منگل، 26 اپریل، 2022

عربی حکایات قصے کہانیاں

 عربی حکایات

(عربی سے اردو ترجمہ)

مترجم مولانا متین احمد

*لالچ*

لالچیوں کے قصے تو آپ نے بہت سن رکھے ہوں گے مگر عرب کے "اشعب" نامی شخص کی لالچ کے بارے میں جانیں گے تو حیران رہ جائیں گے

کہ عرب میں اس کو بطور محاورہ استعمال کیا جاتا تھا کہ" فلاں اشعب سے بھی زیادہ لالچی ہے"
اشعب کا ایک واقعہ اس طرح ہے کہ اشعب ایک مرتبہ مدینہ کے گلیوں میں چکر لگا رہا تھا کہ اس نے کچھ بچوں کو کھیلتے دیکھا
اچانک اس کے دل میں شرارت سوجھی..
اس نے ان بچوں کو مخاطب کر کے کہا"اوئے پاگلو..!!
تم یہاں کھیل رہے ہو وہاں سالم بن عبداللہ عمر کے صدقہ میں کھجوریں بانٹ رہے ہیں.."
بچے کھیل چھوڑ کر سالم بن عبداللہ کے گھر کی طرف دوڑ گئے...
اچانک اشعب بھی ان کے پیچھے دوڑنا شروع ہو گیا
اور ساتھ یہ بھی کہتا جا رہا تھا
..
"کیا پتہ میری بات سچی ہی ہو جائے تو میں کہیں مفت کی کھجوروں سے رہ نہ
جاؤں"


*مرنے کے بعد بھی لڑائی اور طنز*

عربی حکایت ہے ایک بندہ قبرستان میں سے گزر رہا تھا..
اس نے ایک قبر کے کتبے پر لکھا دیکھا
"میں اس شخص کا بیٹا ہوں..جو جس وقت بھی چاہتا زبرستی ہوا کو روک لیتا تھا اور جب چاہتا واپس چھوڑ دیتا تھا"
وہ شخص کہتا ہے:-
اس مصرع کی وجہ سے میری نظر میں اس صاحب قبر کی بہت عظمت پیدا ہو گئی..
پھر اچانک میری نظر ایک دوسری قبر کی طرف گئی...جو بالکل اس کے سامنے ہی بنی ہوئی تھی..
اس پر بھی ایک کتبہ لگا تھا جس پر لکھا تھا
"اس کا قول تمہیں دھوکے میں مت ڈال دے...
اس کا باپ ایک لوہار تھا...
جو اپنے کیر
((لوہاروں کا ایک اوزار جس کو دباتے تھے تو اس میں ہوا جمع ہو جاتی تھی اور پھر دوبارہ دباتے تو ہوا چھوٹ جاتی تھی))
میں ہوا کو روک لیتا تھا اور پھر اسی میں تصرف کرتا رہتا تھا.."
وہ شخص کہتا ہے مجھے ان میتوں کے ایک دوسرے کو طنزاً برا کہنے نے بہت
تعجب میں ڈال دیا



*اَنْـفٌ فِـی الـمـاء واِسـتٌ فی الـسماء*

(ناک پانی میں اور سرین آسمان کی طرف)
اردو محاورہ :چھوٹا منہ بڑی بات
ایک مرتبہ خلیفہ مامون الرشید اپنی سواری پر سوار کہیں سے گزر رہا تھا..
اچانک اس کے کانوں میں ایک نشئی بھنگی کی آواز سنائی دی جو کہہ رہا تھا:-
"اس بندے نے جب سے اپنے بھائی سے غداری کی ہے ، میری نظروں سے گر گیا ہے"
مامون نے یہ سنا تو اونچی آواز میں کہنے لگا:-
یہاں کوئی ایسا شخص ہے جو میری سفارش کرے تاکہ میں اس معزز رئیس کی نظروں سے گرنے کے بعد دوبارہ اپنا مقام بنا سکوں..؟؟
سبق: بات اپنی اوقات میں رہ کر کرنی چاہیے.
03208545309 آن لائن قرآن ٹیچر مولانا متین احمد
اصل حکایت: نفحة العرب مولانا اعزاز علی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں