رہتے​...
جو پتے زرد ہو جائیں____وہ شاخوں پر نہیں رہتے​...

تو کیوں بے دخل کرتا ہے__ مکانوں سے مکینوں کو​...
وہ دہشت گرد بن جاتے ہیں__جن کے گھر نہیں رہتے​...

جھکا دے گا تیری گردن کو_____ یہ خیرات کا پتھر​...
جہاں میں مانگنے والوں کے __اونچے سر نہیں رہتے​

یقینٍا___________یہ رعایابادشاہ کو قتل کر دے گی​...
مسلسل جبر سے محسن__دلوں میں ڈر نہیں رہتے...

#محسن_نقوی

بدھ، 24 مئی، 2017

ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا طریقہ

نیانیا شناختی کارڈ بنایا تو لائسنس بنوانے کا بھی شوق پڑھ گیا۔۔
تو کچھ دن تو اسی کشمکش میں نکل گئے گئے کہ بغیر رشوت کے کوئی کام نہیں ہوتا اس لئے جانے کا کوئی فائدہ بھی نہیں ۔ایک دن  رات کو موٹر سائیکل پر آ رھے تھے کہ آپنے محلے کے قریب ہی پہنچے تھے کہ ایک کالی وردی والے پولیس مین نے تلاشی کے لئے روک لیا۔کیوں کہ سنت رسول ﷺ اب دہشت گردی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔
خیر میں اپنی ازلی شرافت کی وجہ سے رک گیا۔۔۔میں جیسے ہی رکا اس پولیس والے نے پاس کھڑے ہوئے ٹریفک وارڈن کو  آواز دی۔۔
سر ادھر آ جائے۔۔اس نے مجھے دیکھا اور کہنے لگا۔ہاں جی بک اور ڈرائیونگ لائسنس میں نے بک دکھائی تو کہنے لگا کہ لائسنس کہاں ہے۔
میں نے کہا کہ اپنے محلے میں چلا رہا ہو ۔۔چاٹ لینے آیا تھا۔
اب محلے میں موٹر سائیکل چلانے کا بھی لائسنس ہو گا۔۔کہنے لگا کہ آپ کے محلے میں ہی حکومت نے ھمیں دفتر بنا کر دیا ہے۔
پھر جب وہ چالان کاٹ رھا تھا ۔میں نےٹھا ن لی جب یہ چالان مجھے پکرائے گا ۔میں اس کو تھوڑا زلیل کرونگا ۔
جب اس نے چالان پیپر مجھے دیےمیں نے وہ فو لڈ کر کے جیب میں ڈالے اور اس کو کہا کے کن سا لائسنس
جو کہ 2000میں نابینا کو بھی بنا دیتے ہیں۔
پھر تھوڑی سی تکرار کے بعد میں گھر چلا آیا اور لائسنس بنا نے کا تہیا کر لیا۔پھر ایک کچھ دن لائسنس کے دفتر کے بارے میں معلوات لیتے گزر گئے ۔پھر ایک دن صرف دفتر کے باہر سے چکر لگا کر ائے پھر ایک دن صرف ٹکٹ لے کر آئے میں نے ٹکٹ لینے کے لئے کھڑکی کو کھٹکٹایا تو اندر سے غصہ  سے وارڈن نے کہا "روٹی تو کھانے دو
اس لئے ہھر کچھ دن بعد پھر دفتر گئے تو پتہ چلا کہ سب سے پہلے لرنر بنتا ہے۔
لرنر  کی لائن میں کھڑے ہوئے تو پتہ چلا کہ پہلے تاریخ لینی پڑتی ہے اس نے 2 ہفتوں بعد کی تاریخ دے دی۔ہم تاریخ والے دن پہنچے تو پتہ چلا کہ پہلےٹائم لینا پڑتا ہے اس نے 1 بجے کا ٹائم دیا۔پھر 1 بجے ادھر پہیچے تو باری اتے اتے 2 کے قریب وقت ہو گیا۔
پھر لرنر کے لئے تصویر کھنچنے سے پہلے ٹوپی اتروا لی۔۔۔
اور اس کے بعد 45 دن کا ٹائم دیا۔۔۔ڈرائیونگ ٹیسٹ کےلئے۔۔۔
وہ دن اور اآج کا دن ابھی تک دوبارہ جانے کا ٹائم نہیں ملا۔۔