*ماڈل گرل*
...(یونیورسٹی)..
احمد یونیورسٹی کے ہی کیفے ٹیریا میں ایک بے انتہاء خوبصورت لڑکی کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا...
دور سے دیکھنے والے اس کے دوست اس کی قسمت پر رشک کر رہے تھے...
وہ خوبصورت لڑکی کے ساتھ بیٹھ کر صرف باتیں ہی نہیں کر رہا تھا بلکہ اپنے موبائل سے اس کو کچھ دلچسپ بھی دکھا رہا تھا
احمد لڑکی کو اپنا وہ فیس بک پیج دکھا رہا تھا جہاں وہ لیڈیز ڈریس، جیولری اور جوتے بیچا کرتا تھا
وہ اس خوبصورت لڑکی کو خریداری کرنے کے لئے کچھ اس طرح قائل کر رہا تھا:-
"میں آپ کو جس قیمت پر چیز دے رہا ہوں..
آپ کے پاس موبائل ہے آپ ابھی آن لائن کسی اور سٹور سے اس ڈریس کی قیمت معلوم کر لیں..
فیس بک کی مارکیٹ پلیس میں اس سے ملتے جلتے ڈریسز کی قیمت دیکھ لیں اس کے علاوہ علی بابا، دراز اور او ایل ایکس پر بھی اس کی قیمت جانی جا سکتی ہے...
اور ارجنٹ اور یقینی معلومات چاہیے تو قریب کی لوکل مارکیٹ میں چلی جائیں..
میرا ریٹ ان سے پچاس پرسنٹ کم ہی ہو گا..."
خوبصورت لڑکی نے ہنستے ہوئے حیرانگی سے پوچھا:- "مگر آپ اپنی پراڈکٹ مجھے اتنی کم قیمت پر کیوں بیچنا چاہتے ہیں...؟؟
احمد نے کہا :- "دیکھیں میڈم..!
میں ایک طالبعلم ہوں..مگر ذہنی طور پر کاروباری ہوں..
دنیا میں ہر پراڈکٹ بیچنے والے اپنی چیز کو مشہور کرواتے ہیں..اور مشہوری کے لئے ایڈ چلواتے ہیں..
اور ایڈز میں حسین و جمیل ماڈلز کے ذریعے اپنی پراڈکٹ کو مشہور کروایا جاتا ہے...
اب میرے پاس اتنا سرمایا تو ہے نہیں کہ کسی ماڈل کو ہائر کروں...
اب پوری یونیورسٹی میں مجھے آپ ہی بے حد دل کش اور حسین معلوم ہوئی ہیں..
میرے خیال میں آپ یونیورسٹی میں تو کم از کم ماڈل کا ہی درجہ رکھتی ہیں..،
اب آپ کو میں اپنے پیج کی اشیاء بیچنے کے لئے بطور ماڈل ہائر تو نہیں کر سکتا...
البتہ میں آپ کو اپنی پراڈکٹ سستے داموں بیچ کر اپنی پراڈکٹ کی مشہوری کروا سکتا ہوں...
اسی لئے میں آپ کو قیمت انتہائی کم بتا رہا ہوں..
تاکہ وہ ڈریس اور جوتے پہن کر جب آپ یونیورسٹی میں چکر لگائیں گی تو آپ کو دیکھنے والی ساری نظروں تک میری پراڈکٹ پہنچ جائے گی..کیونکہ بیشتر لڑکیوں کو میں نے دیکھا ہے وہ آپ کو فالو کرتی ہیں
خوبصورت لڑکی احمد کی اس کاروباری ڈیل سے بے حد متاثر ہوئی اور اس نے اس سے خریداری کر لی اور اس کے پیج پر
اچھا ریویو بھی دیا
احمد نے آخر میں اس خوبصورت لڑکی سے ایک شرط طے کر لی کہ میرے سے خریدا ڈریس اور جوتے آپ نے دس دن بعد آنے والے فیسٹول کے دن پہننے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ ڈیزائن پہنچ جائے..
..
...
(فیسٹول کا دن)
..
آج فیسٹول کا دن ہے اور ہر طرف ہی گھما گھمی ہے....
لڑکیاں جمع ہونا شروع ہو گئی ہیں..اور فطرتا ہی ہر لڑکی دوسرے کی ڈریسنگ اور تیاری کو دیکھ رہی ہے...
پھر حیرت انگیز طور اکثر لڑکیوں کو ایک دھچکا لگنا شروع ہوا جب بہت سی لڑکیاں ایک ہی برانڈ کے ملتے جلتے ڈیزائن والے ڈریسز میں نظر آنے لگی...
تقریبا سو کے قریب لڑکیوں نے احمد کا ہی برانڈ پہن رکھا تھا..
اب ہر لڑکی دوسرے سے پوچھ رہی تھی...
کیا اس نے تمہیں بھی یونیورسٹی کی خوبصورت اور پرکشش لڑکی کہہ کر اپنا سوٹ بیچا ہے..؟؟
کیا اس نے تمہیں بھی یونیورسٹی کی ماڈل گرل کہہ کر اپنی پراڈکٹ بیچی ہیں..؟؟؟
اب یونیوسٹی میں "احمد" کی تلاش شروع کی تو معلوم ہوا کہ احمد تو یونیورسٹی میں موجود ہی نہیں ہے بلکہ اس فیسٹیول کے بعد بھی کسی نے اس کو ڈگری پوری کرتے نہیں دیکھا..
کیونکہ اس نے ڈگری کو وہی سے چھوڑ کر اپنا آن لائن سٹور کھول لیا تھا اور ڈگری پوری کیے بغیر ہی وہ آن لائن تجارت سے لاکھوں کما رہا ہے..!!
ویسے ان تمام خوبصورت لڑکیوں میں سے اکثر نے جب احمد کو میسج کیا کہ
"تم نے مجھ سے جھوٹ بولا اور مجھے یونیورسٹی کی حسین اور پرکشش لڑکی کہہ کر... ، پھر ماڈل گرل بنا کر اپنے کپڑے اور جوتے بیچے"
تو احمد نے ہر لڑکی کو ایک ہی جواب دیا:-
"کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں نے آپ کے حسن اور کشش کے بارے میں آپ سے جھوٹ بولا تھا...؟؟"
حیران کن طور پر کسی بھی لڑکی نے اس کو "نہ" نہیں بولا...!
بلکہ وہ احمد کے ہی برانڈ سے دوبارہ بھی شاپنگ کرتی رہی ہیں....
..
نوٹ : تحقیق سے پتا چلا ہے کہ احمد فیسٹیول سے دس دن پہلے کے تیاری کے دنوں میں صرف اپنی پراڈکٹ بیچنے ہی یونیورسٹی گیا تھا... ورنہ وہ ایک آن لائن سٹور کا اونر تھا..
اس لئے آپ اگر طالبعلم ہیں تو اپنی ڈگری پوری کریں ان لائن سٹور بعد میں کھول لینا..
اس تحریر کو پڑھ کر مزہ آیا ہے تو احمد کے فیس بک پیج کو
شکریہ لائک ضرور کریں،... ..
پیج پر جانے کے لئے اس پر ہی کلک کریں
تعاون کا شکریہ
متین احمد
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں